Deobandi Books

ماہنامہ الفاروق رمضان المبارک 1432ھ

ہ رسالہ

18 - 18
***
اخبار جامعہ
ادارہ
سلسلہ بیانات
19 رجب بروز بدھ غیر وفاقی سالانہ امتحانات کے اختتام سے ایک روز قبل حضرت مولانا عبید الله خالد صاحب نے طلبہٴ جامعہ میں الوداعی بیان فرمایا۔ حضرت نے گھروں کو جانے والے طلبہ کرام کو عبادات، اعمال اور قرابت داری کے حوالے سے اہم نصائح فرمائیں اور عمومی طور پر دعوت وتبلیغ کے راستے کی ترغیب بھی دی۔
26 رجب بروز بدھ تمام وفاقی طلبہ کرام کو مسجد میں جمع کیا گیا۔ جہاں مولانا عبدالرزاق صاحب نے طلبہ کرام کے سامنے امتحان کے طریقہ کار، اصول وآداب کے بارے میں سیر حاصل گفت گو فرمائی۔
وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات
29 رجب المرجب بمطابق2 جولائی بروز ہفتہ پورے پاکستان میں وفاق المدارس العربیہ کے تحت سالانہ وفاقی امتحانات کا آغاز ہوا اور اس حوالے سے ایک اہم امر یہ بھی ہے کہ پاکستان میں عصری تعلیم پر مبنی سرکاری اور غیر سرکاری بہت سے بورڈ ہیں، مگر ان کے تعلیمی نصابی او رامتحانی معاملات صوبائی یا ضلعی حدود کے پابند ہیں، جب کہ اس کے بالمقابل وفاق المدارس العربیہ پاکستان بورڈ کو یہ خصوصیت حاصل ہے کہ تعلیمی نظام، نصاب ڈھانچے اور وفاقی امتحانوں کے پرچہ جات وغیرہ میں اس بورڈ کا نظام کراچی سے خیبر اورآزاد کشمیر تک پورے ملک میں یکساں ہیں۔ اللھم زذ فزد۔
جامعہ فاروقیہ کراچی میں بھی مقررہ تاریخوں کو وفاقی امتحانات کا سلسلہ رہا، جس میں وفاق المدارس کی طرف سے 52 نگران مقرر کیے گئے تھے (نگران اعلیٰ جامعہ حمادیہ کے استاذ حدیث مولانا قاسم عبدالله صاحب تھے ،ان امتحانات میں جامعہ فاروقیہ مرکز سے 10
(ایک ہزار)سے زائد جب کہ جامعہ فاروقیہ کراچی فیزII میں تقریبا96 طلبہ نے شرکت کی ، امتحان کے دوران دارالعلوم کراچی کے استاد حدیث مولانا رشید اشرف صاحب بھی جائزے کے لیے جامعہ تشریف لائے۔
جامعہ عمر میں حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ کا خطاب
6 شعبان بروزاتوار جامعہ عمر ( سپر ہائی وے) میں شعبہ تخصصات کی دستار بندی اور تقسیم انعامات کے سلسلے میں ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں حضرت شیخ الحدیث حضرت مولانا سلیم الله خان صاحب ادام الله فیوضہ بطور مہمان خصوصی مدعو تھے حضرت نے اپنی پیرانہ سالی اور ضعف کے باوجود ایک گھنٹہ انتہائی بشاشت کے ساتھ بیان فرمایا۔ اس تقریب سعید میں مفتی عبدالواحد صاحب ، مفتی معاذ خالد صاحب اور مفتی حماد بھی ہمراہ تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ مہینے میں حضرت شیخ الحدیث صاحب نے جامعہ خلفاء راشدین ( ماڑی پور) اور جامعہ اشرفیہ حقانیہ کورنگی میں بھی بخاری شریف کا آخری درس ارشاد فرمایا تھا۔
معزز مہمانوں کی آمد
جامعہ فاروقیہ مرکز اور فیزII میں تشریف لانے والے معزز مہمان حضرت مولانا اشرف علی صاحب سرگودھا سے حضرت شیخ الحدیث صاحب کی زیارت کے لیے تشریف لائے۔
اسی طرح ادارہ معارف القرآن کے شعبہ حفظ وگردان کے ذمہ دار قاری برہان صاحب مولانا عمار خالد صاحب کی معیت میں جامعہ فاروقیہ فیزII میں تشریف لائے اور شعبہ حفظ کے اساتذہ کرام سے فرداً فرداً ملاقات کی اور تحفیظ القرآن کے حوالے سے انتہائی اہم اور مفید مشوروں، تجاویز اور ہدایات سے نوازا۔
حضرت مولانا محمدیوسف افشانی صاحب ، علالت، صحت، ادائیگی عمرہ
حضرت مولانا محمد یوسف افشانی صاحب ( رئیس دارالافتاء استاذ حدیث جامعہ فاروقیہ کراچی) گزشتہ دنوں کافی علیل رہے اور ختم بخاری کے ایک روز بعد بروز جمعرات6 رجب کو ان کا کامیاب آپریشن بھی ہوا۔ اور الحمدلله کہ اب مکمل صحت یاب ہونے کے بعد بروز ہفتہ 29 رجب کو ادائیگی عمرہ کے لیے تشریف لے گئے ، الله پاک آپ کی صحت میں مزید برکت عطاء فرمائے ۔ آمین۔
فاضل جامعہ کی وفات
29 رجب بروز ہفتہ مولانا عنایت الله صاحب ( فاضل جامعہ فاروقیہ2008ء) جو لانڈھی کے علاقے میں رہائش پذیر تھے عارضہ قلب کی بنا پر وفات پاگئے مولانا عنایت الله نوجوان فاضل تھے اور درس نظامی کے آخری چار پانچ سال جامعہ میں زیر تعلیم رہے ۔
الله پاک ان سمیت تمام مسلمانوں کی مغفرت فرمائیں۔ آمین
Flag Counter