Deobandi Books

ماہنامہ الفاروق جمادی الاول 1435ھ

ہ رسالہ

14 - 15
اخبار جامعہ

ادارہ
	
مہمانوں کی آمد
14/ربیع الاول1435ھ جامعہ کے قدیم فاضل مولانا مولا بخش صاحب آوران، بلوچستان سے جامعہ تشریف لائے۔

15/ربیع الاول1435ھ جامعہ کے سابق استاد مولانا حسین احمد صاحب پشاور سے جامعہ تشریف لائے۔بعد ازاں یہ حضرات حضرت ناظم اعلیٰ کے ہمراہ جامعہ فاروقیہ مقر ثانی تشریف لے گئے۔وہاں بعد نماز عصر مولانا حسین احمد صاحب نے طلبہ میں اصلاحی و تربیتی بیان کیا۔

سانحہ شہادت وتعزیت
15/ربیع الاول1435ھ عصر اور مغرب کے درمیانی وقت شارع فیصل عوامی مرکز کے سامنے مفتی عثمان یار خان کوبہیمانہ انداز میں شہید کردیا گیا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائیں۔

16/ربیع الاول1435ھ حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم حضرت مولانا اسفندیار خان صاحب کے بیٹے مفتی عثمان یار خان شھید کی تعزیت کے لیے جامعہ دارالخیر تشریف لے گئے۔

17/ربیع الاول1435ھحضرت شیخ الحدیث زید مجدہ سے ملاقات کے لیے قاری احسان احمد صاحب (جرمنی)تشریف لائے۔

بعد نماز عشاء حضرت سے ملاقات کے لیے مولانا حسین احمد صاحب(سابق استاد جامعہ فاروقیہ)اور مفتی شاہد امین صاحب جامعہ تشریف لائے۔حضرت زید مجدہ نے مہمانوں کی ضیافت کا ہتمام بھی کیا۔

18/ربیع الاول1435ھ بعد نماز عصر حضرت زید مجدہ حضرت مولانا اسفندیار خان صاحب کے بیٹے مفتی عثمان یار خان شھید کی تعزیت کے لیے جامعہ دارالخیر تشریف لے گئے حضرت کے ہمراہ حضرت کے پوتے مولوی عمار خالد اور جامعہ کے استاد مفتی عبدالواحد بھی تھے۔

سفر عمرہ
19/ ربیع الاول1435ھ ناظم اعلیٰ جامعہ فاروقیہ حضرت مولانا عبیداللہ خالد صاحب اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے تشریف لے گئے۔

جامعہ فاروقیہ کے رئیس دارالافتاء حضرت مولانا محمدیوسف افشانی صاحب بھی اپنے اہل خانہ کے ہمر اہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے تشریف لے گئے۔

ضروری مشاورت
7/ربیع الثانی 1435ھ حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم جامعہ دارلعلوم کراچی حضرت مفتی محمد رفیع عثمانی دامت برکاتہم سے ضروری مشاورت کے لیے تشریف لے گئے۔ مفتی معاذخالد اور مولوی عمار خالد بھی حضرت کے ہمراہ تھے۔ حضرت مولانا راحت علی ہاشمی صاحب سے بھی ان کی قیام گاہ پر ملاقات ہوئی۔

ملاقات
12/ربیع الثانی 1435ھحضرت ناظم اعلیٰ صاحب کی دارالعلوم کورنگی میں وفاقی وزیر داخلہ محترم جناب چوھدری نثار علی خان سے ملاقات۔شہر کے دیگر معزز علماء کرام بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ضروری مشاورت
13ربیع الثانی 1435ھ حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ سے ضروری مشاورت کے لیے مفتی محمد نعیم صاحب،مولانا امداداللہ صاحب اور قاری حق نواز صاحب جامعہ تشریف لائے۔

حفظ وناظرہ کے بچوں کے والدین سے اصلاحی بیان
15 ربیع الثانی1435ھ جامعہ کے شعبہ حفظ وناظرہ کے تحت بچوں کے والدین کے لئے تربیتی و اصلاحی بیان کا انعقادہوا بچوں کے والدین میں اصلاحی بیان جامعہ کے استادمولانا عبدالماجد صاحب نے فرمایا۔

ملاقات
16/ربیع الثانی1435ھ بعد نماز مغرب دارلعلوم کبیر والا کے مہتمم مولانا ارشادصاحب حضرت زید مجدہ سے ملاقات کے لیے تشریف لائے۔

وفاق کی مجلس عاملہ کا اجلاس
16 ربیع الثانی1435ھ کو جامعہ دارالعلوم کراچی میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس حضرت صدر وفاق زید مجدہ کی زیر صدارت ہوا۔ جامعہ سے حضرت صدر وفاق زید مجدہ کے ہمراہ حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب او رمولانا عمار خالد صاحب تشریف لے گئے۔

ارکان مجلس عاملہ کی آمد
17/ربیع الثانی1435ھ مفتی کفایت اللہ صاحب،مفتی طاہر مسعود صاحب، مولانا مظہر اسعد مدنی صاحب،مولانا قاضی محمود الحسن صاحب جامعہ تشریف لائے بعد ازاں حضرت ناظم اعلیٰ صاحب کے ہمراہ یہ حضرات جامعہ فاروقیہ مقر ثانی تشریف لے گئے وہاں مفتی کفایت اللہ صاحب نے طلبہ میں اصلاحی و تربیتی بیان بھی کیا۔

ولادت
19/ ربیع الثانی1435ھ جامعہ کے استاذ حضرت زید مجدہ کے پوتے اور مولانا عبیدالله خالد صاحب کے صاحبزادے مفتی حماد خالد صاحب کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی۔

دفتر مالیات کے نائب محاسب محترم جناب شاہ منصور صاحب کے یہاں بیٹے کی ولادت ہوئی۔

صدمہ
جامعہ کے استاد مولانا نورالمتین صاحب کی والدہ محترمہ کا وصال نصف سنوی کی تعطیلات میں ہوا۔اللہ تعالیٰ حضرت مولانا کی والدہ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائیں ،درجات بلند فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

20/ ربیع الثانی1435ھ کو جامعہ کے استاد مفتی سمیع الرحمن صاحب کی والدہ انتقال فرما گئیں:” انالله وانا الیہ راجعون“․

الله تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین !

Flag Counter