ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
نزدیک تو ایک ہی قسم ہے یعنی الف لام استغراق 1؎ کا تم اس بیچارے کو پڑھاتے ہو یا خود اپنی استعداد بڑھانے کو پڑھاتے ہو ـ بھلا اس غریب کو اس سے کیا نفع ـ مضامین کے نام رکھنا 61 ـ فرمایا میں ملفوظات کے نام بھی رکھ دیتا ہوں چاہے چھوٹا سا ہی ذخیرہ ہو اور فتوی ہو یا کچھ غرض جو مضمون اہم ہوتا ہے اس کا نام رکھ دیتا ہوں کہ اس میں اس کا حاصل کرنا سہل ہوتا ہے ـ مثلا اگر چھپ گیا تو منگانا سہل ہوالہ دینے میں آسانی ہوتی ہے اگر کسی اور مضمون میں اسکے حوالہ کی ضرورت ہو تو سہولت ہوتی ہے ـ کتاب کا نام ، کتاب کا آئینہ ہوتا ہے 62 ـ فرمایا مولانا محمد یعقوب صاحب سے میں نے سنا ہے فرمایا ہے حضرت شاہ ولی اللہ صاحب نے کہیں وصایا میں لکھا ہے کہ اگر کوئی کتاب دیکھنا ہو تو اول اسکا نام دیکھو کہ مناسب ہے یا نہیں اگر نام مناسب نہ ہو تو وقت ضائع نہ کرو اور پھر لکھا ہے کہ خطبہ دیکھو اور یہ دیکھو ـ بعض تو بالکل ہی مہمل نام رکھ دیتے ہیں ـ ایک صاحب نے ایک کتاب لکھی اسمیں کلمات کفریہ جمع کئے ہیں اور نام رکھا ہے " توپ گالی الہی ،، یعنی خدا تعالی کو برا کہنے اور کفر بکنے کی وعید ـ القول الجمیل جامع کتاب ہے 63 ـ وصل صاحب نے عرض کیا کہ " قصدالسبیل ،، حضرت کی اور القول الجمیل حضرت شاہ صاحب کی تو ایک ہی سی ہیں فرمایا " القول الجمیل ،، زیادہ جامع ہے اس میں تو عملیات اور تعویذ وغیرہ بھی ہیں ـ حضرت حاجی صاحبؒ کا توسع 64 ـ فرمایا حضرت حاجی صاحب کے زمانہ میں تھانہ بھون میں ایک بی بی تھیں ذاکر و شاغل تھیں ـ بعض بزرگوں میں احتیاط زائد ہوتی ہے اور بعض میں حسن ظن کی بناء پر توسع ہوتا ہے ـ 1 ؎ یعنی بس یہ تو آپ کی تقریر میں مسغرق اور مبہوت ہے اسے کچھ بھی خبر نہیں کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں ـ 12 جامع