صاحب موصوف نے دارالعلوم حقانیہ کے کتب خانہ کیلئے ادارئہ تحقیقات کی مطبوعات تصانیف ومجلات کامکمل سیٹ پیش کیا ۔
٢٠دسمبر : دارالعلوم کی شاندار جامع مسجد کی تزئین ، رنگ روغن اورسفیدی کاکام شعبۂ تعمیرات کے تحت جاری ہے ۔ جن پر تقریبا ١٥ہزار روپے لاگت آئی گی ۔
اشاعتی اداروں کا عطیہ کتب
٢٠دسمبر : کراچی کے دوممتاز اشاعتی اداروں ادارۂ تحقیقات ونشریات اسلام اورایچ ایم سعید اینڈ کمپنی نے دارالعلوم کے مستحق طلبہ میں تقسیم کے لئے وقیع مطبوعات کاذخیرہ بھیجا جسے دورۂ حدیث شریف اورموقوف علیہ دورہ کی کلاسوں میں تقسیم کیاگیا۔
_______________
ڈائری ١٩٨٠ئ
جشن صد سالہ دیوبند کے سلسلہ میں اعلیٰ حکام سے مشاورت
٢۔٣جنوری: دارالعلوم کے جشن صد سالہ میں پاکستانی حضرات کی شمولیت کے لئے پالیسی طے کرنے کے بارہ میں وزارت مذہبی امور کے اعلیٰ حکام کااجلاس اسلام آباد میں دودن جاری رہا اورانتظامات میں آخر تک مشغول رہے ۔
اہم افغان جہادی زعماء کی آمد
٧جنوری مجاہدین افغانستان کی حرکت انقلاب اسلامی کے سربراہ مولانا محمد نبی صاحب اورحزب اسلامی افغانستان کے نائب صدر مولانا جلال الدین حقانی نے اکوڑہ خٹک میں شیخ الحدیث کی زیارت کی اوردونوں حضرات نے دفتر الحق میں مولانا سمیع الحق سے بھی دوتین گھنٹے تک تبادلۂ خیال کیا۔
سقوط کابل
بالآخرعصر حاضر کی سب سے بڑی انسانیت دشمن قوت روس نے مظلوم اوربے بس مسلم افغانستان کو اپنے شکنجۂ استبداد میں کس لیا جسکے بارہ میں خطرہ کا الارم عرصہ سے ملت مسلمہ کوجھنجھوڑرہاتھا وہ خطرے کا نمودار ہوکر رہا اورحضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے عہد کاکابل ، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کامفتوحہ افغانستان اس دور کے عظیم غاصب مذہب دشمن خدابیزار روس کے پنجۂ ظلم میں آگیا ۔ فانّا للّٰہ وانّا الیہ رٰجعون
ایھا النفس اجملی جزعاً فان ماتحذرین قدوقع