Deobandi Books

ماہنامہ الحق جولائی 2014ء

امعہ دا

57 - 65
سے ملاقات نہ ہوسکی بعد میں جب اکوڑہ خٹک کے ریلوے اسٹیشن پہنچے تو کچھ ہی دیر بعد شیخ الحدیث ؒ باوجود نقاہت و کمزوری کے اسٹیشن پر پہنچے اور شفقت کے ساتھ صدیقی صاحب کو کہا کہ بغیر ملے آگئے۔یہ ان کی اخلاقی عظمت تھی کہ ایک طالب علم کا اس قدر لحاظ اور خیال رکھا۔ 
مولانا سمیع الحق سے آخری خصوصی نشست : 
۲۲مئی ۲۰۱۴ء کو آپ دارالعلوم حقانیہ کی نئی مسجد کے سنگ بنیاد اور دستار بندی کی تقریب میں شرکت کیلئے آئے تھے۔ اس سے قبل دارالعلوم کے مجلس شوریٰ کے اجلاس کے موقع پر انہوں نے مولانا سمیع الحق سے امت مسلمہ کی موجودہ صورتحال اور طالبان مذاکرات کے حوالے سے خصوصی نشست کی۔ جس میں انہوں نے فرمایا کہ ہمارے مدارس میں اس وقت نظریہ پڑھانے کی اشدضرورت ہے۔اور یہ نظریہ یہودیت کے منصوبوں کو ناکام بنانا ہے اور اُنکے شاطرانہ دائو پیچ کو سمجھنا و سمجھانا ہے۔یہودیت کے تھنک ٹینکس جو اسرائیل میں نہیںبلکہ اٹلی میں بیٹھے ہیں، انکے اعلیٰ دماغ کو فیل کرنا ہے۔ جنہوں نے اس وقت پوری دنیا کو بالعموم اور مسلمانوں کو بالخصوص اپنے شکنجے میں کس لیا ہے۔ فرمایا کہ ہم معبود اور عبادت کرنے کے لحاظ سے تواللہ کے نائب ہیںلیکن افسوس کے حاکم ہونے کے ناطے سے اللہ کی نیابت کا حق ادا نہیں کررہے ہیں۔ جس کا تقاضہ فاحکم بما انزل اللہ ہے ۔
تحریک طالبان پاکستان کے مذاکرات کے بارے میں کہا کہ طالبان کو چاہیے کہ حکومت سے صرف یہی ایک مطالبہ منوائے کہ ملک سے سودی نظام جو اللہ تعالیٰ سے حالت جنگ ہے ،کا فی الفور خاتمہ کیا جائے اور ٹی ٹی پی کو چاہیے کہ افغانستان میں جا کر اپنی کاروائیاں امریکہ کے خلاف تیز کردے تاکہ وہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوجائے۔ ورنہ تو اس طرح طالبان کی طاقت تقسیم ہوگی۔ اور دشمن کو فائدہ ہوگا۔
اپنی روٹی محتاج کیلئے آدھی کرنا ایمان کی علامت:  
آپ ہمیشہ لوگوں میں دوسرے مسلمان بھائیوں کی مدد اور اعانت کرنے کے جذبے کو پروان چڑھاتے خود بھی اس پر ساری زندگی عمل پیرا رہے۔ فرماتے کہ انسان اور مسلمان وہ ہے جو جنگل اور بیابان میں بیٹھا ہو اور اس کے پاس کھانے کی صرف ایک روٹی ہو اور اس وقت اچانک ایک بھوکا آجائے تو اس کی پیشانی پر (دوسرے کے آنے کی وجہ سے) ناگواری کے آثار پیدا نہ ہوں بلکہ وہ اسی روٹی کو اٹھا کر دو ٹکڑے کردے اور دوسرے کے سامنے رکھ دے۔ 
 نیم نانے گر خورد مرد خدائے	     بذل درویشاں کند نیمے دیگر 
Flag Counter