Deobandi Books

قافلہ جنت کی علامت

ہم نوٹ :

22 - 26
نظر جمی ہوئی ہے؎
میری  نظر   پہ   اُن    کی  نظر    پاسباں    رہی
افسوس  اِس  احساس سے کیوں بے خبر  تھے  ہم
اللہ کا خوف ہو اور خدا کے خوف سے خلوت میں، جلوت میں، تنہائی میں، مجمع میں ہر جگہ ہم اللہ کو ناراض کرنے سے ڈر رہے ہوں۔ شیطان کہے گا کہ یہاں تو کوئی نہیں ہے تو شیطان سے کہو کہ اللہ تو ہے،وَہُوَ مَعَکُمْ وہ ہر وقت میرے ساتھ ہے اور جب وہ ساتھ ہے تو وہ نابینا نہیں ہے۔جو دوسروں کو آنکھیں عطا فرماتا ہے وہ بھلا خود نابینا ہوگا! تو جب وہ ساتھ ہے اور دیکھ رہا ہے تو اللہ کے خوف سے اللہ کی ناپسندیدہ خواہشات کو توڑنا اسی کا نام سلوک ہے۔ اسی کا نام بندگی ہے اسی کا نام عشقِ الٰہی ہے۔ اسی کا نام تصوف ہے۔ اسی کا نام احسان ہے۔ اسی کا نام ایمان ہے اور اسی کا نام اسلام ہے۔
گناہوں سے بچنے کا آسان راستہ
اگر گناہ کے تقاضوں کو توڑنے کا حوصلہ نہیں ہے تو اللہ والوں سے جڑو۔ دیسی آم میں لنگڑے آم کی قلم اور پیوند لگادو تو دیسی آم لنگڑا آم بن جاتا ہے۔ اپنے دیسی دل میں اللہ والوں کے تگڑےدل کی قلم لگالو تو آپ کا دیسی دل اللہ والا دل بن جائے گا۔ جب تربیت ہوگی تو اُس اللہ والے کا ایمان، اُس کا احسان، اُس کا اسلام آپ میں منتقل ہوجائے گا۔ دل میں ایمان  ویقین کی گرمیاں آجائیں گی، مخنثیت رجالیت سے تبدیل ہوجائے گی۔ یہ اللہ والوں کی صحبت ایسا قوی معجون ہے کہ دنیا میں کسی دوا خانے سے نہیں پاؤگے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:وَ کُوۡنُوۡا مَعَ  الصّٰدِقِیۡنَ9 ؎ کہ میرے عاشقوں میں رہو تو تمہارا ذوقِ فاسقی ذوقِ عاشقی سے تبدیل ہوجائے گا اور تمہاری قسمت بدل جائے گی، تم قافلۂ جنت والوں میں شامل ہوجاؤگے اور اس کے لیے بتادیا کہ اہل اللہ کی صحبت اختیار کرو اور جب یہا ں آپ گلشن اقبال میں آئیں تو دو نیت کرلیجیے کہ دین کی باتیں بھی سنیں گے اور ہمیں اللہ والوں کے غلام کی صحبت بھی مل جائے گی اور کتنے 
_____________________________________________
9؎   التوبۃ:  119
Flag Counter