ملفوظات حکیم الامت جلد 9 - یونیکوڈ |
کیوں پڑھتے ہو کر لکھتے ہیں قرب حق کے لئے میں لکھتا ہوں کہ جب حذب البحر نہ تھی اس وقت قرب حق کس چیز سے ہوتا تھا اس پر خفا ہوتے ہیں مقصود ان چیزوں کا انکار نہیں بلکہ غلو سے روکنا ہے ـ ( 91 ) مسلمان دوزخ میں تطہیر کے لئے جائیں گے ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ مسلمان بھی دوزخ میں جاویں گے لیکن مسلمانوں کا جانا وجہ سے ہے اور کفار کا جانا اور وجہ سے ہے ـ مسلمانوں میں تہذیب یعنی تطہیر کے لئے جاویں گے اور کفار تعزیب کے لئے ـ خاتمہ ـ الحمدللہ آج شب جمعہ 17 ربیع الاول کو ان ملفوظات ضبط کردہ حافظ صغیر احمد مرحوم پر نظر اصلاحی سے فراغ ہوا اور آج میری عمر سترہ دن کم اناسی سال کی ہوئی کیونکہ میری ولادت 5 ربیع الثانی 1280 ھ کی ہے ـ اے اللہ بقیہ عمر کو اپنی مرضیات میں صرف فرما اور عمر گذشتہ کی کوتاہیوں سے در گذر فرما لطیفہ ـ ان ملفوظات کا خاتمہ تبشیر و انذار پر اس کے مشابہ ہو جیسا آیات قرآنیہ کا خاتمہ تبشیر و انذار کی اس آیت پر ہوا واتقوا یوما ترجعون فیہ الی اللہ ثم توفی کل نفس ما کسبت وھم لا یظلمون والحمد للہ اولا و آخرا وباطنا و ظاہرا و صلی اللہ تعالی علی خیر خلقہ محمد طیبا و طاہرا و علی آلہ وصحبہ من تبعہ الی یوم القیمۃ وسلم سلاما تتابعا و متواترا ـ فقط اشرف علی تھانوی عفی عنہ ـ ملفوظات جمع کر دہ جناب مولوی حافظ جلیل احمد صاحب علیگڑھی ملقب بہ القول الجلیل حصہ سوم ( 92 ) تکبر اور علاج فرمایا یہ دیکھا جاتا ہے کہ بعض مقامات ایسے ہیں کہ وہاں کے اکثر لوگ بیوقوف ہوتے ہیں اور بعض مقامات ایسے ہیں کہ وہاں کے لوگ اکثر عاقل ہوتے ہیں مگر یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ جس مقام کے لوگ بیوقوف ہیں وہاں تمول ہے یعنی وہ لوگ بیوفوف ہیں مگر خوب کھاتے پیتے ہیں ـ اور جن مقامات کے لوگ عاقل ہوتے ہیں وہاں اکثر افلاس دیکھا جاتا ہے کہ عاقل تو