مولانا حامد الحق حقانی
مدرس جامعہ دارالعلوم حقانیہ
دارالعلوم کے شب و روز
وزیرداخلہ چودھری نثار سے حضرت مہتمم صاحب ملاقات
٢١۔اکتوبر کو وزیرداخلہ جناب چودھری نثار سے حضرت مہتمم صاحب نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں احقر اور مولانا سید یوسف شاہ بھی ہمراہ تھے۔ملاقات تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی۔جس میں مذہبی رہنماؤں کو شیڈول فورتھ میں ڈالنے اور ان کے شناختی کارڈ کی بحالی پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔
حضرت مہتمم صاحب کی مصروفیات : دفاع پاکستان کونسل کا سربراہی اجلاس
٦۔ اکتوبر کو اسلام آباد کو دفاع پاکستان کونسل میں شامل جماعتوں کا سربراہی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق کی صدارت میں منعقد ہوا ۔
٭ ٢٩ستمبر کو مولانا اشرف علی بن شیخ القرآن مولانا غلام اللہ خان ، مہتمم جامعہ تعلیم القرآن راجہ بازار راولپنڈی کی دعوت پر افتتاحی تقریب میں تشریف لے گئے اور اجتماع عام سے تفصیلی خطاب کیاجبکہ دوسری نشست سے نائب مہتمم حضرت مولانا انوار الحق صاحب نے بھی خطاب فرمایا۔ اس تقریب میں پاکستان کی تمام مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت و خطاب کیا۔
٭ جمعیت کے سرکردہ رہنما اور تحریک اشاعت اسلام کے بانی مولانا شیر محمد مغل سے ان کی والدہ پر اظہار تعزیت کیا۔ جامع مسجد رخشندہ میں قائم مدرسہ تعلیم الاسلام کے طلبا و اساتذہ سے خطاب بھی فرمایا ۔
٭ گلشن آباد راولپنڈی میں پارٹی کے قدیم کارکن مولانا ولی الرحمن سے بھی انکے بیٹے کی وفات پر تعزیت کی۔
٭ جمعیت علماء اسلام کے قدیم رہنما مولانا اکرم ہمدانی کے ہاں تعزیت کے لئے تشریف لے گئے ۔
٭ مسلم لیگ کے رہنما جناب سلیم سیف اللہ خان کے سسر کے جنازہ میں شرکت کی اور تعزیت کے لئے پشاور تشریف لے گئے۔ ٭ ٢٠اکتوبر کو اسلام میں دفاع پاکستان کونسل کے اجلاس کی صدارت کی،جس میں کونسل میں شامل سیاسی اور مذہبی قائدین نے شرکت کی۔
مسافران آخرت: دارالعلوم حقانیہ کے مدرس مولانا سید محمد یوسف شاہ کے خاندانی بزرگ اور چچا سید محمود شاہ ١١ اکتوبر کو انتقال فرما گئے ۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے