Deobandi Books

ماہنامہ الحق جولائی 2014ء

امعہ دا

55 - 65
داروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر آپ حق کا اظہار کرنے سے نہ جھجکتے اور جو کچھ حق سمجھتے لایخافون لو مۃ لائم کے مصداق بن کر کہہ ڈالتے ۔ غریب لاچار اور مفلوک الحال لوگوں کو ضروریات زندگی فراہم کرنا آپ کا مشغلہ تھا یہی وجہ تھی آپ کے گھر پر ہر وقت غریبوں کا تانتا بندھا رہتا ۔کسی مجلس یا تقریب میں چاہے وہ غمی کا ہو یا خوشی کا جاتے تو کمزور اور غریب لوگوں کو خصوصی توجہ سے نوازتے ۔ حکمرانوں ،امراء اور اشرافیہ طبقے نے ملک و قوم کی جو دولت لوٹ کر بیرون ممالک کے بینکوں میں چھپا رکھی ہے اس کی واپسی اور ملکی فلاح و بہبود میں لگانے کے حوالے سے پلاننگ بنانا آپ کا ہر دل عزیز کام رہا ۔ عالمی سطح پر مسلمانوں کے ازلی دشمن یہودیت کے منصوبوں کا توڑ پیش کرنے میں آپ ہمہ اوقات صرف کرنے کو عین عبادت سمجھتے تھے ۔ آج میں حیران ہوں ان کی کون کون سی صفت کو بیان کروں ۔اللہ تعالیٰ اور رسولﷺ کی محبت عشق کے درجے تک آپ میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی خشیت الہٰی آپ پر طاری رہتی تھی اللہ تعالیٰ کا نام لیتے یا نماز کا تکبیر تحریمہ پڑھتے تو یک دم آپ کی حالت خوف و عظمت الہٰی سے اس حد تک متغیر ہو جاتی کہ زبان لڑکھڑا جاتی چہرہ کا رنگ بدل جاتا ۔ اسلامی ممالک کے ون بلاک اور نو آزاد وسطی ریاستوں سے سعودی تک طویل بری تجارتی سلسلے کے اجراء جیسے منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ان ممالک کے سفراء اور عام لوگوں کے سامنے دلائل کے ساتھ بیان کرتے تھے۔ 
پاکستان کو مغربی سرحد کی طرف سے محفوظ کرنے کے منصوبے کو آپ اپنے افکار میں اوّلیت دیتے اور فرماتے کہ مغرب کی طرف افغانستان میں اگر اسلامی ریاست قائم ہو تو تب ہی پاکستان محفوظ ہو گا اس فکر اور اس کی اہمیت کو پورے دلائل اور شرح وبسط سے ثابت بھی کرتے غلبہ اسلام کے سلسلے میں اپنے افکار و نظریات سے آگاہی دلانے کیلئے آپ نے خیبر سے لے کر کراچی تک اور افغانستان، سعودی عرب تک بڑے بڑے علماء ، سیاستدانوں ، جہادی لیڈروں ، سیاسی جماعتوں کے قائدین ، اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں جن لوگوں سے آپ ملے ان میں ملا محمد عمر مجاہد، ملاربانی ، مولانا عبدالحفیظ مکی ، ڈاکٹر سعید عنایت اللہ ، مولانا مفتی رشید احمد ؒ ، مولانا مفتی عبدالرحیم ، مولانا تقی عثمانی ، مفتی رفیع عثمانی ، مولانا سمیع الحق ، مولانا فضل الرحمن ، قاضی حسین احمد ، مولانا عبدالرحمن اشرفی ، حافظ سعید ، مولانا مسعود اظہر ، مولانا اجمل قادری ، ڈاکٹر اسرار احمدؒ، پروفیسر طاہر القادری ، ڈاکٹر میر معظم علی علوی ؒ ، چوہدری رحمت علی، مولانا عبداللہ شہید ، لال مسجد ، شیخ رشید احمد ، جنرل ظہیرالاسلام عباسیؒ ، بریگیڈیئر مستنصر باللہ ، جنرل حمید گل ، جنرل اسلم بیگ ، مولانا شیر علی شاہ ، مولانا حسن جانؒ ، جناباجمل خٹک
Flag Counter