Deobandi Books

ماہنامہ الحق اکتوبر 2016ء

امعہ دا

10 - 65
میں علماء ، صلحاء اورمتعلقین ، نے بڑی تعداد میں شرکت فرمائی ، تدفین کے بعد مولانا حمد اللہ جان صاحب شیخ الحدیث ڈاگئی اورمولانا حسن جان صاحب شیخ الحدیث دارالعلوم اکبر مردان نے مجمع سے خطاب فرمایا تعزیت کرنے والوں کاسلسلہ اب تک جاری ہے ۔ 
مولانا محمد نبی محمد امیر حرکت انقلاب اسلامی کی آمد
٤جون:  افغانستان میں کمیونسٹوں سے برسرپیکار علماء ومشائخ کی جماعت ، حرکت انقلاب اسلامی کے امیر مولانا محمد نبی محمدی صاحب اپنے بہت سے مہاجر علماء ومشائخ کے ساتھ تشریف لائے ۔ دفترالحق میں مولانا سے اظہار تعزیت کیا۔ دعائے مغفرت کی ۔ اس کے بعد حضرت شیخ الحدیث مدظلہ سے گھر پر ملاقات کی اورمرحومہ کیلئے ایصال ثواب کیا امیر جماعت حرکت انقلاب اسلامی نے رات کوطلبہ دارالعلوم سے فضیلت علم پر خطاب بھی فرمایا۔ 
ملائیشیا یونیورسٹی کے تبلیغی نوجوانوں کی آمد
١٦رجب بمطابق ١١جون ١٩٧٩ء :  تبلیغی جماعت کے ایک وفد نے جس میں ملائیشاء یونیورسٹی کے نوجوان بھی شامل تھے ۔ دارالعلوم کی مسجد میں تین دن تک قیام کیا ان نوجوانوں نے دفتر میں حضرت شیخ الحدیث مدظلہ سے ملاقات کی اورگھنٹہ بھر قیام کیا ۔ اس کے بعد وفد نے دارالعلوم کے شعبۂ مڈل تعلیم القرآن کامعائنہ کیا اورنہایت خوشگوار تأثرات کااظہار کیا۔
ڈاکٹرہالے پوتاکی آمد
		بعداز عصر جناب ڈاکٹر عبدالواحد ہالے پوتا ڈائرکٹر ادارۂ تحقیقات اسلامیہ ، اسلام آباد سے تشریف لائے جناب جسٹس منیر احمد مغل ڈپٹی رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ بھی آپ کے ہمراہ تھے ۔ ان حضرات نے شام تک مولانا کے ساتھ تبالہ خیال کیا اورپھوپھی صاحبہ مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی کی ثانی الذکر جناب منیر احمد صاحب حضرت مولانا عبیداللہ سندھی کے آمالی قرآن کی ایڈٹ کررہے ہیںاوراس موضوع پرڈاکٹریٹ بھی۔ 
تقریب ختم بخاری
٢٣رجب :  دارالعلوم حقانیہ کے تعلیمی سال کے اختتام پر حضرت شیخ الحدیث مدظلہ نے دارالحدیث میں ختم بخاری شریف کرایا ۔ اس تقریب میں باہر سے بھی اہل علم اورعام مسلمان موجود تھے ۔ ہال کھچا کھچ بھرا ہواتھا ۔ حضرت نے فارغ ہونے والے طلبہ سے خطاب فرمایا اس موقع پر دارالعلوم کے تمام متعلقین ومعاونین کیلئے
Flag Counter