Deobandi Books

ماہنامہ الحق ستمبر 2014ء

امعہ دا

22 - 63
سلسلہ خطبات جمعہ 		            شیخ الحدیث حضرت مولانا حافظ انوار الحق صاحب
ضبط و ترتیب مولانا حافظ سلمان الحق حقانی 

قربانی کی تاریخ فضیلت اوراہمیت
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امابعدفاعوذبااﷲ من الشیطان الرجیم بسم اﷲالرحمن الرحیم
لَنْ یَّنَالَ اللّٰہَ لُحُوْمُھَا وَ لَا دِمَآؤُھَا وَ لٰکِنْ یَّنَالُہُ التَّقْوٰی مِنْکُمْ کَذٰلِکَ سَخَّرَھَا لَکُمْ لِتُکَبِّرُوا اللّٰہَ عَلٰی مَا ھَدٰکُمْ وَ بَشِّرِ الْمُحْسِنِیْنَ  (سورۃ الحج۳۷)
اﷲ تعالیٰ کونہیںپہونچتاان کاگوشت اورنہ ان کاخون لیکن اسکوپہنچتاہے تمہارے دل کاادب اس طرح ان کومسخرکردیاتمہارے لئے کہ اﷲکی بڑائی کرواس بات پرکہ تم کوراہ دکھائی اورخوشخبری سنادے نیکی کرنے والوںکو۔
وعن عائشۃ رضی اﷲعنہ قالت قال رسول اﷲماعمل ابن آدم من عمل یوم النحراحب الی اﷲ من اھراق الدم وانہ لیأتی یوم القیامۃ بقرونھا واشعارھا واظلافھا وان الدم لیقع من اﷲ بمکان قبل ان یقع باالارض فطیبوابھا نفسًا (رواہ الترمذی وابن ماجہ)
حضرت عائشہ صدیقہؓ فرماتی ہیںکہ رسول اﷲ انے فرمایاکہ ابن آدم کا نحر (قربانی) کرنے جیساکوئی اور عمل جو اﷲکے راستے میں ہو خون بہانے سے زیادہ محبوب نہیں اور ذبح کیا ہوا جانور قیامت کے روزاپنے سینگوں،بالوںاور کُھروںکے ساتھ آئے گااورقربانی کاخون اس سے پہلے کہ وہ زمین پرگرے بارگاہ رب العزت میںقبول ہوجاتاہے لہٰذاتم اسکی وجہ سے اپنے نفس کوخوش کرو۔
حج کے مہینے:
	محترم حاضرین! ذی الحجہ کامبارک مہینہ شروع ہونے والاہے۔رمضان اورعیدالفطرکے بعدشوال ذی القعدہ اورذی الحجہ کے دس دن بڑے اہم ترین دن ہیں ،ان مہینوںکو اشہرالحج کہتے ہیںیعنی حج کے مہینے کیونکہ ان ایام میںاسلام کی عمارت کااہم ستون اور رکن حج اداکیاجاتاہے۔

Flag Counter