Deobandi Books

ماہنامہ الحق جولائی 2014ء

امعہ دا

56 - 65
اور محمود خان اچکزئی،مولانا صوفی محمد ،آزاد کشمیر کے صدر سردار عبدالقیوم خان او رتبلیغی جماعت کے سرکردہ رہنما مولانا احمد لاٹ صاحب وغیرہ شامل ہیں۔
تعلیم اور درس و تدریس کے میدان میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو ید طولیٰ سے نوازا تھا۔ صرف ونحو اصول فقہ وغیرہ میں آپ کا شہر ہ دور دراز تک رہا اپنی آخری عمر میں امت کی خیر خواہی کے سلسلے میں درسی میدان سے کٹ کر رہ گئے اور فرماتے کہ الحمد للہ اس میدان میں بھرپور خدمت انجام دی جارہی ہے ۔
تدبیری اور فکری میدانوں میں کام کرنے کی اشد ضرورت:   
 اس وقت فکری تدبیری اور تربیتی میدان میں کام کرنے کی اشد ضرورت ہے آپ ؒ سادگی اور تواضع کا نہایت دلکش مجسمہ تھے بایں ہمہ طبیعت میں اس قدر باغ و بہار تھی کہ ان کے پاس بیٹھنے والا باغ و بہار ہو جاتا سچ یہ ہے کہ ان کو دیکھ کر قلب کو تازگی اور روح کو بالیدگی نصیب ہو تی تھی ان کے متعلق بجا کہا جا سکتا ہے …
     بہت لگتا تھا جی صحبت میں ان کی     وہ اپنی ذات میں ایک انجمن تھے 
آپ نفاست و پاکیزگی کے حد درجہ دلدادہ تھے ساری عمر سفید اجھلا لباس زیب تن کرتے تھے غیر ت و حمیت آپ کے اندر کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔
مشتبہ اشیاء سے پرہیز:  
 حرام و حلال کے سلسلے میں آپ انتہائی حزم و احتیاط سے کام لیتے فارمی مرغوں کو کھانے میں استعمال نہ کرتے اگر کسی جگہ اس کے سوا کچھ نہ ملتا تو نمک کے ساتھ کھانا تناول کر لیتے اگر کچھ بھی نہ ہوتا تو صرف روٹی کھا کر گزار ہ کر تے او رفرماتے بیرون ممالک سے مرغیوں کی جو خوراک آتی ہے اس میں حرام اشیاء جیسے خنزیر کا گوشت استعمال ہو تا ہے ۔اسی طرح ملٹی نیشنل کمپنیوں کا صابن بھی آپ بطور خاص استعمال نہ کرتے کہ اس میں بھی خنزیر کی روغنیات کے استعمال کرنے کا رواج ہے ۔ پیپسی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے مشروبات کو ہونٹوں سے لگانا بھی گوارہ نہ کرتے ۔
شیخ الحدیث مولانا عبدالحق ؒ کی حد درجہ شفقت :
  صدیقی صاحب ،حضرت شیخ الحدیث مولانا عبدالحق ؒ کے شاگرد اور پروردہ تھے، آپ ان کے اخلاق عالیہ کے حد درجہ معترف تھے۔اور کہتے کہ اللہ تعالیٰ نے مولانا عبدالحق ؒ کو تواضع اور عجز و انکساری کا نشان بنایا تھا اور یہی ان کی کامیابی اور ترقیوں کا زینہ تھا۔ فرمایا کہ جب میں نے پہلی مرتبہ حج پر جارہا تھا تو رخصت لیتے وقت ان کی ملاقات کے لئے ان کی قیام گاہ پر گیا تو آپ آرام فرما تھے جس کی وجہ 
Flag Counter