Deobandi Books

طریق محبت

ہم نوٹ :

17 - 18
تقویٰ فرض کرنا ظلم ہے اور اﷲ تعالیٰ ظلم سے پاک ہے لہٰذا سب کے اندر طاقت موجود ہے۔
اگر کوئی کہے کہ صاحب میں حسینوں کو دیکھ کر بالکل پاگل ہوجاتا ہوں تو ایک ایس پی پستول سے نشانہ لیے ہوئے کھڑا ہو اور اس نظر باز سے کہے کہ سنا ہے آپ کو نظر مارنے کی بہت عادت ہے، یہ میرا حسین بیٹا ہے اور یہ میری حسین بیٹی ہے، اب ذرا انہیں دیکھ کر دکھاؤ، تب وہ کہے گا کہ صاحب! میرا سارا بھوت اُتر گیا، مجھے نظر بچانے کی پوری طاقت ہے۔ یہ سب بدمستی ہے، یہ خدا کے قہر کے سائے میں ہے۔
مولانا رومی فرماتے ہیں کہ جس کو خدا اپنے قہر اور عذاب میں مبتلا کرتا ہے وہی یہ سب بدمعاشی کی، نظر بازی کی باتیں کرتا ہے، غیر اﷲ سے وہی دل لگاتے ہیں جن پر خدا کا عذاب ہوتا ہے۔ مگر یہ عجیب مرض ہے کہ جب تک جان نہیں لڑائے گا جان نہیں چھڑا سکتا۔ یہ جملہ یاد رکھ لینا کہ جو جان لڑا دیتا ہے وہ جان چھڑا لیتاہے، جب جان کی بازی لگانے کا ارادہ کرلو کہ جان دے دیں گے مگر اﷲ کو ناراض نہیں کریں گے، تو ان شاء اﷲ تعالیٰ آپ ولی اﷲ ہوجائیں گے اور اﷲ کی مدد بھی آجائے گی۔
بس اب دعا کرلو کہ اﷲ تعالیٰ ہم سب کو اہلِ محبت بنائے، اہلِ وفا بنائے، وفاداری عطا فرمائے، نالائق بندگی اور نافرمانی کی زندگی سے اﷲ ہم کو پاک فرما کر فرماں بردار بنا دے، باوفا بنادے، اﷲ والا بنا دے اور اﷲ والوں کی صحبت میں رہنے کی توفیق بھی دے، خالی جمعہ جمعہ آٹھ دن صحبت سے فائدہ نہیں ہوتا، اﷲ والوں کے ساتھ رہنے کے لیے ایک زمانہ چاہیے، ان شاء اﷲ پھر دیکھو کیسے اﷲ والے نہیں بنتے۔ جو اﷲ والوں کا بن جاتا ہے تو اﷲ تعالیٰ بھی اسے پیار کرتا ہے۔ 
بخاری شریف کی شرح میں ہے کہ اﷲ تعالیٰ یہ فرماتے ہیں کہ اگرچہ یہ ابھی ہمارا پورا نہیں بنا مگر ہمارے کا ہمارا ہے تو اﷲ تعالیٰ اسے بھی اپنا بنا لیتے ہیں۔ اﷲ تعالیٰ ہم سب کو اﷲ والی حیات عطا فرمائے، اﷲ تعالیٰ ہم سب کو اپنا بنا لے اور میری حاضری کو قبول فرمائے اور جتنے لوگ بیٹھے ہیں اﷲ اختر کو، میری اولاد ذُرّیات کو، آپ سب کو اور احبابِ حاضرین کو بھی اور احبابِ غائبین کو بھی اور آپ سب کی اولادوں کو بھی اور گھر والوں کو بھی نسبتِ اولیائے صدیقین عطا فرمائے، آمین۔
وَ اٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
Flag Counter