Deobandi Books

ماہنامہ الحق جولائی 2014ء

امعہ دا

51 - 65
انٹرویو ضبط و ترتیب :مولانا محمد اسرار حقانی 

ایک دن کرنل محمد اعظم کے ساتھ

ماہنامہ ’’الحق‘‘ کی بزمِ علم و ادب کا ایک روشن چراغ جناب کرنل محمد اعظم صاحب کچھ عرصہ قبل بادِ فنا نے گل کردیا تھا۔ آپ علم دوست ،باذوق اور کتاب و مطالعہ کے انتہائی درجے کے شوقین شخصیت تھے۔ اکوڑہ خٹک کی علمی ،ادبی چند بڑی شخصیات میں آپ کا شمار ہوتا تھا۔ ساری عمر فوج میں گزاری،لیکن شعر وشاعری ، زبان ِاردو اور اردو ادب کے ساتھ آپ عمر بھر وابستہ رہے۔ زندگی کے آخری پندرہ بیس برس ماہنامہ ’’الحق‘‘ کے ساتھ اعزازی طورپر وابستہ ہوگئے۔بیماری کے آخری ایام میں دفتر ’’الحق‘‘ تشریف لائے تو مدیر صاحب مولانا راشد الحق کی خواہش پر مولانا اسرار حقانی صاحب نے اِن سے مختصر سا انٹرویو لیا،کرنل صاحب نے فالج کے مرض اور انتہائی کمزوری کے باوجود چند سوالات کے جوابات دئیے۔ قارئین کی معلومات اور کرنل صاحب کی خدمات کے حوالے سے یہ انٹرویو نذر قارئین ہے  ……………… (ادارہ)
_______________________
۲۵ اگست ۲۰۱۳ ؁ء بروز اتوار دارالعلوم حقانیہ کے ترجمان ماہنامہ الحق کے دفتر کو جامعہ حقانیہ اور ادارہ الحق کے دیرینہ اور مخلص رفیق اور ماہنامہ الحق کے لکھاری (ر) کرنل محمد اعظم تشریف لائے ہم نے اس موقع کو غنیمت جان کر ان سے انکے ذاتی حالات اور ادبی خدمات کے حوالے سے مختصر انٹرویو کیا۔بہت ضعیف العمری کی وجہ سے سماعت کمزور ہے اور زیادہ گفتگو بھی نہیں کرسکتے تا ہم پھر بھی قارئین الحق کے دلچسپی لئے ان سے گفتگو کی گئی جو نذر قارئین ہے (ادارہ)
ذاتی حالات و واقعات :
	ذاتی حالات دریافت کرنے پر فرمایا کہ میر ا نام محمد اعظم ولد عبد القیوم ہے ۔میں مڈل اپنے آبائی گاؤں (اکوڑہ خٹک) سے ۱۹۴۳؁ء میں پاس کیا اور پھر ۱۹۴۵؁ء میں میٹرک پاس کیا ۔
علم و ادب سے وابستگی :
	علم وادب سے وابستگی کا پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں چوتھی جماعت میں تھا کہ وہا ں ایک استاد صاحب جس کا نام جناب شیر بہادر صاحب تھا وہ یہاں جامعہ دارالعلوم حقانیہ میں بھی 
Flag Counter