Deobandi Books

ماہنامہ الحق جولائی 2014ء

امعہ دا

64 - 65
ادارہ
تعارف و تبصرہ کتب 
 n 	 اسلام کانظامِ سیاست وحکومت ……… مولانا عبدالباقی حقانی
مغرب نواز او رجدت پسند طبقے سے ہمیشہ ایک اعتراض وارد ہوتا ہے کہ اسلام کے پاس اپنا کوئی مکمل ٹھوس ،مثبت ،جامع اوردیرپا نظام موجود نہیں۔لیجئے جواب حاضر ہے۔مولانا عبدالباقی حقانی(مدرس اسلامی سیاسیات دارالعلوم حقانیہ) کی لاجواب کتاب اسلام کا نظام سیاست و حکومت اٹھائیے اور دنیا کو اسلام کے سیاسی اور ادارتی نظام کا مکمل نقشہ پیش کیجئے۔ زیرتبصرہ کتاب دراصل مولانا عبدالباقی حقانی کی عربی تصنیف: السیاسۃ والإدارۃ في الإسلام، کا سلیس اور آسان اردو ترجمہ ہے۔دو ضخیم جلدوں پر مشتمل اس کتاب میں اسلامی سیاست وحکومت کے تمام اہم اورضروری مسائل کوزیرِبحث لایاگیاہے ۔ پہلی جلد پانچ ابواب پرمشتمل ہے جن میں اسلامی خلافت وسیاست کاتعارف ، خلیفہ اورسربراہ حکومت کی تقرری ، ریاست وحکومت کے قواعدوضوابط، اسلامی ریاست کی داخلہ پالیسی،خلیفۂ وقت کامحاسبہ اورمغزولی وغیرہ جیسے نازک اورمعرکۃ الآراء موضوعات پراظہارخیال کیاگیاہے ۔
دوسری جلد کے اہم موضوعات میں ادارہ (Organization) ،ادارے کوسنبھالنے والے حکام کی لازمی صفات ، اسلامی ادارے میں کام کرنے والے افراد کیلئے اہم اصولوں وآداب ،امیرِ وقت کے فرائض ،سیاستِ خارجہ کے اصول،منصب سے استعفاء کے آداب وغیرہ پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔ ہربحث کوقرآن وسنت، خلفاے راشدینؓ کے طریقہء کاراورفقہاے امت کے اقوال سے مدلل کردیاگیا۔اس کے ساتھ جدید مغربی جمہوریت اوراسلام کے شورائی نظام کا ایک مکمل اورجامع موازنہ بھی پیش کردیا گیاہے ۔ اسلوب کی سلاست اور روانی کی وجہ سے یہ کتاب عوام وخواص دونوں کے لیے یکساں مفیدہے ۔کتاب پر مولانا سمیع الحق صاحب کے وقیع علمی مقدمہ کے علاوہ ، مولانا ڈاکر محمود احمد غازی ؒ ، مولانا سلیم اللہ خان صاحب اور مولانا مفتی تقی عثمانی سمیت دیگر اکابرین امت کے تقریظات و تاثرات سے مزین ہے جس نے کتاب کی اہمیت کو مزید دوبالا کردیا۔کتاب عربی ،اردو ،فارسی اور پشتو سمیت چار زبانوں میں دستیاب ہے۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ فاضل مؤلف کی یہ کتاب اسلامی سیاست وحکومت کے بارے میں سنجیدہ سوچ پیدا کرنے کے لیے دلیلِ راہ بنے گی ۔فاضل مصنف کااندازسنجیدہ اورعالمانہ ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ اسلامی سیاسیات پر یہ کتاب ایک انسائیکلوپیڈیاکادرجہ رکھتی ہے ۔ یہ کتاب تقریباً دوہزار(۲۰۰۰) صفحات پرمشتمل ہے۔ملنے کاپتہ :مکتبہ حقانیہ ،پشاور 
Flag Counter