ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
شنبہ 7رجب 1357ھ بعد عصر مسجد خواص میں انبہٹہ والوں کا بھولاپن 57 ـ فرمایا انبہٹہ 1 ؎ کے ایک طالب علم تھے ان کے پاس خط آیا اور اس میں کوئی راز کی بات لکھی تھی اور لکھا تھا کہ کسی کو دکھانا نہیں مگر وہ سب کو دکھاتے پھرتے تھے ـ اور جب خاص وہ سطر آتی تو ہاتھ سے چھین لیتے کہ اس میں ممانعت لکھی ہے یعنی ظاہر اسے بھی کر دیتے تھے ـ ملفوظات کے بارے میں ہدایت 57 ـ فرمایا ملفوظات جس قدر مولوی ابرار 2؎ کے جمع کئے ہوئے ہیں وہ الگ ایک حصہ رہے اور جس قدر مولوی جمیل نے جمع کئے ہیں وہ الگ ایک حصہ رہے اور اس کا نام نزل الابرار 3؎ اور اسکا نام جمیل الکلام ـ الف لام نیچریت 59 ـ فرمایا ایک بزرگ فرمایا کرتے تھے کہ الف لام پہلے چار قسم کا تھا اب ایک پانچویں قسم بھی نکلی ہے یعنی الف لام نیچریت کا جو رسالوں اخباروں کے نام میں ہوتا ہے اور نیچریوں کی ایجاد ہے ـ اظہار علمیت 60 ـ فرمایا ایک طالب علم منتہی کسی طالب علم کو پڑھا رہے تھے میرا ادھر سے گزر ہوا تو وہ میزان والے کو الف لام کی قسمیں بتاتے تھے میں نے کہا مولانا آپ تو چار قسمیں بتاتے ہیں مگر اس کے 1؎ ضلع سہارنپور میں ایک قصبہ ہے یہاں کے لوگ بہت بھولے مشہور ہیں ـ حضرت شاہ ابو المعالی صاحب کا وطن ہے اور حضرت مولانا خلیل احمد صاحب کا بھی 12جامع ـ 2 ؎ انہوں نے بھی لکھنؤ ہی میں لکھے ہیں 12 ـ 3 ؎ پہلے اس کا نام نزل الابرار ہی تھا مگر جناب مولوی اسعد اللہ صاحب کی تصحیح کے بعد اس کا نام اسعدالابرار قرار پایا 12 وصل