Deobandi Books

نقد و نظر

ن مضامی

23 - 58
قیام پاکستان کی پہلی اینٹ کس نے رکھی؟
فقیر آباد پشاور کے ڈاکٹر پرویز تاج خٹک صاحب نے اچھا کیا ہے کہ محترم راجہ انور صاحب کے حالیہ مضمون کے سلسلہ میں ایک اور پہلو کی طرف توجہ دلا دی ہے۔ ورنہ میں نے وضاحت و جواب کے لیے صرف دو نکات پر اکتفاء کرنے کا فیصلہ کیا تھا جن کے بارے میں معروضات گزشتہ دو کالموں میں پیش کر چکا ہوں۔ مگر ڈاکٹر خٹک صاحب کے مراسلہ سے اندازہ ہوا کہ عام طور پر پائی جانے والی اس غلط فہمی کے بارے میں بھی کچھ عرض کرنا ضروری ہے کہ قیام پاکستان کی پہلی اینٹ سر سید احمد خان مرحوم نے رکھی تھی۔ یہ بات اتنے تواتر کے ساتھ کہی جانے لگی ہے بلکہ ہمارے سکولوں اور کالجوں میں پڑھائی جا رہی ہے کہ اس سے اختلاف کو ابتداء میں بہت عجیب سمجھا جائے گا مگر تاریخی تناظر پر منصفانہ نظر ڈالی جائے تو اس کی حقیقت ایک مغالطہ کے سوا کچھ نہیں ہے۔
اس حوالہ سے سب سے پہلے ہمیں اس امر کا جائزہ لینا ہوگا کہ قیام پاکستان کا مقصد کیا ہے؟ اور شمالی ہند میں مسلمانوں کی جداگانہ ریاست قائم کرنے سے تحریک پاکستان کے لیڈروں کی غرض کیا تھی؟ اس سلسلہ میں دو نقطہ ہائے نظر پائے جاتے ہیں۔
1- ایک یہ کہ پاکستان کے قیام کا مقصد ایک اسلامی ریاست کا قیام تھا، اور یہ غرض تھی کہ قرآن و سنت کا نظام ایک بار پھر اجتماعی زندگی میں نافذ و جاری ہو۔
2- دوسرا نقطہ نظر یہ ہے کہ اسلامی نظام کا نفاذ تحریک پاکستان کے قائدین کے پیش نظر نہیں تھا بلکہ وہ صرف ہندو اکثریت کے غلبہ و تسلط سے مسلمانوں کو نجات دلا کر بس ایک مسلم ریاست قائم کرنے کے خواہشمند تھے۔
اس سلسلہ میں ہمارا نقطہ نظر یہ ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح مرحوم نے قیام پاکستان سے پہلے اور اس کے بعد مختلف اعلانات میں، بالخصوص اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے افتتاح کے موقع پر مسلمانوں کی جداگانہ تہذیب و ثقافت، قرآن کو دستور قرار دینے، قرآن و سنت کی حکمرانی قائم کرنے، اور پاکستان کو مغربی نظام معیشت کی بجائے اسلامی نظام معیشت کی تجربہ گاہ بنانے کے اعلانات جس واشگاف انداز میں کیے ہیں، انہیں اگر حقیقت گوئی سمجھا جائے تو مذکورہ بالا دوسرے نقطہ نظر کو قبول کرنے کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہ جاتی۔ کیونکہ اس نقطہ نظر یعنی پاکستان کو اسلامی ریاست کی بجائے صرف مسلم ملک بنانے کے موقف کو قبول کرنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ قائد اعظم مرحوم کے ان تمام اعلانات کو ڈپلومیسی، سیاست کاری، اور ملمع سازی پر محمول کیا جائے جس کے لیے میرا خیال ہے کہ ان کا کوئی عقیدت مند اور فکری پیروکار تیار نہیں ہوگا۔
