Deobandi Books

ماہنامہ الحق اکتوبر 2016ء

امعہ دا

8 - 65
میں مولانا سمیع الحق صاحب نے ارباب مدرسہ کاشکریہ ادا کیا اورطلبہ سے جامع اورمؤثر خطاب کیا ۔ تقریب کے آخر میں طلبہ کی طرف سے مولانا محمد داؤد شاہ صاحب سابق متعلم دارالعلوم حقانیہ برادرمولانا شمس الدین شہید مرحوم نے مولانا کی خدمت میں پرخلوص سپاسنامہ پیش کیا ۔ جس میں حضرت شیخ الحدیث اوراپنی مادرعلمی دارالعلوم حقانیہ اورماہنامہ الحق کے ساتھ اپنے گہرے تعلق کااظہار کیاگیاتھا۔ 
		ایک بجے ایک کوئٹہ کے مضافات میں نہایت سرسبز اورتفریحی مقام ہنہ اوڑک کے مدرسہ للہیہ کی دعوت میں پہنچنا تھا ۔ راستہ میں آپ سر کی روڈ ہی پر واقع مولانا محمد یعقوب صاحب کی دعوت پر ان کے مدرسہ جامع رشیدیہ تدریس القرآن میں تھوڑی دیر کے لئے گئے اورمدرسہ کی عمارت دیکھی ۔ 
		ڈیڑھ بجے مدرسہ للھیہ ہنہ اوڑک جہاں کئی حضرات فضلاء دارالعلوم حقانیہ مصروفِ تدریس تھے پہنچے سیب کے باغات میں گھری ہوئی مسجد کے صحن نورانی متشرع فضلاء ودیگر علماء ومشائخ سے بھری ہوئی تھی۔١٥۔٢٠منٹ خطاب کے بعد آپ نے ان حضرات کے ظہرانہ میں شرکت کی ۔ ساڑھے تین بجے ائیرپورٹ جاتے ہوئے ائیر پورٹ کے راستہ میں واقع عیدگاہ کلی شابو چمن روڈ کے مدرسہ منبع العلوم میں تھوڑی دیر کیلئے رکنا تھا ۔ چنانچہ یہاں کئی علماء کرام اور عوام آپ کے منتظر تھے جمعیة الطلباء اسلام بلوچستان کے مرکزی ناظم مولانا محمد قاسم صاحب اس مدرسہ کے مہتمم اورمولانا سمیع الحق کے اس پروگرام کے محرک تھے یہاں بھی دارالعلوم کے فضلاء مصروفِ تدریس تھے ۔ چائے کی تقریب کے بعد آپ ائر پورٹ پہنچے اورفضلاء وعلماء کوئٹہ کی ایک بڑی تعداد نے آپکو الوداع کیا۔ 
		اس سے قبل ٢٤اپریل کوقومی مدارس کی میٹنگ میں شمولیت سے قبل آپ نے حضرت مولانا عبدالواحد صاحب ناظم جمعیت العلماء اسلام بلوچستان کی دعوت پر ان کے مدرسہ مطلع العلوم میں تشریف لے گئے ۔ یہ مدرسہ حضرت مولانا عرض محمد صاحب شہید فاضل دیوبند کاقائم کردہ اوربلوچستان کے اہم اورمرکزی مدارس میں سے ہے۔ طلباء اوراساتذہ کے معقول تعدادمصروفِ تدریس ہیں۔ مولانا عرض محمد صاحب مرحوم کے بعد اس کانظم مولانا عبدالواحد صاحب موصوف اورمرحوم کے جواں سال سرگرم اورفعال فرزند مولاناحافظ حسین احمد صاحب ناظم اطلاعات جمعیة العلماء اسلام بلوچستان کے ہاتھ میں ہے ۔
		حافظ حسین احمد اورمولانا عبدالواحد صاحب جمعیة کے سرگرم زعماء میں سے ہیں اوریہ سب حضرات کوئٹہ کے دینی علمی سیاسی اورسماجی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں مولانا حسین احمد صاحب ٢٥اپریل کے سارے پروگراموں میں ائر پورٹ تک مولانا سمیع الحق صاحب کے ساتھ رہے اوراسی طرح کئی دیگراکابر فضلاء وعلماء کرام بھی ساتھ تھے اللہ تعالیٰ سب کو اس اخلاص ومحبت کااجر عطافرماوے ۔

Flag Counter