سالٹ لیک سٹی کی یہ بنیاد پرست مورمون فیملی ایک انتہائی بڑے کشادہ گھر میں آرام اور سکون کے ساتھ مقیم ہے اورتینوں بیویاں اپنے چوبیس بچوں کے ساتھ انتہائی خوش وخرم زندگی گزاررہی ہیں۔
جوڈارگر کا کہنا ہے کہ وہ انتہائی مذہبی آدمی ہیں او رعیسائیوں کے ایک فرقہ مورمن کے مطابق تمام رسومات بجا لاتا ہے ‘ اس کا کہنا تھا کہ اس نے پہلے وکی اور علینا سے شادی کی دونوں آپس میں گہری سہیلیاں بھی تھیں بعد ازاں وکی کی جڑواں بہن ویلری جس کی پہلی شادی اس سے کہیں زیادہ بڑی عمر کے شخص سے ہوئی تھی اور وہ جواری اور شرابی تھا‘ اور مورمن میں یہ دونوں چیزیں حرام ہیں جس کی وجہ سے ان میں طلاق ہوئی۔ اس شخص کی ویلری سمیت پانچ بیویاں تھیں وہ بھی مورمن تھا۔ویلری اپنے شوہر سے طلاق لے کر اپنے پانچ بچوں سمیت کچھ عرصہ کے لئے جوڈاگر کے گھر آگئی‘ اسی اثنا میں وکی اورعلینا نے جوڈاگر اور ویلری کو شادی پرراضی کیا اس طرح ویلری جوڈاگر کی تیسری بیوی بن گئی۔
جوڈارگر اوراس کے اہل خانہ کے بیانات کے مطابق ریاستی حکام نے متعدد بار ہمارے خلاف تحقیقات کیں‘ خود حکومتی اہل کاروں نے ہمیں یہ شادیاں خفیہ رکھنے کا مشورہ دیا۔ اوراس خاندان کے لوگ اپنی شادیوں کو خفیہ رکھتے بھی رہے۔ لیکن چند سال قبل جوڈارگر فیملی نے مورمون فرقے کے عقائد کے بارے میں عوامی شعور کی بیداری کی مہم کا آغاز کردیا اور آواز بلند کی‘ جس کا مقصد امریکہ کے اوردنیا کے لوگوں کو مورمن کے طرز زندگی کے بارے میں بتانا ہے تاکہ ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کے سلسلہ میں لوگوں کے منفی تاثرات کو زائل کیا جاسکے۔Love Time Three نامی کتاب میں جوڈارگر فیملی کے ایک سے زائد شادیوں کے حوالے سے بڑی وضاحت کے ساتھ اپنا نقطہ نظر بیان کیا ہے۔کتاب میں کہاگیا ہے کہ ہم مورمن شادی سے قبل تعلقات کو ڈیٹنگ کو حرام تصور کرتے ہیں‘ شراب کو حرام جانتے ہیں‘ جوئے سے پرہیز کرتے ہیں‘ ایک صاف شفاف اورپاکیزہ طرزعمل اورطرز زندگی اپنائے ہیں ‘ خاندانی اقدار وروایات کی پابندی کرتے ہیں‘ لہٰذا ایک سے زائد شادی کے عمل کو جرم دئیے جانے والے قوانین کا خاتمہ کیا جانا ضروری ہے۔
مبصرین اورتجزیہ نگار PolyGamy کے حوالے سے جو ڈارگر فیملی کے اس اقدام کو ایک سے زائد شادیوں کے حوالے سے امریکی عوام میں مثبت طرز عمل پیدا ہونے کی جانب سے ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ ایک اور خاندان برائون فیملی ‘ جس کے سربراہ کو ڈی برائون ہیں‘ انہوںنے ایک سے زائد شادیوں کے حوالے سے ایک ٹی وی ٹاک شو شروع کررکھا ہے۔
Becoming Sister Wivesنامی اس پروگرام میں PolyGamy یعنی ایک سے زائد شادیوں کی خوب دلائل وبراہین کے ساتھ وکالت کرتے ہیں‘ مسٹر کوڈی برائون اپنی چار عدد بیگمات ؟ (بقیہ صفحہ ۵۸ پر)