اور جب ہم یہ کہتے ہیں کہ قیام پاکستان کا مقصد شمالی ہند میں مسلمانوں کی الگ ریاست قائم کرنا تھا تو تاریخ ہمیں یہ بتاتی ہے کہ اس کا آغاز 1830ء میں اس وقت عملاً ہوگیا تھا جب سید احمد شہیدؒ اور شاہ اسماعیل شہیدؒ نے پشاور کے صوبہ پر قبضہ کر کے اسلامی نظام عملی طور پر نافذ کر دیا تھا۔ اور امیر المومنین کے منصب کے اعلان کے بعد زیرقبضہ علاقوں میں شرعی قوانین کے مطابق لوگوں کے معاملات طے ہونا شروع ہوگئے تھے۔ یہ صرف مسلمانوں کی حکومت تھی، اسلامی حکومت تھی، اور شمالی ہند میں ہی تھی۔ اس لیے قیام پاکستان کا مقصد اگر یہی تھا تو اس کی پہلی اینٹ سر سید احمد خان مرحوم نے نہیں بلکہ سید احمد شہیدؒ نے رکھی تھی، اور اس وقت رکھی تھی جب سر سید احمد خان کی عمر صرف تیرہ برس تھی۔یہ تحریک ناکام ہوگئی اور اسلامی حکومت قائم ہونے کے بعد چھ ماہ کے اندر ختم ہوگئی۔
اس کے ربع صدی بعد 1857ء کا معرکہ بپا ہوا اور اس کے نتیجہ میں انگریزوں کے خلاف عسکری مزاحمت کے سارے راستے مسدود ہوگئے تو اس کے بعد سر سید احمد خان نے مسلمانوں کے جداگانہ تشخص کا نعرہ لگایا جس کے بارے میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ جو کام سید احمد شہیدؒ نے عسکری قوت اور محاذ آرائی کے ذریعہ حاصل کرنا چاہا اس میں ان کی ناکامی کے بعد سر سید احمد خان نے اس خیال کو انگریزوں کے ساتھ مفاہمت اور ان کی اطاعت کے پردہ میں از سر نو دھیرے دھیرے آگے بڑھانے کی کوشش کی، اور پھر اس کے نتیجہ میں پر امن اور عدم تشدد پر مبنی تحریک پاکستان وجود میں آئی۔
چنانچہ سر سید احمد خان کا اگر مسلمانوں کی جداگانہ ریاست کی راہ ہموار کرنے میں کردار ہے تو وہ دوسرے مرحلہ کا کردار ہے جسے تسلیم کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن اسے پہلی اینٹ رکھنے کے مترادف قرار نہیں دیا جا سکتا۔ اور برصغیر میں انگریزوں کی آمد کے بعد مسلمانوں کی جداگانہ ریاست قائم کر کے اس میں اسلامی نظام نافذ کرنے میں اولیت حاصل کرنے کا اعزاز تاریخ میں بہرحال سید احمد شہیدؒ کے لیے مخصوص ہو چکا ہے۔
ڈاکٹر خٹک صاحب نے اپنے مراسلہ میں ایک بات یہ بھی فرمائی ہے کہ 1857ء کی جنگ آزادی کے بعد سر سید احمد خان مرحوم کا رویہ اور طرز عمل حکمت پر مبنی تھا جبکہ علماء کرام نے جو کچھ کیا صرف غصہ کی وجہ سے کیا۔ میں بڑے ادب کے ساتھ ڈاکٹر صاحب کے اس ارشاد سے اختلاف کروں گا۔ کیونکہ علماء کرام نے 1857ء سے پہلے اور اس کے بعد جو کچھ کیا، بالخصوص ولی اللّٰہی جماعت نے جس جس محاذ پر جدوجہد کی، اس کی بنیاد غصہ پر نہیں بلکہ دینی ذمہ داری پر تھی۔ کیونکہ شرعی احکام اور دینی اصولوں کا تقاضا ہر دور میں وہی تھا جو ولی اللّٰہی جماعت کے اکابر نے اختیار کیا۔ اور یہ انہی کی حکمت عملی، قربانیوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ جنوبی ایشیا کا یہ خطہ آج پوری دنیا میں اسلامی عقائد و احکام اور روایات و اقدار کے ساتھ مسلمانوں کی بے لچک اور ناقابل شکست وابستگی کی مثال بن چکا ہے۔
