Deobandi Books

ماہنامہ الفاروق رجب المرجب 1436ھ

ہ رسالہ

15 - 16
اخبار جامعہ

ادارہ
	
مہمانوں کی آمد
20ربیع الثانی بروز منگل۔حضرت شیخ الاسلام مولاناسید حسین احمد مدنی نوراللہ مرقدہ کے نواسے حضرت مولانا اخلد مدنی دامت برکاتہم حضرت شیخ زید مجدہم سے ملاقات کے لیے جامعہ تشریف لائے۔

20 ربیع الثانی بروز منگل۔مہتمم جامعہ مفتاح العلوم سرگودھا اور رکن مجلس عاملہ مفتی طاہر مسعود صاحب جامعہ تشریف لائے بعد ازاں حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم کے ہمراہ جامعہ فاروقیہ مقرثانی تشریف لے گئے۔

مجلس عاملہ کا اجلاس
21ربیع الثانی بروز بدھ ۔جامعہ دارالعلوم کراچی میں وفاق المدارس العربیة پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا۔حضرت شیخ زید مجدہم شرکت کے لیے جامعہ دار العلوم کراچی تشریف لے گئے اور مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت فرمائی۔

مجلس شوریٰ کا اجلاس
22ربیع الثانی بروزجمعرات۔جامعہ دارالعلوم کراچی میں وفاق المدارس العربیة پاکستان کی مجلس شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پورے ملک سے ارکان شوریٰ نے شرکت فرمائی،اجلاس کی صدارت حضرت شیخ زید مجدہم نے فرمائی۔

22ربیع الثانی بروز جمعرات۔جامعہ کے فاضل اور سابق استاد مولانا حبیب الرحمان صاحب کی جامعہ آمد اور حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم سے ملاقات۔

22ربیع الثانی بروز جمعرات۔جامعہ خالد بن ولید (وہاڑی )کے مہتمم مولانا ظفر احمد قاسم جامعہ تشریف لائے ا ور حضرت شیخ زید مجدہم سے ملاقات بھی فرمائی۔

22ربیع الثانی بروز جمعرات۔جامعہ کے فاضل اور سابق استاد مولانا حسین احمد صاحب پشاور سے تشریف لائے اور حضرت شیخ زید مجدہم سے ملاقات بھی فرمائی۔

22ربیع الثانی بروز جمعرات۔حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے خلیفہ مجاز مولانا فقیر محمد پشاوری رحمہ اللہ کے پوتے مولانا داوٴد فقیر جامعہ تشریف لائے اور حضرت شیخ زید مجدہم سے گھر پر ملاقات بھی فرمائی اور حضرت شیخ زید مجدہم کی جانب سے مہمان حضرات کے اکرام میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

22ربیع الثانی بروز جمعرات۔جامعہ کے فاضل اور متخصص مفتی عتیق اللہ صاحب جامعہ تشریف لائے اور حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم سے ملاقات بھی فرمائی۔

24ربیع الثانی بروزہفتہ۔جامعہ دار القراٰن فیصل آباد کے مہتمم حضرت مولانا قاری محمد یٰسین صاحب حضرت شیخ زید مجدہم سے ملاقات کے لیے جامعہ تشریف لائے۔

پارہ عم اور خطبہ نکاح کا امتحان
24ربیع الثانی بروزہفتہ۔دورہ حدیث کے طلباء کرام کا پارہ عم اور خطبہ نکاح کا امتحان ہوا۔

25ربیع الثانی بروزاتوار۔جامعہ دارالعلوم اسلامیہ مظفر آباد کے مہتمم اور رکن مجلس عاملہ مولانا قاضی محمودالحسن صاحب جامعہ تشریف لائے اور حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم سے ملاقات فرمائی۔

26 ربیع الثانی بروزپیر۔دارالعلوم چمن کے مہتمم اور رکن مجلس عاملہ مفتی صلاح الدین صاحب حضرت شیخ زید مجدہم سے ضروری مشاورت کے لیے جامعہ تشریف لائے۔

