نقش آغاز ﷽ مولانا راشد الحق سمیع
فورتھ شیڈول سے خلاصی اور شناختی کارڈ کی بحالی دفاع پاکستان کونسل کا عظیم کارنامہ
حضرت مولانا سمیع الحق صاحب مدظلہ کی زیرقیادت ''دفاع پاکستان کونسل'' کی شروع کی گئی امریکی غلامی کے خلاف بپا کردہ عوامی تحریک اور جدوجہد دن بدن پھیلتی پھولتی چلی جارہی ہے جس سے بھارت، امریکہ،نیٹو کٹھ پتلی حکومت ِ وقت اس کے طفیلی،اتحادی اوربائیں بازو کی تمام سیکولر، لبرل جماعتوں کے علاوہ بعض سیاسی مذہبی جماعت پر بھی لرزہ اوروحشت طاری ہوگئی ہے اوردن بدن ''دفاع پاکستان کونسل'' تحریکِ آزادیِ پاکستان کی طرح شہروں اوردیہاتوں اورزندگی کے ہرشعبے میں سرایت کرتی چلی جارہی ہے۔خودداری ، حمیت، آزادی جیسے قیمتی الفاظ جو پاکستانیوں کی زندگی کی کتاب سے حکمرانوں نے کھرچ کھرچ کر غائب کردئیے تھے، ''دفاع پاکستان کونسل'' نے انہیں نہ صرف زندہ کردیا ہے بلکہ ازسرِنونئے عنوانات اور سرخیوں سے اس میں اپنے خونِ جگر کی گرمی سے نئے رنگ بھی بھر دئیے ہیں۔
''دفاع پاکستان کونسل''پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی پاسبان ہے۔ یہ تحریک سیاسی مقاصدکے حصول یا انتخابی مہم جوئی کیلئے معرض وجود میں نہیں آئی بلکہ مملکت خدادادِپاکستان جو گزشتہ کئی برس سے بیرونی سازشوں کا شکار ہے اور اپنی تمام تر خودمختاری،آزادی اور وقارکو بے غیرت، بزدل اورذاتی مفادات کے غلام حکمرانوں و سیاستدانوں کے گٹھ جوڑ کے باعث گروی رکھ چکی ہے اورحکمرانوں ، اس کے اتحادیوں نے ملک و ملت پر بزدلی کی ایک ایسی سیاہ رات مسلط کی ہوئی ہے جس کے بظاہر مقدر میں دور دور تک صبحِ امید اور آزادی کے سورج کے طلوع ہونے کے آثار نظر نہیں آرہے تھے لیکن الحمدللہ قافلہِ حریت، کاروانِ دعوت و آزادی کے چند باحمیت رہنمائوں اور موسمی سیاسی ہوائوں کے دوش کی مخالف سمت میں ہمیشہ پرواز رکھنے والوں، حکومتی وصدارتی ایوانوں میں ہمیشہ اعلائے کلمة اللہ کہلانے والوں کے اخلاص اور اللہ تعالیٰ کی خصوصی قبولیت کے باعث ابتدائی باہمی مشوروں کے بعد پوری قوم نے حکمرانوں کی گمراہ کن پالیسیوں اور امریکہ سے مکمل آزادی اور کشمیر میں بھارتی جارحیت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے عملی جدوجہدکا آغازکیا ۔ جس کی