Deobandi Books

ماہنامہ الحق اکتوبر 2016ء

امعہ دا

13 - 65
،مولانا محمد الحسینی ، مولانااسحاق جلیس ، مولانا محمد اسرائیل صاحب اوردیگر حضرات وابستگان دارالعلوم کی وفات پر دعائے مغفرت کی گئی اورعلمی اداروں سے اظہار تعزیت کیاگیا۔
	٧ذی قعدہ :	مولانانے رائے ونڈ کے سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت کی دارالعلوم کے کئی ایک اساتذہ اورطلبہ بھی اجتماع میں شریک ہوئے ۔ 
		مولاناسید ابواالاعلیٰ مودودی صاحب کی وفات پردارالعلوم حقانیہ کی طرف سے حضرت شیخ الحدیث مدظلہ نے جماعت کے عمائدین کوتعزیتی ٹیلیگرام بھیجے ۔ نیزمولانا نے بھی تعزیتی تار دیئے ۔ ٣٠ستمبر کورائے ونڈ سے واپسی پر منصورہ لاہور تعزیت کیلئے گئے اس موقع پر جناب چوہدری رحمت الٰہی صاحب وغیرہ حضرات سے تعزیت اورپورے دارالعلوم کی طرف سے اظہار افسوس کیا۔ 
شریعت سیمینار میں شرکت 
	٩ذیقعدہ: حکومت پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ شریعت سیمینار اسلام آباد میں وزارت قانون کی دعوت پر شرکت کی یہ کانفرنس اسلام آباد کے اسمبلی ہال میں منعقد ہوا اورعالمی اسلامی اسکالروںنے اس میں تبادلہ خیال کیا اورمقالات پڑھے۔ اس دوران صدر پاکستان جنرل محمد ضیاء الحق کی طرف سے مندوبین کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں بھی شرکت کی اورسیمینار میں شریک علماء وفضلاء سے ملاقاتیں بھی ہوتی رہیں۔ 
	١٢ذیقعدہ:   جناب مولاناخالدنعمانی جو سعودی عرب کی طرف سے کینیا میں اسلامی خدمات انجام دے رہے ہیں دارالعلوم تشریف لائے ۔ کچھ وقت قیام فرمایا اوردارالعلوم دیکھ کر محظوظ ہوئے۔
	٢٣ ذیقعدہ: 	صوبائی مشیر تعلیم جناب عبدالہاشم خان صاحب اورڈائریکٹر تعلیم حاجی کفایت اللہ صاحب دارالعلوم تشریف لائے۔ دفترالحق میںمولاناکے ساتھ تبادلۂ خیال کیا بعد میں مولانانے مہمانوں کودارالعلوم کے شعبۂ تعلیم القرآن کامعائنہ بھی کرایا۔
	نمازعیدالاضحی سے شیخ الحدیث رحمہ اللہ کاخطاب عیدگاہ کی توسیع کی اپیل
	١٠ذی الحجہ:	حضرت شیخ الحدیث مدظلہ نے نماز عید الاضحی سے قبل عیدگاہ میں اکوڑہ خٹک اور مضافات کے ہزاروں مسلمانوں کے مجمع سے خطاب فرمایا خطاب کے آخر میں آپ نے حاضرین کو موجودہ عیدگاہ جودارالعلوم کیساتھ ملحق ہے اورجس میں پورا شہر ایک ہی جگہ عیدین کی نماز اداکرتاہے ۔ کی توسیع کیلئے مشرقی جانب کی زمین خرید کر توسیع کرنے کی تجویز رکھی جواب بہت تنگ ہو رہاہے ۔آپ نے اپنے جیب سے ایک سوروپے عطافرماکر اس فنڈ کاآغاز کیا اوراسکے بعد حاضرین نے فوری طورپر بارہ ہزارروپے توسیع عیدگاہ کیلئے جمع کئے ۔ چیئر مین بلدیہ جناب جان محمد خان صاحب کواس سلسلہ میں جدوجہد کرنے کاکہا گیا
Flag Counter