Deobandi Books

ماہنامہ الحق دسمبر 2013ء

امعہ دا

62 - 65
بروز پیر ۹دسمبر۲۰۱۳ء کو منعقد ہوا جس میں دارالعلوم کے تعلیمی اورانتظامی امور کے متعلق اہم فیصلے کئے گئے اور آنے والے امتحانات کے لئے خصوصی انتظامات کا فیصلہ کیا گیا۔
دارالعلوم کے چارماہی امتحانات کا انعقاد:
	جامعہ کے چار ماہی امتحانات کا انعقاد ۱۶؍دسمبر۲۰۱۳ء کو ہوا۔ امتحانات چار روز تک جاری رہے جس میں تمام درجات کے طلباء شریک ہوئے ۔ نائب مہتمم حضرت مولانا انوار الحق صاحب مدظلہ اور دیگر تمام اساتذہ کرام نے امتحانات کی سرپرستی و نگرانی کی۔ 
وفیات ِمخلصینِ دارالعلوم حقانیہ :
 n  	فاضل دارالعلوم دیوبندشیخ الحدیث حضرت مولانا علائو الدین ‘ بانی ومہتمم مدرسہ جامعہ نعمانیہ صالحیہ   ڈیرہ اسماعیل خان گزشتہ دنوں مختصر علالت کے بعد انتقال فرماگئے۔مرحوم طویل عرصے تک بخاری شریف اور دیگر عالی کتابیں پڑھاتے رہے۔ شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی ؒکے فیض یافتہ تھے۔
 n  	یادگار اسلاف شیخ الحدیث حضرت مولانا قاضی عبدالکریم صاحب اور مولانا قاضی عبدالطیف ؒ کے برادر اصغر حضرت مولانا قاضی محمد اکرم صاحب گزشتہ دنوں انتقال فر ما گئے ۔ مرحوم کلاچی کے معروف علمی خاندان کے چشم و چراغ تھے اور نجم المدارس کے اہم پرانے اساتذہ میں سے تھے ۔ مرحوم کی رفع درجات کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں 
 n  	جمعیۃ علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا شفیق دولت زئی کے بڑے بھائی شیخ الحدیث مولانا عبدالستار اخونزادہ قلعہ سیف اللہ بھی گزشتہ دنوں انتقال فرماگئے۔
n  	چھوٹا لاہور کے ممتاز عالم دین مولانا حضرت جمال ‘ مولانا اعجاز حسین فاضل دارالعلوم حقانیہ کی اہلیہ ‘مولانا مفتی نورالاسلام حقانی ترخوی کی والدہ ماجدہ‘ جناب ڈاکٹر ضیاء الاسلام اکوڑوی کی والدہ ماجدہ‘ مولانا عزیز الرحمن حیدری‘ مولانا سیف الرحمن آف حیدرکی ہمشیرہ انتقال فرما گئے۔ ادارہ ان تمام کے خاندان کیساتھ دلی تعزیت کرتا ہے۔
دارالعلوم کے نئے مرکزی گیٹ ’’باب السلام‘‘ کی تعمیر:  
  الحمدللہ دارالعلوم حقانیہ دن دگنی رات چوگنی ترقی کی طرف رواں دواں ہے۔ تعلیمی،روحانی ترقی کیساتھ ساتھ تعمیری کام بھی زوروشور سے جاری ہے۔ اسی سلسلہ میں دارالعلوم حقانیہ کا مرکزی دروازہ اب تک تعمیر نہیں ہواتھا صرف ایک چھوٹا اورتنگ سا لوہے کا گیٹ آمدورفت کیلئے تھا جسے بھاری بھرکم ٹرکوں نے کئی مرتبہ گرایا۔ لہٰذا شدید ضرورت کے پیش نظر اربابِ اہتمام نے توکلاً علی اللہ ایک شاندار اور مثالی مرکزی دروازہ ’’باب السلام‘‘ کی تعمیر کا فیصلہ کیاجوالحمدللہ تعمیرہوگیا ہے اور تزئین و آرائش کے بعد ایک شاندار اور جاذب ِنظر عمارت کی صورت اختیار کرلے گا۔  

Flag Counter