ہے جو مدت مدید کے مساعی سے حاصل نہیں ہوپاتے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کونوا مع الصادقین ‘ صحبت کی تاثیر اس حد تک ہے کہ یہ انسان کے فطری استعداد کو بھی بدل کر رکھ دیتا ہے۔ حدیث میں آتا ہے کہ کل مولود یولد علی الفطرۃ فابواہ یہودانہٖ او ینصرانہٖ او یمجسا نہٖ نفس کی پاکیزگی بنیادی ضروریات میں سے ہیں ، حضور ﷺ کے فرائض منصبیہ جو قرآن پاک میں مذکور ہیں ان میں تلاوت کتاب ،تعلیم کتاب اور حکمت کے ساتھ تزکیہ نفس بھی ہے۔ علماء او رصوفیائے کرام ان چار میدانوں میں اپنی زندگیاں صرف کرتے ہیں۔ دارالعلوم حقانیہ میں الحمدللہ اس کے قیام کے ساتھ ہی بیعت و طریقت اور تزکیہ نفس کا سلسلہ بھی قائم ہوا۔ اس سلسلے کے ایک عظیم روحانی پیشوا جامع العلم والعرفان شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی محمد فرید صاحب ؒ تھے ، جنہوں نے ۳۱ برس تک یہاں طریقت کی مشعل بھی جلائے رکھی۔آج بھی دارالعلوم کے زیادہ تر اساتذہ کرام ان کی جلائے ہوئی مشعل کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
زیرنظر کتاب حضرت مفتی صاحب کے فیض یافتہ حضرت مولانا احسان الکریم کی محنتوں کا ثمرہ ہے جو عرصہ بارہ سال سے حقانیہ کے کتب خانے میں انتظامی خدمات بجا لا رہے ہیں۔ کتب خانہ میں ان کو ذوق مطالعہ کے ساتھ تحریر و قلم کا چسکا بھی لگ گیا۔ جس کا مظہر اس کتاب کی شکل میں آپکے سامنے ہے۔ کتاب کا موضوع وہی ہے جس پر ابتداء میں روشنی ڈالی گئی۔ یہ کتاب اپنے موضوع کے اعتبار سے گنج گراں مایہ ہے اس کے چیدہ چیدہ موضوعات میں شریعت و طریقت کا باہمی تعلق، بیعت اور مرشد کی ضرورت قرآن و حدیث کی روشنی میں ، طریقت کے آداب ،تصوف کے ۱۵۰ اصطلاحات کے معانی و تشریحات،سلسلہ نقشبندی کی فضیلت اور اسکے لطائف ،اذکارو مراقبات وغیرہ خصوصی طور پر شامل ہیں۔کتاب میں حضرت مفتی صاحب مرحوم کے چالیس ارشادات تصوف سے متعلق جمع کرکے اُن کے متوسلین کیلئے قند اور سوغات پیش کیا گیا ہے۔ حضرت مہتمم جامعہ حقانیہ مولانا سمیع الحق صاحب تقریظ میں رقم فرماتے ہیں: ’’اس پرفتن اور مادیت کے دور میں یہ کتاب نعمت ِ غیر مترقبہ سے کم نہیں‘‘۔ سالکین کیلئے یہ کتاب پڑھنا ازحد ضروری ہے۔ کتاب کی ضخامت ۴۴۰ ‘ قیمت درج نہیں، ملنے کا پتہ: موتمر المصنفین جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک۔0333 9006991 (عرفان الحق)
n نقوش زندگی خودنوشت سوانح حیات …… مولانا عبدالمعبود ومدظلہ
حضرت مولانا محمد عبدالمبعود مدظلہ عصر حاضر کی یگانہ روزگار ،علم و ادب ،قلم و کتاب ،نقدونظر، تحقیق وتدوین کے حوالے سے منفرد و ممتاز شخصیت ہیں،علمی اور تنقیدی موضوعات ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے ۔ان کے تصنیفات، تحقیقات اور مقالات میں پختگی، شگفتگی ،سلاست او رمعلومات کی فراوانی کے ساتھ ساتھ استدلال اور استنباط، حکم و علل عقیدے کی اصلاح عشق رسول اور زباں وادب کی چاشنی بھی پائی جاتی ہے۔ مولانا عبدالمعبود صاحب