ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
بعض میں معرفت بھی کامل ہے تو وہ کبھی ایسا نہیں کرتے ـ جیسے بچہ جب بڑا ہو جاتا ہے اور اس کو سمجھ آ جاتی ہے تو پھر ایسا نہیں کرتا ـ محبت اور ادب 119 ـ فرمایا اس میں اختلاف ہے کہ محبت میں ادب بڑھتا ہے یا گھٹتا ہے ایک قول تو یہ ہے کہ جب محبت قوی ہوتی ہے تو ادب بڑھ جاتا ہے اور ایک قول یہ ہے کہ جب محبت قوی ہو جاتی ہے تو ادب گھٹ جاتا ہے ـ بظاہر دونوں قول متعارض ہیں مگر میرے ذوق میں ان میں یہ تطبیق ہے کہ اگر محبت مغلوب اور معرفت غالب ہوتی ہے تو ادب بڑھ جاتا ہے اور اگر محبت غالب اور معرفت مغلوب ہوتی ہے تو ادب گھٹ جاتا ہے ـ حضرت مولانا محمد یعقوبؒ صاحب کا مقام 120 ـ فرمایا ہمارے مولانا محمد یعقوب صاحب کا ایک خاص مقام تھا جو مقام ادلال کہلاتا ہے یعنی ناز ، مولانا محمد قاسم صاحب اور مولانا رشید احمد صاحب نے تو کبھی کوئی بات ایسی ظاہر نہیں فرمائی مگر مولانا محمد یعقوب صاحب نے کبھی کبھی کوئی بات کہہ بھی دی ہے ـ ایک مذوبانہ حالت تھی ـ مولانا محمد قاسم صاحب سے کسی نے مولانا کا کوئی کلمہ نقل کر دیا تو چونک اٹھے اور فرمایا کہ بھئی انہی کا مقام ہے کہ اس کہنے پر بھی مقبول ہیں ہم کہتے ہیں تو کان پکڑ کر نکال دئے جاتے ـ پھر فرمایا مگر مرتبہ انہی کا زیادہ ہے جو یہ کہتے ہیں کہ کان پکڑ کر نکال دئیے جاتے ہیں جیسے میں نے ابھی مثال عرض کی ہے بچہ کی اور بڑے کی ـ تھانہ بھون آنے کے متعلق لطیفہ 121ـ فرمایا ایک صاحب تھانہ بھون آنا چاہتے تھے ـ میں نے لکھ دیا کہ میاں وہاں کیا رکھا ہے کھنڈر ہی کھنڈر ہیں لکھنؤ آتے (یعنی جب معالجہ کے لئے لکھنؤ قیام تھا) تو سیر بھی ہوتی اور تفریح بھی امراء غرباء کی رعایت 122 ـ امراء غرباء کے تذکرہ پر فرمایا کہ میں جیسے غرباء کی رعایت کرتا ہوں امراء کی بھی کرتا