Deobandi Books

ماہنامہ الحق جولائی 2014ء

امعہ دا

38 - 65
مولانا سعید الحق جدون حقانی
رمضان رحمتوں کا موسم بہار

	رمضان کامبارک مہینہ ایک بار پھر مسلمانون کیلئے رحمت خداوندی کاموسم بہار بن کر آیاہے۔یہ رحمت اورنیکیوں کا مہینہ ہے۔ اس میں گناہ جھڑتے اورخیروبھلائی کی تازہ کونپلیں پھولتی ہیں،مغفرت کی ہوائیں چلتی ہیں،رحمت کی موسلادھار بارش برستی ہے۔اس ماہِ مبارک میں بارانِ رحمت نازل ہوتی ہے،رحمتوں کے شگوفے پھوٹتے ہیں،نیکیوں کی کونپلیں سراٹھاتی ہیں، اعمال صالحہ کے پھول کھلتے ہیں،ذکر ودعا اوراستغفار کی چہکار ہوتی ہے۔تلاوت ومناجات کی مہکار ہوتی ہے اوربخشش کی بہار ہوتی ہے۔
	سرور کائنات انے اس ماہ مبارک کی آمد سے ایک دن پہلے مشتاقانِ عبادت کو اعلان کرتے ہوئے فرمایا:’’اے لوگو! تم پر ایک بہت برکت والے مہینے نے سایہ ڈالا، اس مبارک مہینے میںایک رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔۔۔۔۔تراویح نفل عبادت مقرر کیاہے۔۔۔۔۔ سنت پرفرض کے برابر ثواب ملے گا۔۔۔۔۔ ایک فرض اداکرنے کا ثواب ستر فرض کے برابر ہو گا ۔۔۔۔ اس کا پہلا حصہ رحمت،دوسرا مغفرت اورتیسرا حصہ آتشِ دوزخ سے آزادی ہے۔
	رمضان المبارک رحمت خداوندی کاموسم بہار ہے۔یہ انوار وبرکات کے فیضان کامہینہ ہے،یہ مومنین کے پژمردہ دلوں کیلئے حیات نوکے پیغام کامہینہ ہے،یہ باہمی ہمدردی اورخیر خواہی کا مہینہ ہے۔پیغمبر علیہ السلام نے اس مہینے کو شہر مواسات یعنی غمخواری کامہینہ فرمایاہے۔ علامہ طبریؒ فرماتے ہیں:’’ کہ رمضان المبارک کو شہرمواسات کے نام سے موسوم کرنے میں اس بات کی ترغیب ہے کہ آپ اس مہینے میںتمام انسانوں اوربالخصوص فقراء و مساکین کے ساتھ احسان کریں، اورسخاوت وفیاضی کامظاہرہ کرتے ہوئے ان کی ہر ممکن امداد کریں۔
رمضان میں پیغمبر علیہ السلا م کی جود وسخا بادِ رواں کی طرح :
	جو د وسخا ایک پسندیدہ صفت ہے،یہ صفتِ خداوندی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’ کہ اللہ تعالیٰ سخی وفیاض ہے اورسخاوت کو پسند فرماتے ہیں‘‘[ترمذی]رمضان کے مہینے میں اللہ 
Flag Counter