میں باقی تمام امور سے قطع نظر کرتے ہوئے راجہ انور صاحب اور ڈاکٹر پرویز تاج خٹک صاحب کو صرف ایک نکتہ پر غور کی دعوت دوں گا کہ اگر سید احمد شہیدؒ والی مزاحمت اور محاذ آرائی کی پالیسی (یا خٹک صاحب کے بقول غصہ والے طرز عمل) کے تحت تحریک آزادی کو آگے بڑھایا جاتا اور پوری طرح سپر انداز ہونے کی بجائے حریت پسندی کے جذبہ کو اپنے اصلی رنگ میں کسی نہ کسی طرح باقی رکھا جاتا تو کیا پھر بھی یہی ہوتا کہ آزادی ملنے کے نصف صدی بعد تک لوگ آزادی کے ثمرات کو ترستے رہتے؟ اور کیا اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے حکمران طبقات کی جھجھک نصف صدی کے بعد بھی قائم رہتی؟ اگر راجہ صاحب اور خٹک صاحب میری یہ جسارت معاف فرمائیں تو یہ سپر اندازی اور مفاہمت کی اسی پالیسی کا نتیجہ ہے کہ قیام پاکستان کے پچاس سال بعد بھی ہمارے ان حکمران طبقات کو جو سر سید احمد خان مرحوم کے نظام تعلیم کے فیض یافتہ ہیں ابھی تک اس بات پر یقین ہی نہیں آرہا کہ انگریزوں نے جو نظام نافذ کیا تھا وہ غلط تھا اور اسلام صرف ایک مذہب نہیں بلکہ مکمل نظام حیات ہے جس کے نفاذ کے بغیر پاکستان مکمل نہیں ہو سکتا۔
مجلہ/مقام/زیراہتمام: 
روزنامہ اوصاف، اسلام آباد
تاریخ اشاعت: 
۱۳ جولائی ۲۰۰۰ء
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 گوجرانوالہ کے اخبار نویس دوستوں سے 1 1
3 اسلام پر رحم کیجئے 2 1
4 وفاقی وزیر مذہبی امور حاجی سیف اللہ خان کا ارشاد 3 1
5 ایم آر ڈی اور علماء حق 4 1
6 روزنامہ نوائے وقت اپنی روش پر نظر ثانی کرے 5 1
7 ایم آر ڈی کے بیس نکات اور مولانا فضل الرحمان 6 1
8 وکلاء کرام ! خدا کے لیے سنجیدگی اختیار کریں 7 1
9 جمہوریت، ووٹ اور اسلام 8 1
10 سنی شیعہ کشیدگی اور ظفر حسین نقوی 9 1
11 بھارت کی عظمت اور نجم سیٹھی کا خطاب 10 1
12 میاں محمد شہباز شریف ۔ خدیو پنجاب؟ 11 1
13 مرزا طاہر احمد کی خوش فہمی 12 1
14 محراب و منبر کے وارث محنت مزدوری کیوں نہیں کرتے؟ 13 1
15 راجہ صاحب کی خدمت میں 14 1
16 مذہبی طبقات کا طرز مباحثہ ۔ راجہ صاحب کا تاثر 15 1
17 عقائد اور نظریات میں بنیادی فرق 16 1
18 علماء دیوبند اور سر سید احمد خان مرحوم ۔ راجہ صاحب کی غلط فہمی 17 1
19 جہاد کے حوالے سے راجہ صاحب کی الجھن 18 1
20 صوفیائے کرام اور مجاہدین ۔ راجہ صاحب کا ایک مغالطہ 19 1
21 مولانا احمد رضا خان بریلویؒ اور خلافت عثمانیہ 20 1
22 کیا اسلام کو کوئی خطرہ نہیں ہے؟ 21 1
23 شہدائے بالاکوٹ کا جہاد ۔ راجہ صاحب کی رائے 22 1
