Deobandi Books

ماہنامہ الفاروق صفر المظفر 1435ھ

ہ رسالہ

12 - 13
اخبار جامعہ

ادارہ
	
رائیونڈ اجتماع میں اساتذہ جامعہ کی شرکت
عالمی تبلیغی اجتماعی (رائیونڈ) کا دوسرا مرحلہ7 نومبر2013ء بروز جمعرات سے شروع ہوا اس اجتماع میں دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں افراد نے شرکت کی اور اکابر علماء کرام کے بیانات اور مختلف اوقات کی تشکیلوں میں بھرپور حصہ لیا، ہزاروں جماعتیں الله کے راستے میں نکلیں۔

جامعہ فاروقیہ کراچی کے اساتذہ مفتی معاذ خالد صاحب، مفتی نعمان احمد صاحب، مولانا عمار خالد صاحب بھی اجتماع میں شریک ہوئے۔

سیرت فاروق اعظم وسیدنا حسین کے اجتماعات
یکم محرم الحرام بروز بدھ بمطابق 6 نومبر حضرت سیدنا فاروق اعظمص کی سیرت اور یوم شہادت کے حوالے سے جامعہ فاروقیہ کی مسجد میں حضرت مولانا محمد منظور یوسف صاحب مدرس جامعہ و خطیب جامع مسجد رفاہ عام سوسائٹی) کا بیان ہوا۔

جب کہ9 محرم الحرام بروز جمعرات14 نومبر کو فلسفہ شہادت، سیرت سیدنا حسین ص اور واقعہ کربلا کی حقیقت کے حوالے سے استاذ حدیث حضرت مولانا محمد انور صاحب اور مدرس جامعہ حضرت مولانا زر محمد صاحب نے بیان فرمایا۔

حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ کا دورہ فیزII
2 نومبر بروز بدھ حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ جامعہ فاروقیہ کراچی فیزII تشریف لے گئے، جہاں مدرسے کے تعلیمی اور تعمیری امور کا جائزہ لیااور اساتذہ جامعہ سے گفت وشنید ہوئی، حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب ، حضرت مفتی سمیع الله صاحب اور مولانا عبدالماجد صاحب بھی حضرت کے ہمراہ تھے۔

جامعہ فاروقیہ فیزII میں پانی کی فراہمی کا کام مکمل
الحمدلله جامعہ فاروقیہ کراچی فیزII میں پانی کا کنکشن مختلف، طویل اور صبر آزما مراحل سے گزر کر مکمل ہو گیا اور جامعہ کو پانی کی فراہمی کا آغاز ہو گیا، اس سے قبل ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی کا کٹھن کام کیا جاتا تھا۔

سانحہٴ ارتحال
جامعہ فاروقیہ کراچی فیزII کے مدرس مفتی عمر فاروق صاحب کے تایا ہری پور میں انتقال فرماگئے، انّا لله وانا الیہ راجعون․

الله پاک مرحوم کو اپنی جوار رحمت عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

پریس کانفرنس
سانحہ دارالعلوم تعلیم القرآن، راولپنڈی کے حوالے سے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم صاحب کی زیر صدارت بنوریہ ریسٹورنٹ میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اور اس سانحے کے حوالے سے صحافیوں اورمیڈیا نمائندوں کو مفتی صاحب نے آگاہی فراہم کی ، جامعہ فاروقیہ کراچی کی جانب سے ناظم تعلیمات حضرت مولانا خلیل احمد صاحب اور مفتی معاذ خالد صاحب نے اس پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

حضرت شیخ الحدیث زیدمجدہ کی ناسازی طبیعت
گذشتہ چند دنوں سے حضرت شیخ زید مجدہ کی طبیعت ناساز ہے، تمام اہل اسلام سے صحت یابی کے لیے دعاء کی خصوصی درخواست ہے۔

Flag Counter