محمد اسرار ابن مدنی
نائب مدیر الحق
تعارف و تبصرہ کتب
اسلام میں قیدیوں کے حقوق و احکام (پشتو) مصنف: مولانا عبدالباقی حقانی
ملنے کا پتہ: المکتبہ الحقانیہ للعلوم السیاسةپشاور
اسلام میں سزاؤں کا تسلسل خیرالقرون سے شروع ہوا اور قیامت تک جاری رہے گا، مجرم کو جرم کی پاداش میں ایک سزا کی صورت قیدوبند ہے،جب کسی مسلمان سے کوئی جرم صادر ہوجائے اورمسلمان حاکم اس کو گرفتار کرکے قیدی بنالے ا سکے بعد اس قیدی سے اس بات کی تحقیق ضرور کرنی چاہیے کہ اس کی طرف منسوب جرم مبنی بر حقیقت ہے یا محض تہمت، پھر تحقیق و تفتیش میں مقصد تک رسائی پانے کی خاطر کبھی تہمت لگے شخص کو دھمکانے کی بھی ضرورت پڑتی ہے ، اسلام میں اس کی کیا حدود ہیں؟ او رپھر تحقیق وثبوت جرم کے بعد مجرم کو سزادی جائے گی،یہ سزا کیسے او رکب دی جائے گی؟ اسی طرح قیدوبند کے دوران قیدی کے فرائض او رحقوق کیا ہوں گے؟اسی طرح کبھی کبھی میدان جہاد میں کفار جنگجو مجاہدین کے ہاتھوں گرفتار ہوجاتے ہیں توان کے ساتھ کیسا برتاؤ کیا جائے، ان کے حقوق و احکام کیا ہیں؟ اسی طرح کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ میدان جہاد میں لڑنے والے مجاہدین کفار کی قید میں چلے جاتے ہیں،ایسی صورت میں یہ (مسلمان) قیدی اپنی عبادات کیسے سرانجام دیگا؟ اوران کیلئے جیل کی سلاخوں کے پیچھے زندگی گزارنے کے اسلامی آداب کیا ہونگے؟
زیرتبصرہ کتاب ''بہ اسلام کے دَ قید یانوں حقوق'' انہی سوالات کے جوابات پر مشتمل ہے، جس میں تفتیش سے لے کر جیل اور پھر رہائی تک کے تمام ادوار کا فقہی ،قانونی، معاشرتی، اصلاحی اور روحانی پہلو کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے ، کتاب کے مصنف مولانا عبدالباقی حقانی صاحب دارالعلوم حقانیہ کے جید فاضل اور اب جامعہ کے شعبہ سیاسیات اسلامیہ کے صدر مدرس ہیں۔ عرصہ دراز سے انہی موضوعات پر طبع آزمائی کرتے ہیں، زیرنظر کتاب بھی اپنے موضوع اور مباحث کے اعتبار سے منفرد کاوش ہے، البتہ پشتو میں ہونے کی وجہ سے ایک وسیع حلقہ استفادے سے محروم ہے، امید ہے اس کا اردو ترجمہ بھی جلد شائع کریں گے۔
n امام اعظم ابوحنیفہ کاشرف تابعیت … مؤلف: حافظ ظہور احمد الحسینی
ضخامت:١٤٤صفحات … ناشر: خانقاہ امدادیہ مدرسہ عربیہ حنفیہ تعلیم الاسلام حضرواٹک