Deobandi Books

ماہنامہ الحق اکتوبر 2013ء

امعہ دا

33 - 65
 جانب سے حضرت مدنی پر اپنے اشعار میں لگائے گئے الزامات کے اعلانیہ رجوع کے بعد کسی کو حق نہیں پہنچتاکہ وہ مولاناسید حسین احمد مدنی کی عظمت کوداغدار کرنے کے لئے علامہ محمداقبال ؒ کا نام استعمال کرے ۔    
	ڈاکٹراقبال مرحوم ۱۹۳۸ء میں اس دار فانی سے ابدی زندگی کی طرف کوچ کر گئے جب کہ مولانا مدنی ؒ۱۹۵۷ء میں رحلت فرماگئے کس فرد یا اس کی جماعت نے انگریزوں سے نجات اور محنت اور مسلمانوں کی دینی و دنیوی فلاح و بہبود کے لئے محنت کی اور کس نیت سے کی ،یہ معاملہ اب اﷲ تعالیٰ کے سپرد ہے وہی علیم و خبیر قیامت کے دن اس کے بارے میں فیصلہ فرمائیں گے ۔
	مذکورہ صحیح صورتِ حال اور حقیقت کشائی کے بعد اگر کوئی  قلم دراز یا زبان دراز ان اشعار کو آڑ بنا کر حضرت مدنیؒ اور ان کے رفقاء پر نشتر زنی کرتا ہے تو وہ اپنی گندی ذہنیت کا ثبوت دیتا ہے۔  وہ نہ صرف پاکستان کی فضا سے غلط فائدہ اٹھاتا ہے بلکہ علامہ اقبال مرحوم کی روح کو بھی صدمہ پہنچانے کا مرتکب ہوتا ہے ۔اس قسم کے غلط کارلوگ پاکستان میں غالباً یہ تصور کئے بیٹھے ہیں کہ وہ کوئی تاریخی کارنامہ سرانجام دے رہے ہیں حقیقت یہ ہے کہ وہ اپنے دل کی کالک اپنے چہرے پرمَل رہے ہیں ۔  
	یہ پروپیگنڈہ غیروں کی ایک سازش ہے ان کو یہ اشعار تو نظر آتے ہیں اور باقی وہ اشعار، جو علامہ نے قوم کو جنجھوڑنے کے بارے میں،غیروں کی تھذیب کا اسلامی تھذیب کے ساتھ تقابلی جائزہ لینے اور اسی طرح’’ اقبال کے پاکستان ‘‘میں مطالبہ اور غدارانِ اسلام جیسے سنہری حروف اور مردہ ضمیروں کو جگانے والے اقوال زریں ہیں ان سے بالکل صرفِ نظر کیوں؟یہی وجہ ہے کہ ایسے لوگوں کو اپنی آنکھو ں کی شہتیر نظر نہیں آتی اور دوسروںکی آنکھوںمیں تنکا نظر آتا ہے ۔
	؎    غیر کی آنکھوں کا تنکا تجھ کو آتا ہے نظر 	         دیکھ اپنی آنکھ کا غافل ذرا شہتیر بھی 
	ہمیں چاہئے کہ اپنے کردار وعمل کی انفرادی اصلاح کے ساتھ اپنے مذہب ،اپنے ملک وقوم کی تعمیر و ترقی ان کے قیام و دفاع پرتوجہ دیں نہ یہ کہ لوگوں کو نصف صدی گذر جانے کے بعد بھی اصل مقصد سے لوگوں کی توجہ ہٹاکر بے موقع اور بے محل ان کا رخ ماضی کی طرف موڑنے کی کوشش کریں ۔مجھے واثق امید ہے کہ اس تفصیل اورتحقیق کے بعدان شآء اﷲ اس بحث و تمحیص کو آئندہ کے لئے موضوعِ سخن نہیں بنایا جائے گا۔مضمون کو علامہ کے فکر انگیز اشعار پر ختم کرنا چاہتا ہوں ،ملاحظہ فرمائیں: 
وانہ کرنا فرقہ بندی کے لئے اپنی زباں	٭	چھپ کے ہے بیٹھا ہوا ہنگامۂ محشر یہاں
وصل کے اسباب پیدا ہوں تری تحریر سے	 ٭	دیکھ کوئی دل نہ دُکھ جائے تری تقریر سے 
محفل نو میں پرانی داستانوں کو نہ چھیڑ	٭	رنگ پر جواب نہ آئیں ان فسانوں کو نہ چھیڑ
Flag Counter