Deobandi Books

قافلہ جنت کی علامت

ہم نوٹ :

7 - 26
اللہ کے خوف کی علامت اور مقدار
تو جنت کے قافلے کی علامت اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ وَ اَمَّا مَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّہٖ جو اپنے رب کو حساب دینے سے خوف کرے کہ میں اللہ تعالیٰ کو کیا منہ دکھاؤں گا؟     اللہ تعالیٰ کو کیا حساب دوں گا۔ اور اللہ تعالیٰ کے خوف کی علامت کیا ہے؟ وَ نَہَی النَّفۡسَ عَنِ  الۡہَوٰی اپنے نفس کو بُری خواہشات سے روکتا ہو۔ بس اتنا خوف ہو کہ گناہ سے رُک جائے، اپنے نفس کی اُن خوشیوں کو جو مرضِیٔ الٰہی کے خلاف ہوں توڑ دینے کی توفیق ہوجائے۔ اس سے زیادہ خوف مطلوب نہیں ہے کہ ہر وقت خوفِ الٰہی سے کانپتا رہے اور بیوی بچوں کا حق ادا نہ کرسکے اور دکان پر بھی نہ جاسکے اور چارپائی پر لیٹا ہوا کانپ رہا ہے کہ خوفِ الٰہی سے تڑپ رہا ہوں۔ اتنا خوف فرض تو درکنار جائز ہی نہیں ہے، اس لیے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں:اَللّٰہُمَّ اقْسِمْ لَنَا مِنْ خَشْیَتِکَ مَاتَحُوْلُ بِہٖ بَیْنَنَا وَبَیْنَ مَعَاصِیْکَ2؎ جو لوگ عربی قواعد سے واقف ہیں وہ جانتے ہیں کہ یہاں مِنْ تبعیضیہ ہے۔ مِنْ خَشْیَتِکَ یعنی اے اللہ! میں آپ کے خوف میں سے کچھ حصہ مانگتا ہوں، اتنا خوف مانگتا ہوں جو میرے اور آپ کے معاصی کے درمیان حائل ہوجائے، اس سے زیادہ اگر خوف مل جائے تو میں چارپائی پر ہی لیٹ جاؤں گا، اسی لیے مِنْ خَشْیَتِکَ فرمایا۔ خشیت کے معنیٰ بھی خوف کے ہیں لیکن خشیت اور خوف میں کیا فرق ہے؟ قرآنِ پاک میں کہیں خوف آیا ہے کہیں خشیت آیا ہے جبکہ خشیت کے معنیٰ بھی ڈرنے کے ہیں اور خوف کے معنیٰ بھی ڈرنے کے ہیں تو خوف اور خشیت میں کوئی فرق تو ہونا چاہیے۔ بتاؤ! کتنا علمی سوال ہے؟
’’خانقاہ‘‘ = علم کی روشنی  +  عشق کا راستہ
یہ اس لیے بتاتا ہوں کہ تاکہ یہ نہ معلوم ہو کہ خانقاہ میں علم نہیں ہے۔ جیسا کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ خانقاہوں میں علم نہیں ہوتا،خالی پیری مریدی ہوتی ہے۔ بس چند وظائف اور حق و ھو کرنے کا نام خانقاہ ہے۔ الحمدللہ! یہ ہمارے بزرگوں کا فیض ہے کہ یہاں
_____________________________________________
2؎   جامع الترمذی :188/2 ،باب من ابواب الدعوات،ایج ایم سعید
Flag Counter