اساتذہ جامعہ کا ماہانہ مشورہ
28ربیع الثانی بروز بدھ۔حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم کی زیر سرپرستی تمام اساتذہ کرام کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں کئی اہم امور پر اساتذہ جامعہ سے مشاورت ہوئی۔

یک ماہی امتحان
یکم جمادی الاولیٰ بروزہفتہ۔جامعہ فاروقیہ کراچی مرکز اور جامعہ فاروقیہ کراچی مقر ثانی میں تعلیمی سال کے آخری یکماہی امتحان کا انعقاد ہوا۔

سلیم منزل کے رہائشی عملہ کا اجلاس
03جمادی الاولیٰ بروزپیر۔سلیم منزل میں رہائش پذیر تدریسی وغیر تدریسی عملہ کا اجلاس حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم کی زیر صدارت بعد نماز عشاء منعقد ہواجس میں کئی اہم امور پر اساتذہ وعملہ نے مفید اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اصلاحی بیان
04جمادی الاولیٰ بروز منگل۔استاذ حدیث مولانا مفتی سمیع اللہ صاحب کا طلبہ کرام میں بعد نماز عشاء اصلاحی وتربیتی بیان ہوا ۔

مختلف شعبہ جات کے مسئولین کااجلاس
04جمادی الاولیٰ بروز منگل۔شعبہ مطعم کے نگران اساتذہ کرام کا اجلاس ہوا جس میں مطعم کے حوالے سے کئی اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔شعبہ دار الاقامہ کے نگران اساتذہ کا اجلاس ہواجس میں دار الاقامہ کے حوالے سے بہت سے امور پر مشاورت ہوئی ۔

06جمادی الاولیٰ بروز جمعرات۔ حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم مع اہل خانہ سفر عمرہ کے لیے تشریف لے گئے اور بیس یوم حرمین کے قیام کے بعد وطن واپس تشریف لائے۔

اصلاحی بیان
18 جمادی الاولیٰ بروزمنگل۔رئیس دارالافتاء و استاذحدیث مولانا محمد یوسف افشانی مدظلہ کا طلبہ کرام میں اصلاحی بیان ہوا۔

بلوچستان ضلع لسبیلہ کے فضلاء جامعہ کا اجتماع
22 جمادی الاولیٰ بروز اتوار۔ حضرت شیخ زید مجدہم کی ایماء اورخواہش پرصوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں موجود جامعہ فاروقیہ کراچی کے فضلاء کا اجتماع جامعہ فاروقیہ کراچی مقر ثانی میں منعقد ہوا ،جس میں جامعہ کے قدیم و جدید فضلاء نے بھر پور انداز میں شرکت کی،اس اجتماع میں میں جامعہ فاروقیہ کراچی مرکز سے حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم،رئیس دارالافتاء و استاذحدیث مولانا محمد یوسف افشانی مدظلہ،استاذ حدیث حضرت مولانا محمد انور صاحب،ناظم تعلیمات حضرت مولانا خلیل احمد صاحب،رفیق دار الافتاء مفتی احمد خان صاحب اورمفتی معاذخالد صاحب شرکت فرمائی۔

بیٹی کی ولادت
24جمادی الاولیٰ بروز پیر۔جامعہ کے استاذ مفتی عبد الواحد صاحب کے یہاں بیٹی کی ولادت ہوئی۔

