Deobandi Books

ماہنامہ الحق جولائی 2014ء

امعہ دا

59 - 65
عبدل وحید صاحب کے ساتھ معانی وغیرہ کی کتابیں پڑھیں ۔ صرف ونحو کے دورے کے لئے سخا کوٹ کا سفر اختیار کیا جہاں معروف نحو ی عالم سرکئی بابا سے استفادہ کیا ۔ درجہ موقوف علیہ تک کی کتب دارالعلوم حقانیہ میں مکمل کرنے کے بعد دورحدیث کے لئے کراچی کے مدرسہ دارالعلوم عربیہ نیو ٹائون پہنچے جہاں چودہ سو ہجری بمطابق ۱۹۸۰ء میں فراغت پائی آپ کے مشاہیر اساتذہ میں شیخ الحدیث مولانا عبدالحق ؒ ، شیخ الحدیث مولانا عبداللہ درخواستی ؒ ، مولانا مفتی ولی حسن ؒ ، مولانا عبدالغنی دیرویؒ ، مولانا ڈاکٹر سید شیر علی شاہ ، مولانا سمیع الحق، سرکئی بابا صاحب، مولانا ادریس صاحب ، الحاج مولانا اظہار الحق صاحب اور مولانا بدیع الزمان شامل ہیں ۔
بیعت و ارشاد:   
آپ نے ۱۹۷۱ء میں حضرت شیخ الحدیث مولانا مفتی فرید صاحب کے دستِ اقدس پر بیعت کی حضرت خواجہ عبدالمالک صدیقی ؒ نے ان کی طالب علمی کے زمانہ میں دارالعلوم حقانیہ آنے پر اکابر اساتذہ کی مجلس میں آپ کو خصوصی توجہات سے نوازا ۔ معروف روحانی بزرگ اور عظیم ادیب و شاعر حضرت مولانا غلام النصیر المعروف بہٖ چلاسی بابا نے بھی آپ کو خلافت سے نواز ا ۔
درس و تدریس اور مدارس کا قیام:
 فراغت کے بعد آپ نے کراچی نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں مسجد بیت المعمور پہاڑ جنگ میں ایک مدرسہ فاروق اعظم کے نام سے قائم کیا جس کی بنیاد مولانا عبداللہ درخواستی ؒ اور مولانا مفتی احمد الرحمن نے رکھی آپ کے ساتھ حکیم جمال الدین بھی ا س کام میں شریک تھے ۔ تقریباً دو سال تک وہاں یہ مدرسہ چلایا پھر وہاں سے عازم ہری پور ہوئے وہ مدرسہ آج بھی دینی تعلیم و تربیت کا بہترین مرکز ہے 
شیرانوالہ گیٹ ہری پور میں مولانا عبدالرزاق کے مدرسہ میں اور جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں ایک عرصہ تک تدریس کرتے رہے… ۱۹۸۴ء میں ہری پور افغان مہاجرین کیمپ نمبر ۱۹ میں آپ نے ایک مدرسہ فاروق اعظم کے نام سے قائم کیا جس میں چار سو طلباء دس اساتذہ کی نگرانی میں تعلیم پاتے تھے اس مدرسے میں افغانستان کے بہت سارے ان طلباء نے تعلیم کی تکمیل کی جو روسی یلغار کی وجہ سے وہاں تعلیم ادھوری چھوڑ کر ہجرت کرنے پر مجبور ہو ئے تھے ۔مولانا محمد گل حقانی جو وفاق المدارس میں پہلی پوزیشن پانے والے حقانیہ کے فارغ التحصیل تھے وہ بھی اسی مدرسے میں مدرس تھے۔ ۱۹۸۶ء میں بمقام سورج گلی خان پور روڈ ہری پور میں ایک مدرسہ قائم کیا جس کا قطہ اراضی اور بلڈنگ وغیرہ آپ نے اپنی جیب سے لیکر وقف کیا ۔

Flag Counter