Deobandi Books

ماہنامہ الحق اکتوبر 2013ء

امعہ دا

15 - 65
کردی گئی تھی وہ مادہ تھا جس کو تحقیق نے بجز ایک تراشیدہ وہم کے کوئی حقیقت نہیں ثابت کردیا اب مادیین کے پاس کیا رکھا تھا جس پر وہ قدم جما سکتے ہیں‘ 
پر وہی گر پڑا کبوتر کا		جس میں نامہ بندھا تھا دلبر کا       
تھی خبر گرم کہ غالب کے اُڑیں گے پرزے	دیکھنے ہم بھی گئے تھے کہ تماشہ نہ ہوا 
از الدین القیم مولفہ علامہ مناظر احسن گیلانی 
ص ۵۳۔۵۴  سمیع الحق بشب جمعہ ۱۹۵۴ء ۔۱۷ جمادی الثانی ۱۳۷۴ھ
_____________ O _____________
روح القدس اور شیخ الحدیث ؒ کی تشریح:
واتینا عیسیٰ باالبینات وایدناہ بروح القدس۔ فنفحنا فیھا من روحنا
بعض لوگوں نے یہاں روح القدس سے جبرائیل مراد لیا ہے کہ وہ عیسیٰ کے ممدومعاون تھے‘ پیدائش کے وقت بھی مریم میں روح انہوں نے ڈالا اورزندگی میں بھی مدد کرتے رہے‘ اور سولی پر لٹکانے سے جبرائیل نے نجات دلا کر آسمان کو بحکم الہ اٹھالیا اور شاہ ولی اللہ نے روح القدس سے وہ شعاع نورانیہ لئے ہیں جس سے روح مستفید ہوتا ہے اور تقویت حاصل کرتا ہے ‘ جب یہ شعاع اپنا اثر روح سے ہٹالیں تو آدمی مرجاتا ہے اور عیسیٰ ؑ کی روح کی تائید اس شعاع نورانی سے ہوتی رہتی ہے‘ اسی وجہ سے تقریباً ۲ ہزار برس گزرنے سے وہ آسمان میں مع جسم صحیح و سالم زندہ ہیں‘ یہی وایدّناہ بروح القدس ہے۔  (والد ماجد بوقت درس قرآن)(۱)
_____________ O _____________
تجردِ روح مفتی کفایت اللہ کی توجیہ:
مفتی کفایت اللہ دہلوی نے کہا ہے کہ  قل الروح من امر ربی  یہ تعریضی جواب بھی ہوسکتا ہے کفار کو یعنی کہہ دوان یہود کو کہ روح تجرد میں میرے رب کی طرح ہے ۔ ۱۲  رواہ  استاذ نا مولانا عبدالغفور سواتی جمادی الثانی ۱۳۷۴ھ
___________________________
(۱)  شیخ الحدیث کا درس قرآن:    
حضرت شیخ الحدیث والدماجد قدس سرہ دن بھر کتب حدیث پڑھانے کے ساتھ ساتھ ایک طویل عرصہ تک اپنی مسجد قدیم محلہ میں نماز فجر کے بعددرس قرآن(ترجمہ و تشریح) دیا کرتے تھے جس میں گائوں محلہ کے عوام کے علاوہ بڑی تعداد میں طلبہ دارالعلوم بھی شرکت کرتے تھے بہت سے لوگوں نے اسے قلمبند کیا ہوگا مگر افسوس کہ ابھی تک کوئی تحریری آمالی ہمارے علم میں نہیں آئیں ورنہ علوم قرآنیہ کا ایک مخفی خزانہ سامنے آجاتا (سمیع الحق)

Flag Counter