Deobandi Books

فضائل حج و عمرہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

43 - 44
لغو حرکت نہیں کی تو اُسے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا۔
تشریح: مذکورہ بالا دونوں حدیثوں سے معلوم ہوا کہ طواف کے دوران فضول باتوں اور فضول حرکتوں سے خصوصی طور پر باز رہنا چاہیے، کیوں کہ یہ وہ مقام ہے کہ جہاں حق تعالیٰ شانہ کی خصوصی عنایات اور خصوصی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے اگر بندہ یہاں پر بھی اپنے رب کی طرف توجہ نہ کرے اور فضول باتوں پر جائے تو کہاں جا کر اپنے رب کریم کی طرف توجہ کرے گا۔ لہٰذا دوران طواف نظر نیچی رکھتے ہوئے چلتا رہے اور ذکراللہ میں مشغول رہے، اپنی نظر کی خصوصی حفاظت کرے کسی عورت یا کسی امرد لڑکے پر نظر نہ پڑنے دے۔
	علمائے کرام نے اثنائے طواف کعبۃ اللہ کی طرف دیکھنے کو بھی منع لکھا ہے کیوں کہ ادب کا یہی تقاضا ہے کہ خشوع و خضوع کے ساتھ اور اللہ تعالیٰ کی عظمت دل میں لیے ہوئے بیت اللہ کا طواف کرے، اثنائے طواف کعبہ کی طرف دیکھنے سے اندیشہ ہے کہ کسی قدر سینہ کعبہ کی طرف ہو جائے جب کہ طواف کی ابتدا سے لے کر آخر تک بائیں طرف کا کندھا کعبہ کی طرف ہونا لازمی ہے، اگر طواف کا کچھ حصہ اس طرح کیا کہ سینہ یا پیٹھ کعبہ شریف کی طرف ہو گئی تو اتنے حصہ کا طواف نہ ہو گا، آخری چکر میں مطاف سے نکلنے کی تیاری کرنے لگے تو آہستہ آہستہ اس طرح نکلے کہ پیٹھ کعبہ کی طرف ساتواں چکر ہونے سے قبل نہ ہونے پائے۔
مسئلہ: حالتِ طواف میں باوضو رہنا واجب ہے، کیوں کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مذکورہ بالا حدیث میں طواف کو نماز کی مانند قرار دیا۔ فرق صرف اتنا بتلایا کہ اس میں صرف اچھی بات کرنے کی اجازت ہے اور اسی حدیث سے یہ بھی معلوم ہو گیا کہ جسم اور کپڑوں پر بھی کوئی نجاست نہیں ہونی چاہیے 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فضائل حج عمرہ 1 1
3 مقدمة المؤلف 4 1
4 حج مبرور کی فضیلت کا بیان 9 1
5 حج پچھلے گناہوں کو گرا دیتا ہے 14 1
6 حج و عمرہ تمام اعمال سے افضل ہیں 16 1
7 یکے بعد دیگرے حج و عمرہ کرنے سے گناہوں کی معافی اور تنگدستی سے خلاصی حاصل ہونے کا بیان 17 1
8 حاجی کے لیے ہر قدم پر ثواب 19 1
9 حاجی کی اور جس کيلئے حاجی استغفار کرےمغفرت کر دی جاتی ہے 20 1
10 حجاج کرام اور عمرہ کرنے والے اللہ تعالیٰ کے وفد ہیں اور ان کی دعا قبول کی جاتی ہے 22 1
11 مکہ مکرمہ سے پیدل حج کرنے کی فضیلت 23 1
12 حج و عمرہ عورتوں، بوڑھوں اور بچوں کے لیےبمنزلۂ جہاد کے ہے 24 1
13 رمضان شریف میں عمرہ کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے 26 1
14 حاجی کے لیے اعمالِ حج ادا کرنے کی فضیلت کا بیان 30 1
15 سفرِ حج و عمرہ اور جہاد میں وفات پانے والے کی فضیلت 36 1
16 حج و عمرہ میں مال خرچ کرنے کا ثواب 38 1
17 تلبیہ پڑھنے کی فضیلت 39 1
18 بلند آواز سے تلبیہ پڑھنے کی ترغیب 40 1
19 دورانِ طواف لغو باتوں سے پرہیز کرنےکی اہمیت 42 1
20 حجرِ اسود کو استلام کرنے کی فضیلت 44 1
21 حجرِ اسود کو استلام کرنے کی فضیلت 44 1
Flag Counter