Deobandi Books

ماہنامہ الحق اکتوبر 2016ء

امعہ دا

14 - 65
کعبة اللہ پرباغیوں کے قبضہ کی خبرپر رنج وغم
		کعبة اللہ اوربیت الحرام پرمرتدین کے قبضے کی خبردارالعلوم میں بجلی بن کرگری ۔ سارے ایام طلبہ اوراساتذہ بالخصوص حضرت شیخ الحدیث مدظلہ نے نہایت کرب واضطراب میں گذارے ۔ 
	٢٤ ذی الحجہ مطابق ٢٢نومبر :	کودارالحدیث میں تمام طلبہ واساتذہ نے جمع ہوکر ختم کلام پاک کیا اوراختتام میں دعاسے قبل حضرت شیخ الحدیث مدظلہ نے اس واقعہ ہائلہ پر مختصر اورمؤثر خطاب فرمایا تمام مقامات مقدسہ کی عظمت وحرمت اورعالم اسلام کے لئے دعائیں کی گئیں۔ 
امتحانات وفاق میں فضلاء حقانیہ کی پوزیشنیں
		وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ نتائج میں دارالعلوم حقانیہ کے شرکاء دورہ میں مولانا فضل عظیم دیروی پورے پاکستان میں دوئم اوردارالعلوم حقانیہ میں اول پوزیشن حاصل کرکے کامیاب ہوئے اوردارالعلوم کے مولانا غلام الرحمن صاحب ہزاروی پورے پاکستان میں سوئم آئے دارالعلوم سے کل شرکاء امتحان دورہ ٔحدیث کی تعداد ١٠٦تھی ، مجموعی نتیجہ ٨١ فیصد رہا جوقابل اطمینان ہے۔ 
ایک فاضل کی دستاربندی
	٢٨ذی الحجہ: 	گذشتہ سال کے فارغ التحصیل ہونے والے ایک فاضل مولانا گل محمد صاحب مقام تورے شاہ ضلع پشین بلوچستان نے حضرت شیخ الحدیث اوردیگر اساتذہ سے تبرکااپنی دستاربندی کروائی آپ وفاق کے درجہ عالمیہ میں کامیاب ہوئے ہیں رات آپ نے اساتذہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ 
دارالعلوم حقانیہ کے اساتذہ کیلئے مزید دومکانات کی تعمیر ہوگئی جن پر تقریبا ایک لاکھ روپیہ لاگت آئی۔  
صدرمملکت سے کمیٹی کی ملاقات قومی کمیٹی مدارس نے رپورٹ پیش کی موتمرالمصنفین کی مطبوعات پیش کئے:  ١٧دسمبر : مولانا نے قومی کمیٹی برائے مدارس عربیہ کے دیگر ارکان کے ساتھ ایوان صدر اسلام آباد میں صدرسے ملاقات کے دوران اپنی رپورٹ صدرمملکت کوپیش کی یہ ملاقات تقریبا دوگھنٹے جاری رہی اس ملاقات میں صدرمحترم کومؤتمرالمصنفین کی مطبوعات کاسیٹ بھی پیش کیا گیا۔ رات کو کمیٹی کے ارکان کے اعزاز میں وفاقی وزیر داخلہ ومذہبی امور حبیب اے ہارون صاحب نے عشائیہ دیا ۔ 
ادارہ تحقیقات اسلامیہ کادورہ 
		١٨دسمبر: 		جناب ڈاکٹر عبدالواحد ہالے پوتا صاحب ڈائریکٹر ادارۂ تحقیقات اسلامیہ اسلام آباد کی دعوت پر ان کے ہاں گئے ۔ڈائریکٹر صاحب نے دیگر شعبوں کے علاوہ ادارہ کاپرنٹنگ پریس جوجدید ترین مشینوں اوروسائل پر مشتمل ہے اوردیگر طباعتی نظام کامعائنہ بھی کرایا ۔ آخر میں جناب ڈائریکٹر
Flag Counter