Deobandi Books

تقوی کے چار انعامات

7 - 42
جمعت مائة دینار فلقیتھا بھا فلما قعدت بین رجلیھا قالت یا عبد اللہ اتق اللہ و لا تفتح الخاتم فقمت عنھا، اللھم فان کنت تعلم أنی فعلت ذلک ابتغآء وجھک فافرح لنا منھا ففرج لھم فرجة، و قال الاٰخر: اللھم انی کنت استاجرت أجیرًا بفرق اَرُزّ فلما قضٰی عملہ قال: أعطنی حقی فعرضت علیہ حقہ فترکہ و رغب عنہ فلم أزل أزرعہ حتی جمعت منہ بقرا و راعیھا فجاء نی، فقال: اتق اللہ و لا تظلمنی و أعطنی حقی فقلت: اذھب الی ذلک البقر و راعیھا، فقال: اتق اللہ  ولا تہزأ بِی فقلت: انی لا أہزأ بک فخذ ذلک البقر و راعیھا فأخذہ فانطلق بھا فان کنت تعلم انی فعلت ذلک ابتغآء وجھک فافرج  ما بقی ففرج اللہ عنہم (متفق علیہ، المشکوة ٢/٤٢٠)
حضر ت ابن عمر صسے روایت ہے کہ نبی کریم انے (کسی قوم کا یہ واقعہ) بیان کیا کہ (ایک مرتبہ) تین آدمی ایک ساتھ کہیں چلے جا رہے تھے … (راستے میں) سخت بارش نے ان کو آلیا … وہ (اس بارش سے بچنے کے لیے) پہاڑ کی غار میں گھس گئے … اتنے میں پہاڑسے ایک بڑا پتھر گر کر اس غار کے منہ پر آپڑا … اور پتھر نے تینوںکے باہر نکلنے کا راستہ بند کر دیاوہ تینوں (اس صورتِ حال سے سخت پریشان ہوئے اور اس غار میں سے نکلنے کی کوئی سبیل نظر نہیں آئی تو) آپس میں کہنے لگے کہ اب تم اپنے اُن اعمال پر نظر ڈالو جو تم نے (کسی دنیاوی فائدے کی تمنا اور جذبٔہ نام و نمود کے بغیر) محض اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی کے لئے کیے ہوں اور ان اعمال کے وسیلے سے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگو! شاید اللہ تعالیٰ ہماری نجات کا راستہ کھول دیں۔ 
چنانچہ ان میں سے ایک نے کہا:' 'اے اللہ! (تو خوب جانتا ہے کہ) میرے ماں باپ بہت بوڑھے تھے اور میرے کئی چھوٹے چھوٹے بچے بھی تھے اور میں بکریاں چرایا کرتا تھا تا کہ (ان کے دودھ کے ذریعے) ان سب (ماں باپ اور بچوں کے پیٹ بھرنے) کا انتظام کر سکوں، چنانچہ جب میں شام کو اپنے گھر والوں کے پاس لوٹتا اور بکریوں کا دودھ نکالتا تو اپنے ماں باپ سے ابتداء کرتا اور ان کو اپنی اولا د سے پہلے دودھ پلاتا ایک دن ایسا اتفاق ہوا کہ (چراگاہ کے) درخت مجھ کو دور لے گئے یعنی میں بکریوں کو چراتا چراتا بہت دور نکل گیا، یہاں تک کہ شام ہوگئی اور میں گھر واپس نہ آسکا اور (جب رات گئے گھر پہنچا تو) اپنے ماں باپ کو سوتے ہوئے پایا، پھر میں نے اپنے معمول کے مطابق دودھ دوہا اور دودھ سے بھرا ہو ابرتن لے کر ماںباپ کے پاس پہنچا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 2 0
69 تقویٰ کی تعریف 3 1
70 فسق و فجور کی تعریف 3 1
71 تقویٰ کے انعامات 3 1
72 پہلا انعام 4 1
73 دوسراانعام 4 1
74 تیسرا انعام : 4 1
75 چوتھاانعام 4 1
76 تقویٰ کا پہلا انعام … اور … واقعات) 5 1
77 واقعہ نمبر ١ : درخت نے جگہ چھوڑ دی 5 1
78 واقعہ نمبر ٢ : اصحابِ غار کا واقعہ 6 1
79 واقعہ نمبر ٣ : لاٹھی میں روشنی پیدا ہوگئی 9 1
80 واقعہ نمبر٤ : حضرت سفینہ ص اور شیر کی فرمانبرداری 10 1
81 نمبر ٥ : امیر المؤمنین حضرت عمر ص کا دریائے نیل کے نام کھلا خط 11 1
82 واقعہ نمبر ٦ : باغ میں برکت کا قصّہ 12 1
83 واقعہ نمبر٧ : حضرت جُریج رحمہ اللہ تعالیٰ اور زنا سے براء ت 13 1
84 واقعہ نمبر٨ : حضرت ساریہ ص کا غیر متوقع طور پر دشمن پر غالب آنا 15 1
85 واقعہ نمبر ٩ : حضرت ابرا ہیم اورحضرت سارہ علیہما السلام کا دشمن سے خلاصی کا قصہ 15 1
86 واقعہ نمبر١٠ : حضرت ابرہیم ں کے ساتھ آگ میں اللہ تعالیٰ کی مدد کا قصہ 17 1
87 واقعہ نمبر ١١ : اللہ تعالیٰ نے مقروض کا قرض اس کے قرض خواہ تک پہنچا دیا 20 1
Flag Counter