Deobandi Books

ماہنامہ الحق اکتوبر 2016ء

امعہ دا

27 - 65
غزواتِ موعودہ کی مثال نبی اکرم V کی وہ پیشین گوئی ہے، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے روایت کیا ہے، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ V نے ارشاد فرمایا: قیامت سے قبل تم چھوٹی آنکھوں، سرخ چہروں، اور چپٹی ناک والے ترکوں سے جنگ کروگے ان کے چہرے گویا تیر زدہ ڈھالیں ہیں (٢)
غزواتِ موعودہ کی ایک اور مثال فتحِ قسطنطنیہ کی نبوی پیشنگوئی ہے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ V نے ارشاد فرمایا: قیامت سے قبل یہ واقعہ ضرور پیش آئے گا کہ اہلِ روم اعماق یا دابق(٣)  
کے قریب اتریں گے تو ان سے جہاد کے لیے روئے زمین پر اس وقت کے بہترین لوگوں پر مشتمل ایک لشکر مدینہ منورہ سے نکلے گا، جنگ کیلئے صف بندی کے بعد رومی کہیں گے: ہمارے مقابلہ کے لیے ان لوگوں کو ذرا آگے آنے دیجیے جو ہماری صفوں سے آپ کے ہاتھوں قیدی بنے، اب وہ آپ کی جانب سے ہمیں قید کرنے کی نیت سے آگئے ہیں، ہم ان سے خوب نمٹ لیں گے، مسلمان جوابا ان سے کہیں گے: بخدا ہم اپنے بھائیوں کو تمھارے ساتھ اس لڑائی میں اکیلا نہیں چھوڑ سکتے، اس کے بعد جنگ ہوگی جس میں ایک تہائی مسلمان شکست خوردہ ہو کر پیچھے ہٹ جائیں گے، اللہ تعالی ایسے لوگوں کی توبہ ہرگز قبول نہیں فرمائیگا۔ ایک تہائی لڑ کر شہادت کا درجہ حاصل کریں گے، یہ لوگ اللہ تعالی کے ہاں افضل ترین شہدا کا مقام پائیں گے۔ باقی ایک تہائی مسلمانوں کو اللہ تعالی فتح سے ہمکنار فرمائیں گے، ان کو آئندہ کسی آزمائش سے دوچار نہیں کیا جائے گا، یہی لوگ قسطنطنیہ کو آخری مرتبہ فتح کریں گے۔ (٤)
نبوی غزوات میں سرکارِ دو عالم کی قیادت میں کفار کے خلاف جہاد میں شرکت کے لیے صحابہ کرام بے پناہ شوق اور جذبہ رکھتے تھے، ایسا شوق، سچے ایمان کا تقاضا اور حقیقی حب رسول V کی علامت تھی۔ لیکن نبی اکرمV کے مبارک عہد کے بعد جب آپ کی قیادت میں جہاد کی سعادت حاصل کرنے کا موقع باقی نہ رہا تو سلفِ صالحین ایسے مواقع کی تلاش میں رہتے تھے کہ کم از کم آپ کی پیشنگوئی والے معرکہ میں شرکت کی سعادت ضرور حاصل کرسکیں۔ اس ضمن میں ایک دلچسپ واقعہ حضرت عمر بن عبد العزیز کے عم زاد اور سالے، مشہور تابعی کمانڈر حضرت مسلم بن عبد الملک بن مروان کے بارے میں کتبِ حدیث و تاریخ میں نقل ہوا ہے، اس کی تفصیل یوں ہے کہ حضرت عبداللہ بن بِشر بن سحیم الخثعمی، الغنوی رضی اللہ عنہ اپنے والد حضرت بِشرسے ایک حدیث بیان کرتے تھے کہ انہوں نے رسول اللہ V کو ارشاد فرماتے سنا کہ: قسطنطنیہ کا شہر ضرور فتح ہوگا اس فاتحانہ مہم کا امیرِ لشکر بہترین امیر اور لشکرِ مجاہدین بہترین لشکر ہوگا۔ (ملاحظہ ہو: مسند احمد ٤/٢٣٥ مسند بِشر بن سحیم الخثعمی:١٨١٨٩ المستدرک علی الصحیحین للحاکم٤/٤٦٨، حدیث:٨٣٠٠، الاِصابة ٣٠٨ ترجمہ نمبر:٦٥٨)

Flag Counter