ایک سروے کے مطابق صرف%۲۵ فیصد لوگ اخلاقی طورپر طلاق کی حمایت کرتے ہیں‘ طلاق کی حمایت کرنے والوں کی شرح دیگر امریکیوں سے کم ہے اسی طرح مورمنز کی واضح اکثریت شراب نوشی اور ماورائے شادی تعلقات کو غیر اخلاقی سمجھتے ہیں۔ مورمن امریکی یعنی ایک سے زائد شادی کا عقیدہ رکھنے والوں کا ایک نکتہ انتہائی قابل اعتراض ہے اور وہ یہ ہے کہ بعض مورمن مرد دو بہنوں کو بیک وقت اپنی زوجیت میں رکھنے کو برا تصور نہیں کرتے۔
جیسا کہ بتایا جاچکاہے کہ امریکہ کی بعض ریاستوں میں ایک سے زائد شادی کے حامیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ مورمون ایک سے زائد شادی کے حامی ہیں لیکن امریکہ میں ایک سے زائد شادی کا عمل Polyemyکی تمام پچاس ریاستوں میں قانوناً ممانعت ہے‘ اسلام وہ مذہب ہے جو ایک سے زائد شادی کی عمل کی مکمل توقیق کرتا ہے اوراس کی اجازت بھی دیتا ہے لیکن چونکہ امریکہ میں ایک سے زائد شادیاں کرنے والوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے اس لئے اس کو پذیرائی حاصل نہیں ہے۔چار ریاستوں میں تقریباًچالیس ہزار کے قریب لوگ اس پریکٹس میں ہیں لیکن یہ لوگ علی الاعلان اس بات کا اظہار نہیں کرتے کہ ان کی ایک سے زائد بیگمات ہیں۔
جس طرح امریکہ بھر میں ہم جنس پرست جوڑے اعلانیہ اور فخریہ انتہائی ڈھٹائی اور بے غیرتی و بے حیائی کے ساتھ ہم جنس سے اپنے تعلقات اور غیر فطری عمل کا ڈھنڈورا پیٹتے ہیں۔ایک ہی ملک میں دومختلف طرزعمل کی وجہ سے جمہوریت کا مطلب یہ نکالا جارہا ہے جوکہ غلط ہے ‘ اسے یوں درست مان لیا جائے کہ اکثریت اس کے حق میں ہے اور جو حق پر ہیں انہیں جمہوری تقاضوں کے مطابق اکثریت کی حمایت حاصل نہ ہونے پر غلط تصور کیاجائے۔
ریاست یوتھا کے شہر سالٹ سٹی میں مقیم جوڈارگر (Joe Darger) نامی شخص اوراس کی تین بیویوں نے ایک سے زائد شادیوں کے حوالے سے امریکی عوام میں پائے جانے والے منفی اثرات اور اس عمل کی مخالفت میں چلائے جانے والی اسٹیریوٹائپ مہم کے خاتمے کے لئے اعلانیہ تحریک شروع کردی ہے‘ اس خاندان نے اس سلسلے میں ایک کتاب بھی تحریر کی ہے Love Time Three نامی اس کتاب میں مصنف جوڈارگر اور اس کی تین بیویوں اور بعض بچوں نے اپنے اپنے تاثرات اور خیالات قلم بند کئے ہیں۔
تینتالیس سالہ جوڈارگر تعمیرات کے کام سے وابستہ ہے ‘ جس نے پہلے وِکی اور اس کی کزن علینا اور بعد ازاں ان دونوں کے اصرار پر وکی کی طلاق یافتہ جڑواں بہن‘ ویلری سے شادی کی تینوں شادیاں مورمون عقائد کے مطابق ہوئیں۔