Deobandi Books

تصویر کی ممانعت وعیدیں مروجہ شکلیں اور اس سے بچنے کا طریقہ کار

سالہ ہٰ

9 - 21
ایک اور روایت میں ہے،نبی کریمﷺ کا اِرشاد ہے:”لَا تَدْخُلُ الْمَلَائِكَةُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةٌ، وَلَا كَلْبٌ، وَلَا جُنُبٌ“ملائکہ (رحمت) اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویر،کتا یا جنبی ہو ۔(ابوداؤد:4152)
ایک اور روایت میں ہے:فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا ہو یا کوئی تصویرہو۔لَا تَدْخُلُ الْمَلَائِكَةُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ، وَلَا تِمْثَالٌ۔(ابوداؤد:4153)
نبی کریمﷺنے ارشاد فرمایا: بیشک جبرائیل نے مجھ سے وعدہ فرمایاتھا کہ آج کی رات مجھ سے ملاقات کریں گے لیکن انہوں نے مجھ سے ملاقات نہیں کی۔ پھر حضور اکرم ﷺ کے دل میں خیال آیا کہ ہمارے بستر کے نیچے ایک کتے کا پلا ہے آپﷺ نے فوراً اُسے  نکالنے حکم دیا چنانچہ اسے نکالا گیا پھر آپ نے اپنے دست مبارک پر پانی لیا اور پلے کی جگہ پر چھڑک دیا۔جب حضرت جبرائیل ﷤نے حضور اکرم ﷺ سے ملاقات فرمائی تو کہا :”إِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلَا صُورَةٌ“ ہم ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا ہو اور نہ تصویر والے گھر میں۔اگلے دن  صبح کو حضور اکرمﷺنے کتوں کے قتل کا حکم دے دیا یہاں تک کہ چھوٹے کھیت کی حفاظت کے لیے کتے کو بھی  مار نے کا حکم دیدیا البتہ بڑے کھیت کی حفاظت والے کتے کو چھوڑ دینے کا حکم دیا۔(ابوداؤد:4157)
نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ حضرت  جبرائیل ﷤میرے پاس آئے اور مجھ سے کہا کہ گزشتہ رات آپ کے پاس آیا تھا پس میں اِس لئے داخل نہیں ہوا کیونکہ  دروازہ پر مورتیاں بنی تھیں اور گھر میں تصویروں سے منقش پردہ کا کپڑا تھا۔ اور گھر میں کتا بھی تھا ۔لہٰذاآپ گھر میں موجود تصاویر کے تو سر کاٹنے کا حکم دیدیجیے تو وہ درخت کی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تصویر کی مُمانعت : 3 1
3 تصویر کی قباحت اور اس کی سخت وعیدیں : 3 1
4 نبی کریمﷺگھر میں کوئی تصویر نہیں چھوڑتے تھے: 4 1
5 قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب تصویر بنانے والے کو ہوگا : 4 1
6 قیامت کے دن تصویر بنانے والوں کو جان ڈالنے کیلئے کہا جائے گا : 6 1
7 تصویر بنانے والا سب سے بڑا ظالم : 7 1
8 تصویر بنانےوالے کیلئے نبی کریمﷺکی بددعاء: 7 1
9 تصویر بنانے والاملعون ہے: 7 1
10 تصویر والے گھر میں فرشتے داخل نہیں ہوتے: 8 1
11 تصویر بنانے والےپر جہنم کی ایک گردن مسلط ہوجائے گی : 10 1
12 تصویر بنانے والا جہنمی ہے،اُس کی بنائی ہوئی ہرتصویر عذاب کا ذریعہ ثابت ہوگی 10 1
13 تصویر کی مروّجہ شکلیں : 11 1
14 تصویر کے گناہ ہونےکے دو درجے: 13 1
16 تصویر کی نحوست سے کیسے بچا جائے : 14 1
17 تصویر سے حفاظت کیلئے چند اہم تجاویز: 14 1
18 تصویر کے بارے میں چند غلط فہمیاں: 17 1
19 ڈیجیٹل کیمرے کی تصویر بھی جائز نہیں : 18 1
20 فہرست 2 1
21 تصویر کی مُمانعت،وعیدیں،مروّجہ شکلیں اور اس سے بچنے کا طریقہ کار 3 1
22 پہلا درجہ : شرک 13 1
23 دوسرا درجہ : گناہ : 13 1
Flag Counter