Deobandi Books

فضائل حج و عمرہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

10 - 44
حالت احرام میں ممنوع ہے اور طوافِ زیارت جب تک نہ کر لے اس وقت تک یہ ممانعت باقی رہے گی، دسویں ذی الحجہ کی رمی اور حج کی قربانی (اگر متمع یا قارن ہے (حج افراد کرنے والے کے لیے مستحب ہے) کرنے کے بعد بالوں کا حلق یا قصر کر کے احرام کی پابندیوں سے نکل جاتا ہے سوائے جماع اور اس کے دواعی کے، اس کو فقہاء اس طرح تعبیر فرماتے ہیں: ‘‘حل له كل شيء الا النساء ’’ جب اپنی بیوی سے شہوت کی باتیں کرنا بھی طوافِ زیارت سے پہلے ممنوع ہے تو کسی غیر سے شہوت کی باتیں کرنا بدرجہ اولیٰ منع ہے، لہٰذا حاجی کو اپنی نظر کی خاص حفاظت کرنی چاہیے کہ کسی غیر محرم عورت پر یا امرد لڑکے پر نہ پڑے اور اگر غیر اختیاری طور پر نظر پڑ جائے تو فوراً پھیر لے تاکہ حج میں خلل واقع نہ ہو اور ‘‘فسق’’ کے معنی ہیں استقامت سے نکل جانا، یعنی اللہ تعالیٰ کی طاعت سے نکل کر گناہوں میں مبتلا ہو جانا، قرآن پاک میں ان دونوں سے بچنے کی تاکید کے ساتھ ساتھ ایک اور کام سے بچنے کی بھی تاکید فرمائی ہے اور وہ لڑائی جھگڑا ہے، ارشاد ربانی ہے{الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ فَمَنْ فَرَضَ فِيهِنَّ الْحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَلَا فُسُوقَ وَلَا جِدَالَ فِي الْحَجِّ وَمَا تَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ يَعْلَمْهُ اللَّهُ وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَى وَاتَّقُونِ يَاأُولِي الْأَلْبَابِ } [البقرة: 197]یعنی حج کا وقت چند مہینے ہیں جو معلوم ہیں، سو جس شخص نے ان میں حج کو اپنے ذمہ لازم کر لیا تو نہ کوئی فحش بات ہے اور نہ فسوق ہے اور نہ کسی قسم کا جھگڑا ہے۔ سفر حج میں اول سے اخیر تک ایسے مواقع پیش آتے ہیں جہاں رفقہائے سفر سے اور حجاج سے لڑنے کی صورت حال پیش آتی ہے، کہیں جگہ کی تنگی کی وجہ سے، کہیں پانی لینے کی بھیڑ میں اور کہیں رمی کی بھیڑ میں وغیرہ ایسے تمام حالات میں اپنے نفس پر قابو رکھنے کی ضرورت ہوتی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فضائل حج عمرہ 1 1
3 مقدمة المؤلف 4 1
4 حج مبرور کی فضیلت کا بیان 9 1
5 حج پچھلے گناہوں کو گرا دیتا ہے 14 1
6 حج و عمرہ تمام اعمال سے افضل ہیں 16 1
7 یکے بعد دیگرے حج و عمرہ کرنے سے گناہوں کی معافی اور تنگدستی سے خلاصی حاصل ہونے کا بیان 17 1
8 حاجی کے لیے ہر قدم پر ثواب 19 1
9 حاجی کی اور جس کيلئے حاجی استغفار کرےمغفرت کر دی جاتی ہے 20 1
10 حجاج کرام اور عمرہ کرنے والے اللہ تعالیٰ کے وفد ہیں اور ان کی دعا قبول کی جاتی ہے 22 1
11 مکہ مکرمہ سے پیدل حج کرنے کی فضیلت 23 1
12 حج و عمرہ عورتوں، بوڑھوں اور بچوں کے لیےبمنزلۂ جہاد کے ہے 24 1
13 رمضان شریف میں عمرہ کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے 26 1
14 حاجی کے لیے اعمالِ حج ادا کرنے کی فضیلت کا بیان 30 1
15 سفرِ حج و عمرہ اور جہاد میں وفات پانے والے کی فضیلت 36 1
16 حج و عمرہ میں مال خرچ کرنے کا ثواب 38 1
17 تلبیہ پڑھنے کی فضیلت 39 1
18 بلند آواز سے تلبیہ پڑھنے کی ترغیب 40 1
19 دورانِ طواف لغو باتوں سے پرہیز کرنےکی اہمیت 42 1
20 حجرِ اسود کو استلام کرنے کی فضیلت 44 1
21 حجرِ اسود کو استلام کرنے کی فضیلت 44 1
Flag Counter