Deobandi Books

طریق محبت

ہم نوٹ :

6 - 18
طریقِ محبت
نَحْمَدُہٗ وَنَسْتَعِیْنُہٗ وَنَسْتَغْفِرُہٗ وَنُؤْمِنُ بِہٖ وَنَتَوَکَّلُ عَلَیْہِ وَنَعُوْذُ بِاللہِ مِنْ شُرُوْرِ اَنْفُسِنَا وَ مِنْ سَیِّاٰتِ اَعْمَالِنَا مَنْ یَّھْدِہِ اللہُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ وَمَنْ یُّضْلِلْہُ فَلَاھَادِیَ لَہٗ وَنَشْھَدُ اَنْ 
لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَنَشْھَدُ اَنَّ سَیِّدَنَاوَمَوْلَا نَا مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ اَمَّابَعْدُ
فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
 بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ وَ کُوۡنُوۡا مَعَ  الصّٰدِقِیۡنَ1 ؎
راہِ خدا میں تیزرفتاری کا طریقہ 
جب میں نے اس آیت کو پڑھا تو میرے دل میں فوراً اس کا ترجمہ یہ آیا کُوْنُوْا مَعَ الْعَاشِقِیْنَ کہ عاشقوں کے ساتھ رہو۔ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃاﷲ علیہ نے فرمایاکہ جس گاڑی میں پیٹرول نہ ہو تو کب تک اس کو دھکا دیتے رہوگے، ارے انجن میں پیٹرول ڈالو پھر دیکھو کیسے بھاگتی ہے کہ دھکے دینے والے جو پسینہ پسینہ ہورہے تھے وہ بھی اس میں بیٹھ جائیں گے۔ لہٰذا کب تک خوف کے ڈنڈے سے عمل کرو گے، دل میں اﷲ کی محبت کا پیٹرول ڈلوالو پھر ایسا بھاگو گے کہ لوگ حیران رہ جائیں گے کہ بھئی!یہ تو بہت ہی تیز رفتار جارہا ہے۔ اﷲ کے عاشق دنیاوی رفتار کے لحاظ سے تو بالکل سست اور کاہل معلوم ہوتے ہیں،لیکن آخرت کے کاموں میں وہ انتہائی تیز رفتار ہوتے ہیں۔حضرت مولانا جلال الدین  رومی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں      ؎
_____________________________________________
1؎   التوبۃ:119
Flag Counter