Deobandi Books

ماہنامہ الحق ستمبر 2014ء

امعہ دا

61 - 63
ص ۱ تا ۴۰۷ موضوعاتی اشاریے پر مبنی ہے۔ ص ۴۰۸ تا ۴۲۶ جلد ۴۳۔۴۴ شامل ہیں، تو ص ۴۲۷ سے ۴۹۴ اشاریہ مصنّفین اور ص ۴۹۵ سے ۵۰۲ ضمیہ فہرست موضوعات یہ ترتیب حروف تہجی اس کی افادیت بڑھاتے ہیں۔ 
اشاریہ علمی شاہراہ ہے جس کے ذریعے آپ ۴۵ سال میں الحق کے ۴۸۸ شماروں کے علمی مشمولات کے بارے میں جا سکتے ہیں۔ رہا سوال اس علمی افادیت و اہمیت کا تو وہ اپنی جگہ ہے ہی مسلّم۔ البتہ اشاریہ سازی کے حوالے سے ہر شخص و ادارہ اپنی افتاوطبع اور وسعت کے مطابق جسے وہ سہل سمجھتا ہے وہ اختیار کر سکتا ہے مقصد فروغِ علم ، تحصیلِ علم ، توقیرِ علم ہونا چاہیے اور اسے دوسروں تک بغیر کسی رکاوٹ کے پہنچانا فرض ہے۔ محمد شاہد حنیف اورادارہ الحق مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے الحق کی مشمولات اشاریے کی صورت شائع کر دیے ہیں 
					   ( حسین صحرائیہفت روزہ ’’نکھار‘‘ اسلام آباد ، جلد۳۰شمارہ۱۵)
n     خیرالمرایا لاحکام الضحایا  … شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی سیف اللہ حقانی 
	شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی سیف اللہ حقانی مروت ،جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے استاد الحدیث اور معھد الافتاء والقضاء کے رئیس ہیں۔ موصوف کی فقاہت مسلمہ ہے، صرف پاکستان ،افغانستان نہیں بلکہ دنیا بھر میں آپ کی آراء کو قد رکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔جنات بھی اپنے مسائل آپ سے حل کراتے ہیں،اسلئے مفتی الثقلین کا لقب آپ کے نام کے ساتھ خوب جچتا ہے۔ مولانا مفتی ظہور اللہ حقانی مروت، حضرت مفتی صاحب کے فرزند ارجمند ہیں،انہوں نے مفتی صاحب کے افادات قربانی کے فضائل ومسائل پر مشتمل ایک رسالہ ’’خیرالمرایا لاحکام الضحایا‘‘ کے نام سے مرتب کیا ہے، جو ۴۸ صفحات پر مشتمل ہے جو مختصر ہونے کے باوجود جامع ہے۔ ادارۃ المعارف والتحقیقات الاسلامیہ اکوڑہ خٹک سے منگوایا جاسکتا ہے۔قیمت درج نہیں۔  ……  (مولانا حبیب اللہ حقانی)
n 	بیعت کی ضرورت و فضیلت…… مولانا احسان الکریم 
بیعت کامقصدنسبت کا حصول ہوتا ہے اورنسبت ایسی کارگر شئے ہے جس سے انسان میں تبدیلی کا عمل رونما ہوتا ہے۔ نسبت مع اللہ جب قائم ہوجائے توانسان پھر ایک مضبوط حصار میں آجاتا ہے‘ جس کی آخری منزل شیطان کا تسلط انسان پر ختم ہوجانا ہے۔ جیسا کہ قرآن میں ذکر ہے ان عبادی لیس لک علیھم سلطٰن
یعنی بعض لوگ اتباع شریعت سے وہ مقام پالیتے ہیں جس کے بعد شیطان ان سے ایسا گناہ نہیں کروا سکتا جو ناقابل معافی ہو۔ طریقت کے جو سلاسل اربعہ معروف ہیں، ان کا مقصد مسلمان میں اسی نسبت مع اللہ کو قوی سے قوی تر بنانا ہوتا ہے۔ بیعت کے بعد صحبت وہ گُر ہے جس کے ذریعہ انسان ان بلند درجات پر فائز ہوجاتا 
Flag Counter