Deobandi Books

ماہنامہ الحق اکتوبر 2013ء

امعہ دا

64 - 65
 جائزہ لینا تھا انہوں نے مولانا سمیع الحق صاحب اور مولانا انوار الحق صاحب سے دفتر میں تفصیلی ملاقات اور طویل مشاورت کی۔اجلاس میں مولانا مطیع الرحمن عباسی صاحب کراچی ‘کی مسجد کے سلسلے میں مساعی کی تحسین کی گئی۔
مختلف علماء ‘مشائخ اور اکابرین کی دارالعلوم آمد :اہل سنت و الجماعت کے مرکزی رہنما اور معروف مقرر حضرت مولانا اورنگزیب فاروقی دارالعلوم حقانیہ تشریف لائے اور یہاں دارالحدیث میں ہزاروں طلباء سے نہایت ہی علمی خطاب فرمایااور دارالعلوم کے اساتذہ اورمشائخ سے ملاقاتیں کیںاسکے علاوہ معروف مصنف ‘محقق ‘ عامل حضرت مولانا ارشد حسن ثاقب صاحب بھی گزشتہ دنوں دارالعلوم تشریف لائے اور دارالحدیث میں علم النحو ‘عربی گرائمر ودیگر فنی و علمی موضوعات پر طلبہ سے ایک اہم خطاب فرمایا ۔ اسی طرح دارالعلوم حقانیہ کے نامور فاضل اور اسلام کا نظام سیاست و حکومت کے مصنف مولانا عبدالباقی نے بھی اسلامی سیاست وحکومت کے موضوع پر اپنے لیکچرز کا آغاز کیا۔
خیبرپختونخوا کے بزرگ عالم دین اورروحانی شخصیت حضرت مولانا غلام ربانی محب بابا جی کی وفات :
گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا کے بزرگ عالم دین اور پیر طریقت مولانا غلام ربانی محب بابا جی وفات پاگئے ۔آپ علاقہ کی بہت بڑی علمی و روحانی شخصیت تھے اور علاقہ میں انکی بڑی دینی خدمات ہیں۔ حضرت مولانا مدظلہ نے انکے جانشین مولانا اسرار الحق حقانی وقاری احسان الحق سے انکی رہائش گاہ پر جاکر تعزیت کی۔اسی طرح مردان میں گڑھی کپورہ کے مولانا جاوید حقانی کے دینی تعلیمی ادارہ مدرسہ فاروقیہ میں طلباء سے خطاب فرمایااورفارغ طلبہ وحفاظ کی دستاربندی کی گئی
دارالعلوم کے اساتذہ کا سفر حج و عمرہ :   الحمدللہ حسب سابق دارالعلوم حقانیہ سے امسال بھی فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے دارالعلوم کے اساتذہ کرام تشریف لے گئے جن میں شیخ الحدیث حضرت مولانا انوارالحق صاحب کے صاحبزادے مولانا حافظ بلال الحق مکی ‘مدرس جامعہ حقانیہ اور شیخ الحدیث حضرت مولانا سید شیر علی شاہ صاحب مدظلہ کے برخوردار ‘ مدرس جامعہ دارالعلوم حقانیہ ‘ مولانا ارشد علی شاہ صاحب ‘ مدرس و ناظم تعلیمات جامعہ حقانیہ حضرت مولانا وصال احمد صاحب‘ مدرس جامعہ مولانا سید یوسف شاہ ‘مولانا لطیف اللہ حقانی اور دارالعلوم حقانیہ کے قدیم خادم جناب رازم خان صاحب اس سال حج وعمرہ سے فراغت کے بعد واپس آکر اپنی خدمات سرانجام دینا شروع کیں۔
شعبہ تخصص فی الافتائ:شعبہ جات تخصص فی الافتاء والحدیث کیلئے کمپیوٹر کی کلاسیں لازمی قرار دیں‘ انہیں جدیدمسائل پر مہمان دانشوروں سے لیکچر دلوانے کا اہتمام کیا گیا۔تقابل ادیان و مذاہب کے موضوع پر مولانا عبدالرئوف فاروقی‘ناظم جمعیۃ علماء اسلام اور اسلام کے نظام سیاست وحکومت پر کتاب کے مصنف مولانا عبدالباقی حقانی سے لیکچر دلوانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔
شعبہ تجوید و قرأت :درس نظامی کے طلبہ کو تجوید و قرأت کی مزید توسیع اور سہولتیں دینے کیلئے مزید قراء ات عشرہ کے ایک جید قاری مصروف تدریس ہوگئے ہیں
جناب شفیق الدین فاروقی کی دعائے صحت کی اپیل:  ماہنامہ الحق اور دارالعلوم کے کئی شعبوں میں مولانا مدظلہ کے دیرینہ ممدومعاون جناب شفیق الدین فاروقی صاحب تاحال شدید اور تشویشناک امراض میں مبتلا ہیں‘ دارالعلوم اور ادارہ الحق سے وابستہ مخلص افراد سے درخواست ہے کہ خلوص قلب سے فاروقی صاحب کی شفاء عاجلہ کاملہ کیلئے دعا فرمائیں۔


Flag Counter