24 قیام پاکستان کی پہلی اینٹ کس نے رکھی؟ 23 1
25 کیا نجات کے لیے ایمان اور نسبت کافی ہے؟ 24 1
26 اسلامی نظام پر تھیاکریسی ہونے کا الزام! 25 1
27 جمعہ کی چھٹی کا مسئلہ، اسلامی ریاست کی اصطلاح ۔ راجہ صاحب کے خیالات 26 1
28 جمعۃ المبارک کی چھٹی 26 27
29 اسلامی ریاست کی اصطلاح اور اس کا پس منظر 26 27
30 نو آبادیاتی ماحول میں ملا اور مسٹر کا کردار 27 1
31 قرآنی اصول اور جناب معین قریشی 28 1
32 محترمہ ہیلری کلنٹن ! کچھ غصہ اور دکھائیے 29 1
33 غامدی صاحب کے ارشادات پر ایک نظر 30 1
34 1-غامدی صاحب کا علمی پس منظر 30 33
35 2-علماء اور سیاست 30 33
36 3- زکوٰۃ کے علاوہ ٹیکسیشن 30 33
37 4-اعلان جہاد کے لیے حکومت کی شرط 30 33
38 5-فتویٰ کا آزادانہ حق 30 33
39 غامدی صاحب اور خبر واحد 31 1
40 رجم کی شرعی حیثیت اور غامدی صاحب 32 1
41 علماء اور عملی سیاست 33 1
42 معز امجد صاحب کے استدلالات پر ایک نظر 34 1
43 1-اس بحث کا پس منظر 34 42
44 2-قطعی اور ظنی اصولوں میں فرق 34 42
45 3-اعلان جہاد کے لیے حکومت کی شرط 34 42
46 4- زکوٰۃ کے علاوہ ٹیکسیشن 34 42
47 5-فتویٰ کا آزادانہ حق 34 42
48 غامدی صاحب سے مباحثہ ۔ ایک غلط فہمی کا ازالہ 35 1
49 یہ جنگ فراڈ ہے ۔ برطانوی صحافی جان پلجر کا تجزیہ 36 1
50 مسئلہ کشمیر اور برطانوی خارجہ جیک اسٹرا کا چٹکلا 37 1
51 توہین رسالت کا قانون اور فرحت اللہ بابر کے سوالات 38 1
52 محترم جاوید غامدی اور ڈاکٹر محمد طفیل ہاشمی کی توضیحات 39 1
53 غامدی صاحب کا تصور سنت 40 1
58 غامدی صاحب کے تصور سنت کے حوالہ سے بحث ومکالمہ 41 1
59 خودکش حملہ ۔ ڈاکٹر محمد فاروق خان کے ارشادات 42 1
60 حدیث وسنت ۔ غامدی صاحب کا موقف 43 1
61 ارباب علم ودانش کی عدالت میں ماہنامہ الشریعہ کا مقدمہ 44 1
62 حامد میر کی سیاسی چاند ماری 45 1
63 آزادانہ بحث ومباحثہ اور ماہنامہ الشریعہ کی پالیسی 46 1
64 رائے کی اہلیت اور بحث ومباحثہ کی آزادی 47 1
65 بیگم نسیم ولی خان کی یاد دہانی کے لیے 48 1
66 فاروق ستار کے مغالطے 49 1
67 نجم سیٹھی اور اسلامی نظریہ سے وفادای کا حلف 50 1
68 الشریعہ بنام ضرب مومن 51 1
69 ایک نظر ادھر بھی 51 68
70 علمی وفکری مسائل میں طرز عمل 51 68
71 طرز تکلم اور اسلوب بیان 51 68
72 معاشرتی وسماجی تعلقات 51 68
73 مشترکہ سیاسی وتحریکی جدوجہد 51 68
74 بعض مسائل کے حوالے سے امام اہل سنتؒ کا موقف 52 1
75 ڈاکٹر امین صاحب کے خیالات 53 1
76 اختلاف رائے کے دائرے، حدود اور آداب 54 1
77 الشریعہ اور ہائیڈ پارک 55 1
78 اسلام اور ریاست ۔ غامدی صاحب کے حالیہ مضمون کا جائزہ 56 1
79 خلیفہ کی اصطلاح اور غامدی صاحب کا موقف 57 1
80 ’’اسلام کو کیا خطرہ ہو سکتا ہے؟‘‘ 58 1
Flag Counter