Deobandi Books

ماہنامہ الحق ستمبر 2014ء

امعہ دا

60 - 63
ادارہ 

تعارف و تبصرہ کتب 

ماہنامہ ’’الحق‘‘ کا اشاریہ  ……… [ ہفت روزہ ’’نکھار‘‘ اسلام آباد کی نظر میں]
اشاریہ سازی بظاہر انتہائی کٹھن اور محنت طلب کام ہے ۔ اشاریہ محققین کوان کے مطلوبہ مواد تک رسائی کی سہولت بہم پہنچاتا ہے ۔ دینِ اسلام کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ علم کا نقیب بردار ہے وہ بلاکسی نسلی امتیاز کے اپنے پیروکاروں پر علم کے حصول کو فرض قرار دیتا ہے۔
عصرِحاضر میں اُردو کے دینی اصلاحی افسانوی غرض جملہ رسائل و جرائد کے مشمولات کو اشاریہ سازی کے ذریعے جمع کر کے تحقیق و تدوین اور فروغِ علم کی تحریک کو آگے بڑھانے کی سعی کی جا رہی ہے ۔ قدیم ، جدید رسائل کے مختصر و ضخیم اشاریے مرتب کیے جارہے ہیں تاکہ معلوم ہو سکے کہاں کہاں علمی جواہر بکھرے ہوئے ہیں۔
ماہنامہ الحق اکوڑہ خٹک ایک ایسا ہی دینی و اصلاحی رسالہ ہے ۔ وہ تفہیمِ دین ، تحفظِ دین اور اسلامی تہذیب کے احیا و استحکام کے ساتھ سامراجیت کے خلاف علمی محاذ پر اپنی بساط کے مطابق قلمی جہاد میں مصروفِ عمل ہے۔ الحق دینی قوتوں کے درمیان احترام ، مساوات، اخوت اور علمی اختلاف رائے کو شائستہ انداز سے بیان کرنے کا ہنر جانتا ہے۔ یہ جریدہ امت مسلمہ کو اس کے اصل مقاصد کی طرف دعوت دیتا ہے۔
محمد حنیف شاہد اشاریہ نویسی کے حوالے سے ایک اہم نام ہے آپ نے ماہنامہ الحق اکوڑہ خٹک کا ۴۵ سالہ اشاریہ مرتب کر کے تشنگانِ علم و ادب کی بڑی ہی اہم خدمت سر انجام دی ہے۔ الحق جیسے علمی جریدے میں گزشتہ۴۵ برسوں میں دنیا بھر کے علمی ، ادبی ، دینی مسائل کے ساتھ عصرِحاضر کے مسائل پر ممتاز اہل قلم کی رشحات شائع ہوتے رہے ہیں۔نئی نسل ان سے واقف نہیں۔ شاہد[مرتب اشاریہ] نے ان علمی موضوعات کو چن چن کر الحق کے اشاریے میں سمو دیااور کہ ایک ایسی فہرست تیار ہو گئی ہے کہ اس کی مدد سے ہم الحق سے وابستہ ممتاز اہل علم کی نگار شات سے اپنی علمی پیاس کو اہتمام کے ساتھ الحق کی علمی و قلمی خدمت اورعصرِحاضر کے متعدد فتنوں اور اس کے خاتمے میں الحق کے جرات مندانہ کردار سے روشناس ہو سکتے ہیں۔اس ضخیم مجلہ کے اشاریہ میں صفحہxiتا xxiv مجلہ الحق کا پینتالیس سالہ اشاریہ از مولانا سمیع الحق، اظہارِ تشکر مولانا راشد الحق سمیع، مجلہ الحق کے اجرا اور اس کی خدمات کے حوالے سے برصغیر پاک و ہند کے ممتاز علمائے کرام کے پیغامات درج کیے گئے ہیں۔ صفحہxxvتا xxviii محمدشاہد حنیف ’’کچھ اشاریہ کے بارے میں‘‘ رقمطراز ہیں : 
’’اشاریہ کی موضوعاتی ترتیب میں وہی انداز اختیار کیا گیا ہے جو مجلس التحقیق اسلامی ۹۹ جے بلاک ماڈل ٹاون لاہور کے شعبہ رسائل و جرائد نے قائم کی اور اس کے مطابق جہاں تیس سے زائد رسائل کے اشاریے تیار کیے گئے ہیں۔ ( ص xxvii)‘‘
Flag Counter