Deobandi Books

ماہنامہ الحق جولائی 2014ء

امعہ دا

52 - 65
رہے ہیں ۔انہوں نے علامہ اقبال سے تعارف کرایا بعد میں انہوں نے علامہ اقبال کی موت کی خبر سنایا پھر علامہ اقبال کی شاعری سے محبت پید ا ہوئی اور انکی شاعری نے بہت متاثر کیا اور نثرمیں کرشن چندر کے افسانوں نے متاثر کیا۔جبکہ ادبی تحریکات میں ترقی پسند تحریک سے وابستہ ہوں۔
کن علمی شخصیات نے متاثر کیا: 
 کرنل اعظم صاحب نے اپنے آپ کوترقی پسند(۱) بتایا اور کہا کہ جس شخصیات کی تحریروں سے متاثر ہوا ہوں ان میں احمد ندیم ،زاویہ کے مصنف اشفاق احمد یہ مجھے بڑے اچھے لگتے ہیں اور ابوالکلام آزاد اور مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کو پڑھا۔ تفہیم القران میں ہمیشہ پڑھتا رہتا ہوں ،اب بھی گھر میں پڑی ہے۔   
	افسانوں میں کرشن چندر کے افسانے پڑھے ان کے افسانوں میں اسلام کی طرف رغبت کی اشارات ملتے ہیں ،بعد میں معلوم ہوا کہ وہ مسلمان ہو گئے ہیں اور ان کی شادی رشید احمد صدیقی کی بیٹی سے ہوئی تھی۔کرشن چندر کے بارے میں تین چار ماہ ہوئے مردان گورنمنٹ کالج کے پروفیسر اویس قرنی نے ایک کتاب ’’کرشن چندر کی ذہنی تشکیل‘‘لکھی ہے بڑی اچھی کتاب ہے۔اسی طرح ایک اور کتاب آئی ہے۔’’یہ خاموشی کب تک‘‘شاہد عزیز کی لکھی ہوئی ہے یہ بھی اچھی کتاب ہے۔
پسندیدہ رسائل:
	قدیم و جدید پسندیدہ رسائل کے بارے میں فرمایا کہ طفیل احمد کا ’’نقوش‘‘ اور’’ سویر ا‘‘ ادبی دنیا اور ساقی بہت معیاری اچھے اور میرے پسندیدہ رسالے تھے ۔اور دینی رسالوں میں الحق میرے پاس باقاعدہ آتا ہے اور اس کے لئے میں لکھتا رہتا ہوں خصوصاً جناب مولانا راشد الحق صاحب کا نقش اول (اداریہ) تو پڑھتا ہوں الحق کے سب لکھاری بہت اچھے لکھتے ہیں ۔
جدید کلچر اور اسلام :
سوشل ازم تو ناکام ہوا اور آخری اسٹیج پر روس میں فیل ہوگیا اور مغرب کی ماڈرن ازم جو کلچر پیش کررہا ہے وہ سراسر غلط ہے ،صرف اسلام نہیں بلکہ فطرت کے بھی خلاف ہے ،ہمارے لئے کوئی مغربی بے دین شخصیت نہیں بلکہ حضرت عمر فاروقؓ جیسے شخصیات رول ماڈل ہیں۔اسلام کے حوالے سے حضرت 
_____________________
(۱)      	کرنل صاحب کا رحجان گوکہ جوانی میں ترقی پسند ادب کی شہرت کے باعث اسی جانب تھا لیکن بعد میں آہستہ آہستہ اسلامی ادب اور خصوصاً صحابہ کرام ؓ کے حالات اور اسلامی تاریخ کے ساتھ ہوگیا تھا۔

Flag Counter