Deobandi Books

ماہنامہ الحق ستمبر 2014ء

امعہ دا

59 - 63
 							    مولانا حامد الحق حقانی مدرس جامعہ دارالعلوم حقانیہ 
دارالعلوم کے شب و روز 

جماعت اسلامی کے امیر جناب سراج الحق سراج کی دارالعلوم آمد:
۳۱اگست ۲۰۱۴ء کو جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ و امیر جناب سراج الحق سراج صاحب جامعہ حقانیہ تشریف لائے۔آپ نے دفتر اہتمام میں حضرت مہتمم صاحب سے موجودہ ملکی سیاسی بحران کے سلسلے میں خصوصی مشاورت کی اور جماعت اسلامی کے زیراہتمام منعقدہ اسلام آباد کانفرنس کی دعوت بھی مولانا مدظلہ کو دی۔ اسی طرح ملک کی معروف علمی ،دینی اور صحافتی حوالے سے نامور شخصیت حضرت مولانا زاہد الراشدی صاحب بھی اِسی روز دارالعلوم تشریف لائے اور حضرت مہتمم صاحب مدظلہ سے تفصیلی ملاقات کی۔ بعد میں اِن دونوں حضرات نے ماہنامہ ’’الحق‘‘ کے منیجر جناب شفیق الدین فاروقی مرحوم کی تعزیت بھی حضرت مولانا مدظلہ سے کی۔
جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے سیکرٹری جنرل کی دارالعلوم آمد:
۱۳؍ستمبر ۲۱۰۴ء کو جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے سیکرٹری مولانا عبدالقادر لونی گزشتہ دنوں دارالعلوم حقانیہ تشریف لائے۔ انہوں نے راقم سے ملاقات کی اور موجودہ ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
مولانا مدظلہ کا دورئہ عرب امارت و کراچی :
۶؍ستمبر ۲۱۰۴ء کو حضرت مہتمم صاحب کراچی کے دو روزہ سفر پر تشریف لے گئے ،آپ نے وہاں پر ایک اہم کانفرنس میں شرکت کی اور مختلف علماء و مشائخ سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ پھر بعد میں ۸؍ستمبر ۲۱۰۴ء کو عرب امارت تشریف لے گئے اور وہاں پر چند روز قیام کیا او رمختلف علمی وسماجی شخصیات سے ملاقاتیں رہیں۔
حضرت مہتمم صاحب مدظلہ کا سفر حج :
۲۳ ستمبر ۲۰۱۴ء کو حضرت مہتمم صاحب مدظلہ بمعہ اہل و عیال کے سفر حج پر روانہ ہوگئے۔حضرت مہتمم صاحب مدظلہ کو سعودی حکومت نے مراسم الملکی (شاہی مہمان) کا درجہ دیا ہے۔ان شاء اللہ ۱۴؍اکتوبر کو اِن کی واپسی ہوگی۔اسی طرح دارالعلوم کے استاد مولانا مفتی مختار اللہ حقانی ، ناظم تعلیمات مولانا وصال احمد اور مولانا لقمان الحق حقانی بھی امسال سفر حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔

Flag Counter