سالانہ ہم نصابی مقابلے
29جمادی الاولیٰ بروز ہفتہ۔ الحمدللہ جامعہ فاروقیہ میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھہم نصابی سرگرمیاں جس میں تقریر،تلاوت،حمد و نعت،خوشنویسی اور مضمون نویسی جیسی سرگرمیوں میں طلبہ کرام بڑھ چڑھکر حصہ لیتے ہیں،اس سال بھی جامعہ فاروقیہ کراچی مرکز میں سالانہ مسابقہ حسن خطابت،مسابقہ حسن تلاوت،مسابقہ حمدو نعت،مسابقہ اذان و اقامت،مسابقہ خوش نویسی اور مسابقہ مضمون نویسی کے آخری مرحلے کا آغاز صبح نوبجے ہوا۔اور تمام مسابقات میں شریک طلباء کرام نے اپنی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اورقیمتی انعامی کتب کے علاوہ حضرت شیخ زید مجدہم کی جانب سے جامعہ کے لیٹرپیڈ پر حضرت شیخ کے د ستخط والے وثیقہ کے حقدار بنے۔

مقابلہ حسن قراء ت
نام 	درجہ 	حاصل کردہ پوزیشن
مدثر جان بن حافظ عابد جان 	تخصص فی الفقہ 	پہلی پوزیشن
امین الله بن وزیر خان 	ثالثہ 	دوسری پوزیشن
رضوان الله بن مینہ دار 	ثانیہ 	تیسری پوزیشن
تقریری مقابلہ
محمد اعجاز بن محمدحنیف 	سادسہ 	پہلی پوزیشن
محمد ناصر خان بن محمد انور 	دورہ حدیث 	دوسری پوزیشن
صداقت نصیر بن محمد نصیر 	سابعہ 	تیسری پوزیشن
مقابلہ اذان واقامت
محمد اویس شاہ بن محمد ادریس شاہ 	ثانیہ 	پہلی پوزیشن
رحیم الله بن سعیدالله 	اولیٰ 	دوسری پوزیشن
نجیب الله بن خانی شاہ 	دورہ حدیث 	تیسری پوزیشن
مقابلہ حمد ونعت
فصیح الدین بن صاحب الدین 	سادسہ 	پہلی پوزیشن
معشوق علی بن محمد حنیف 	سابعہ 	دوسری پوزیشن
حق نواز بن حاجی عبدالشکور 	سابعہ 	تیسری پوزیشن
مقابلہ خطاطی
محمد زمان بن محمد موسیٰ 	تخصص فی الفقہ 	پہلی پوزیشن
محمد حسن بن تاج دین 	سابعہ 	دوسری پوزیشن
افتخار احمد بن عزیز احمد 	اولیٰ 	تیسری پوزیشن
مقابلہ مضمون نویسی
عامر منیر بن منیر احمد 	تخصص فی الفقہ 	پہلی پوزیشن
احتشام الحسن بن محمد انیس 	سادسہ 	دوسری پوزیشن
کامران خان بن نصیب زادہ 	سابعہ 	تیسری پوزیشن

حضرت شیخ زید مجدہ کی مقر ثانی آمد
03جمادی الثانیہ بروز منگل۔حضرت شیخ زید مجدہم دیگر اساتذہ جامعہ کے ہمراہ جامعہ فاروقیہ مقر ثانی تشریف لائے اورتعلیمی مراحل کے جائزہ کے ساتھ ساتھ تعمیری او رانتظامی کاموں کا بھی بغور جائزہ لیا، بعد ازاں جامعہ کی زرعی زمین موضع ساکران بھی تشریف لے گئے، اور وہیں سے متصل جامعہ کی شاخ مسجد قباء موضع ساکران بھی تشریف لے گئے اور اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات بھی فرمائی اور تعلیمی امور کی کارگزاری بھی لی۔

