عمر تک طبیب بھی رہا ہوں، حکمت بھی کی ہے، آج تک میرے پاس جتنے نوجوان بچے آئے سب نے یہی کہا کہ ان لیلاؤں نے مجھے مار ڈالا ؎
مار ڈالا تماش بینوں نے
زہر کھلوا دیا حسینوں نے
ہم پریشان ہیں، نیند تک نہیں آرہی۔
ولی اﷲ بننے کا آسان طریقہ
جس نے مولیٰ کو چھوڑا اور غیر اﷲ سے دل لگایا تو حکیم الامت تھانوی کے الفاظ ہیں۔ سن لو اے جوانو! آج رومانٹک دنیاکا بہت بڑا سیلاب آرہا ہے، جو اس کا علاج نہیں بیان کرے گا سمجھ لو کہ وہ طریق سے واقف نہیں ہے، رومانٹک دنیا کا سیلاب بہہ رہا ہے، ہر طرف بے پردگی وعریانی ہے۔ لہٰذا آج کل ولی اﷲ بننا بہت آسان ہے، ہر وقت نظر بچاؤ اور ایمانی حلوہ کھاؤ۔ حدیث شریف کا وعدہ ہے کہ جو نظر بچاتا ہے اﷲ تعالیٰ اس کے قلب میں حلاوتِ ایمانی عطا کرتا ہے۔ اور محدثِ عظیم ملّا علی قاری رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ جب اﷲ تعالیٰ حلاوتِ ایمانی دیتا ہے تو واپس نہیں لیتا فِیْہِ اِشَارَۃٌ اِلٰی بَشَارَۃِ حُسْنِ الْخَاتِمَۃِ2؎ تو معلوم ہوا کہ نظر بچانے سے ایمان پر خاتمہ بھی نصیب ہوگا، اور جو نظر نہیں بچاتے ان کا خاتمہ بھی خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔
عشقِ مجازی کے سبب سوءِ خاتمہ
علامہ ابنِ قیم جوزی کا ایک واقعہ حکیم الامت نے اپنے وعظ میں نقل فرمایا ہے کہ ایک شخص نے ایک حسین کو دیکھا، اس کے دل میں اس کی شکل اُتر گئی، جب مرتے وقت اس شخص کو کلمہ پڑھایا گیا تو اس ظالم نے کہا ؎
رِضَاکَ اَشْھٰی اِلٰی فُؤَادِیْ
مِنْ رَّحْمَۃِ الْخَالِقِ الْجَلِیْلٖ3؎
_____________________________________________
2؎ مرقاۃ المفاتیح:74/1، کتاب الایمان، المکتبۃ الامداد یۃ،ملتان
3؎ الجواب الکافی لابن القیم الجوزیۃ