Deobandi Books

ماہنامہ الحق اکتوبر 2016ء

امعہ دا

28 - 65
	یہ حدیث حضرت مسلمة بن عبدالملک کے علم میں آئی تو انہوں نے اس کے راوی حضرت عبد اللہ بن بِشر کو بلوا بھیجا، حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جب میں ان سے ملا تو انہوں نے مجھ سے اس حدیث کے متعلق پوچھا تو میں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے ان کو یہ حدیث سنائی، چنانچہ انہوں نے مجھ سے یہ حدیث سننے کے بعد قسطنطینیہ پر چڑھائی کا فیصلہ کیا۔
	احادیثِ غزوہ ہند میں امام بیہقی نے حضرت ابو ہریرہ کی جو روایت نقل کی ہے، اس میں حضرت اِمام ابواِسحاق فزاری کا قول نقل کیا ہے کہ جب انہوں نے یہ حدیث سنی تو ابن ِ داؤد سے اپنی اس خواہِش کا اظہار کیا: کاش! کہ مجھے رومیوں کے ساتھ جنگ و جہاد میں گذری ساری عمر کے بدلے میں ہندوستان کے خلاف نبوی پیشنگوئی کے مطابق کسی ایک جِہادی مہم میں حصہ لینے کا موقع مل جاتا۔ اِمام ابواِسحاق فزاری رحمہ اللہ کی اس تمنا کی عظمت کا اندازہ ان کے مناقب کے ضمن میں، حضرت فضیل بن عیاض رحمہ اللہ تعالی کے اس خواب سے لگایا جا سکتا ہے جو امام ذہبی نے سیر اعلام النبلا میں نقل کیا ہے۔ انہوں نے خواب میں دیکھا کہ نبیV کی مجلس لگی ہوئی ہے، اور آپ کے پہلو میں ایک نشست خالی ہے تو میں نے ایسے موقع کو نادر اور غنیمت سمجھتے ہوئے اس پر بیٹھنے کی کو شش کی تو نبیV نے یہ کہتے ہوئے منع فرما دیا کہ یہ نشست خالی نہیں بلکہ ابواِسحاق فزاری کے لیے مخصوص ہے(٥)
غزوہ سندھ و ہِند کے متعلق نبوی پیشنگوئی
	غزوہ ہند و سندھ بھی نبیV کے غزواتِ موعودہ کی ذیل میں آتا ہے اور اس کی بشارت، پیشنگوئی اور فضیلت کے متعلق نبی کریم V سے متعدد احادیث مروی ہیں۔ اہلِ علم و فضل ان احادیث کا تذکرہ اپنی تقریروں اور تحریروں میں ضرور کرتے رہتے ہیں لیکن عام طور پر کسی حوالہ کے بغیر، ہم نے مقدور بھر محنت کرکے بیشمار کتب و مصادرِ حدیث کو کھنگالا، ان احادیث کو تلاش کیا، ترتیب دے کر ان کا درجہ بلِحاظ صحت و ضعف معلوم کیا، ان ارشاداتِ نبویہ کے معانی و مفاہیم پر غور و فکر کیا اور ان سے ملنے والے اشارات و حقائق اور پیشین گوئیوں کو قرطاس پر منتقل کیا، اب ہم اپنی اس محنت کے نتائج سب مسلمان بھائیوں کی خدمت میں بالعموم اور برصغیر نیز کشمیر کے مسلمانوں کی خدمت میں بالخصوص پیش کرتے ہوئے یک گونہ خوشی اور مسرت محسوس کرتے ہیں۔
	ہماری معلومات کے مطابق ایسی احادیث نبویہۖ کی تعداد پانچ ہے جن کے راوی تین جلیل القدر صحابہ کرام حضرت ابو ہریرہ، جن سے دو حدیثیں مروی ہیں، حضرت ثوبان اور حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہم اجمعین اور تبع تابعین میں سے حضرت صفوان بن عمرو رحمہ اللہ تعالی ہیں۔

Flag Counter