Deobandi Books

ماہنامہ الحق اکتوبر 2016ء

امعہ دا

11 - 65
دعائیں کی گئی بالخصوص افغانستان کے مجاہدین کی فتح وکامرانی کیلئے تضرع سے دعائیں ہوئیں۔ 
قدیم مخلص رکن حاجی عبدالصمد کی وفات 
		دارالعلوم کے ایک دیرینہ قدیم مخلص معاون جناب حاجی عبدالصمد صاحب وفات پاگئے مرحوم رکن دارالعلوم جناب حاجی محمد یوسف صاحب کے بھائی تھے اوردارالعلوم کے اولین دور میں اساتذہ وطلبہ کے خاص خادم ۔ مرحوم کی نماز جنازہ حضرت شیخ الحدیث نے پڑھائی طلبہ واساتذہ بھی شریک ہوئے ۔ 
امتحانات 
٢٤رجب :  دارالعلوم کے سالانہ امتحانات کاآغاز ہوا۔ شعبۂ تجوید وقرأت کے امتحانات مولانا قاری محمد یعقوب صاحب جامعہ اسلامیہ روالپنڈی نے لئے ۔ دورۂ حدیث کے علاوہ تحریری امتحانات ہفتہ پھر جاری رہے اورمقامی اساتذہ نے نگرانی کی ۔ دورہ ٔ حدیث شریف کے امتحانات ٤ شعبان کوشروع ہوکر ٩ شعبان تک جاری رہے ۔ وفاق المدارس العربیہ ملتان کے نامزد ممتحنین جناب قاری محمد امین صاحب جناب قاری سعید الرحمن صاحب روالپنڈی نے ان امتحانات کی نگرانی کی مجموعی طورپر امتحانات دوہفتے جاری رہے ۔
وفاق کے اجلاس میں قومی کمیٹی کی مفصل رپورٹ پیش ہونا: اصلاحات قبول نہ کرنے کا اعلان
	٣٠رجب(٢٦جون)  مولانا سمیع الحق نے وفاق المدارس العربیہ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت کی جو ملتان میں مولانا مفتی محمود صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس قومی کمیٹی برائے مدارس کی سفارشات پر غور کیلئے بلایا گیا تھا کمیٹی میں وفاق المدارس کے دیگر نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔ مولانا نے اجلاس میں مجوزہ سفارشات تفصیلاً پڑھ کر سنائیں اورارکان وفاق کی جدوجہد اوراختلافی مساعی کابھی ذکر کیا۔ مولانا مفتی محمود صاحب مدظلہ اوردیگر حضرات کے تفصیلی غور وخوض کے بعد ایک قرارداد کے ذریعہ وفاق کے فیصلہ کااعلان کیا گیا کہ وفاق اوردیوبند سے وابستہ مدارس ان اصلاحات کوقبول نہ کریں ۔ عہدہ اورمناصب مطمح نظر نہ بنائیں ۔ اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خالصةً اعلاء کلمة اللہ اورخدمت دین کوملحوظ رکھاجائے ۔ 
نئے تعلیمی سال کاآغاز
	١٤شوال: 	 شفیق کے بھائی طارق جاوید فاروقی مقیم جدہ کی تقریب شادی میں شمولیت کیلئے کراچی جانا ہوا اوردوایک دن بعد واپسی ہوئی ۔ 
٢٦شوال : کودارالعلوم کے نئے تعلیمی سال کاآغاز دارالحدیث ہال میں ختم کلام پاک سے ہوا اس کے بعد طلبہ واساتذہ کے بہت بڑے مجمع میں حضرت شیخ الحدیث مدظلہ  نے ترمذی شریف سے افتتاح فرمانے کے
Flag Counter