Deobandi Books

ماہنامہ الحق جولائی 2014ء

امعہ دا

6 - 65
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری وجارحیت 
اور عالم اسلام کی روایتی بے حسی و بیچارگی 
مسئلہ فلسطین جو دنیا بھر کے تمام اہم مسائل کی بنیاد ہے اور اسی مسئلے پر عالمی قوتوں کی دوغلی پالیسی اور عالم اسلام کے حکمرانوں کی بے حسی اور منافقانہ کردار کے باعث یہ مسئلہ وقتاً فوقتاً آتش فشاں کی مانند لاوا اُگلتا رہتا ہے اور بدقسمتی سے اس کا ایندھن نہتے ،معصوم فلسطینی شہری ،بچے اورعورتیںبنتی ہیں۔اس رمضان المبارک میں بدبخت اسرائیل یہودی،امریکہ اور مغرب کی ایماء پر مسلمانوں پر ظلم و بربریت کے ایسے ایسے پہاڑ گرارہے ہیں جس کے نیچے انسانیت کراہ رہی ہے۔دراصل یہ مسلمانوں کے ایمانی غیرت کے جانچنے کا ایک پیمانہ ہے،اس تازہ بربریت پر قلب حزیں اور خشک انگلیاں نیا کچھ نہیں لکھ سکتیں ۔ہم صرف فلسطینیوں کو اپنے ناتواں قلم کی سیاہی، چند بے ربط سطروں اور جلے دل کی قاشوں کے علاوہ کچھ بھی پیش نہیں کرسکتے اور نہ ہی ہماری آہ ِ نارسا میں وہ گرمی اور وہ تب و تاب ہے جو درقبولیت تک پہنچ سکے ۔آج سے دس برس قبل کی میری یہ تحریر اس موضوع پر نذرقارئین ہے کیونکہ ان دس سالوں میں بھی صورتحال وہیں کی وہیں رہی۔ارض فلسطین کے مظلوم باسیوں کیلئے نہ آسماں بدلا ، نہ زمیں بدلی ،نہ عالم اسلام ان کی مدد کو پہنچا ،نہ مسلم حکمرانوں کے سفاک دلوں میں کوئی نرمی آئی۔ کیونکہ عالمی دنیا اور خصوصاً عالم اسلام اور اسکی قیادت ورلڈ کپ فٹبال کے تماشوں میں ڈوبی ہوئی ہے
      ؎  بجھی عشق کی آگ اندھیر ہے   مسلمان نہیں راکھ کا ڈھیر ہے  (راشد الحق سمیع)
_____________________________
	زخم زخم اور دھواں دھواں سرزمین فلسطین پر ان دنوں آگ و خون کی ایسی بار ش اسرائیل اور امریکہ برسا رہا ہے کہ اس ظلم اور بربریت پر زمین و آسمان دونوں خون کے آنسو بہا رہے ہیں لیکن عالم اسلام اور بالخصوص عالم عرب اپنے ہی مسلم بھائیوں اور بہنوں پر یہود و نصاریٰ کی بپا کردہ قیامت سے بیگانہ اور خواب غفلت میں حسب ِسابق مستِ الست پڑے ہوئے ہیں ۔ ذرائع ابلاغ اور خصوصاً عرب نیوز چینلزپر فلسطینیوں کے بچے اور بوڑھی مائیں عالم اسلام اور خصوصاً عرب حکمرانوں کو پکار پکار کر تھک گئے ہیں اور عربوں کو غیرت دلاتے دلاتے ان کی آنکھوں کے آنسو بھی خشک ہو گئے ہیں لیکن کہیں سے کوئی ان کی مدد کے لئے نہیں پہنچا۔ اور کسی بھی کونے اورسمت سے محمد بن قاسمؒ ‘ سلطان صلاح الدین ایوبی ؒان کی نصرت کیلئے نہیں آیا۔ ظالم اسرائیلوں نے اس بار نہتے اور معصوم فلسطینیوں پر جدید ترین امریکی لڑاکا طیاروں اور ٹینکوں کی مدد سے وہ آگ برسائی ہے کہ فلسطین کے بڑے بڑے اہم شہروں کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی ہے ‘ ہزاروں افراد کو شہید کیا گیا،سینکڑوں کو اس
Flag Counter