جامعہ فاروقیہ مقر ثانی میں سالانہ مقابلے
04جمادی الثانیہ بروزبدھ۔ جامعہ فاروقیہ کراچی مقر ثانی میں سالانہ مسابقہ حسن خطابت،مسابقہ حسن تلاوت،مسابقہ حمدو نعت،مسابقہ اذان و اقامت،مسابقہ خوش نویسی اور مسابقہ مضمون نویسی کے آخری مرحلے کا آغازبعد نماز ظہر ہوا،جامعہ فاروقیہ مقر ثانی میں زریعہ تعلیم اورزریعہ تکلم عربی زبان ہے،ان تمام مسابقات میں شریک طلباء کرام نے اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے اورقیمتی انعامی کتب کے علاوہ حضرت شیخ زید مجدہ کی جانب سے جامعہ کے لیٹرپیڈ پر حضرت شیخ کے د ستخط والے وثیقہ کے حقدار قرار پائے،جامعہ فاروقیہ کراچی مرکز سے حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم،رئیس دارالافتاء و استاذحدیث مولانا محمد یوسف افشانی مدظلہ،ناظم تعلیمات حضرت مولانا خلیل احمد صاحب،مفتی محمد واحد صاحب،رفیق شعبہ تصنیف وتالیف مولانا حبیب اللہ زکریا صاحب،مولانا نوید معروف صاحب اورمفتی معاذخالد صاحب نے شرکت فرمائی اور طلبہ کرام کی خوب حوصلہ افزائی بھی فرمائی۔

سانحہ ارتحال
06جمادی الثانیہ بروزجمعہ۔ جامعہ فاروقیہ کراچی مرکز کے استاذ مولانا عرفان عبد الستار صاحب کی والدہ ماجدہ کا ایکسیڈنٹ میں وصال ہوگیا،مرحومہ کی نمازجنازہ جامعہ فاروقیہ کراچی میں بعد نماز عشاء حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم کے حکم پر مولانا عرفان عبد الستار صاحب نے پڑھائی،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تقریب ختم قرآن
08جمادی الثانیہ بروزاتوار۔جامعہ فاروقیہ کراچی کے زیر انتظام جامع مسجد محمد بن قاسم سندھی مسلم سوسائٹی میں قائم درجہ حفظ کے 23طلبہ کرام نے قراٰن پاک مکمل کیا اس بابرکت موقع پر ان طلباء کرام کو انعامات دیے گئے،جامعہ فاروقیہ کراچی سے حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم اور مفتی معاذخالد نے شرکت فرمائی۔

دعوت ولیمہ
9/ جمادی الثانیہ بروز پیر… جامعہ کے استاذ حدیث حضرت مولانا محمد انور صاحب کے صاحبزادے کا دعوت ولیمہ جامع مسجد محمدی میں ہوا، جس میں تمام اساتذہ جامعہ وعملے نے بھر پور شرکت فرمائی۔

جامعہ دارالعلوم کراچی میں اہم اجلاس
9/ جمادی الثانیہ بروز پیر… جامعہ دارالعلوم کراچی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں حضرت شیخ زید مجدہم اور حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم نے شرکت فرمائی۔

فتاویٰ محمودیہ کا آٹھواں ایڈیشن منظر عام پر
الحمدللہ دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی کے زیر اہتمام ادارہ الفاروق سے شائع ہونے والے فتاویٰ محمودیہ کا آٹھواں ایڈیشن منظر عام پر آچکا ہے۔

اصلاحی بیان
10جمادالثانیہ بروز منگل۔حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم کا طلبہ کرام میں اصلاحی بیان ہوا۔

نگران درجات کا اجلاس
14 جمادی االثانیہ بروزہفتہ۔تمام درجات کے نگران اساتذہ کرام کا اجلاس حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

جامعہ نور الاسلام لاکھڑا (بلوچستان)میں اجتماع
جامعہ نور الاسلام اوبہ لاکھڑا بلوچستان کی دعوت پرحضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم ،رئیس دارالافتاء و استاذحدیث مولانا محمد یوسف افشانی مدظلہ،استاذ حدیث حضرت مولانا محمد انور صاحب،ناظم تعلیمات حضرت مولانا خلیل احمد صاحب،رفیق دار الافتاء مفتی احمد خان صاحب، رفیق دار الافتاء مفتی محمد سلام صا حب ا ورمفتی معاذخالد صاحب نے شرکت فرمائی۔

Flag Counter