Deobandi Books

ماہنامہ الفاروق رمضان المبارک 1432ھ

ہ رسالہ

12 - 18
سبز گنبد کا یہ حسیں منظر
محترم عبدالرحیم خاں رحیم

رحمت للعالمین کا ہے شہر مدینہ
انوار وتجلی کا ہے بھرپور خزینہ

پہنچا تڑپ کر جب کوئی روضہٴ اقدس
رحمت سے بھرا آپ نے اس کا قلب وسینہ

کیسے بتلاؤں کہ مدینے کی فضا میں
رچابسا آج بھی ہے آپ کا معطر پسینہ

حسرت میری نامیرے دل میں رہے
پوری ہو میری بھی خواہش دیرینہ

آپ کی سنت بن جائے راستہ میرا
مجھے بھی آجائے صحیح جینے کا قرینہ

مجھ گناہ گار پر ہو اب نظر کرم
میری قسمت میں بھی ہو دیدار مدینہ

رحیم عشق محمد سے تو دل روشن کرلے
تیرے لیے کافی ہے یہ انمول خزنیہ

کوشش میری کامیاب ہو جائے
میری مدحت حاصل ثواب ہو جائے

میں مدینے کی گلیوں میں رہوں
میرا پورا یہ خواب ہو جائے

نظروں میں میری ہو روضہٴ اقدس
خطاء میری غرق آب ہو جائے

آپ کی خاک پا تلاش کروں
مقدار اس میں کامیاب ہو جائے

آپ کی مدحت میں جو حرف لکھوں
ہر حرف، حرف نایاب ہو جائے

آپ کی یاد میں جو بہے آنسو
قطرہ قطرہ گلاب ہو جائے

زندگی آپ کی ہے قرآن مبین
یہ ہم سب کا نصاب ہو جائے

پڑھو شب وروز درود شریف
آسان سب کا حساب ہو جائے

رحیم سچا عاشق رسول تو بن
زندگی تیری بھی لاجواب ہو جائے

واہ کیا بات ہے مدینے کی
رحمت برسات ہے مدینے کی

جنت زمین پر گر دیکھنا چاہو
تو چاندنی رات ہے مدینے کی

سبز گنبد کا یہ حسیں منظر
یہی سوغات ہے مدینے کی

غم زدہ غم بھول جائے جہاں
ایسی کرامات ہے مدینے کی

دیکھنا مجھ کو بھی ہے وہ منظر
جو محفل مناجات ہے مدینے کی

دُوری اب یہ ختم ہو جائے رحیم
دعا ہر رات ہے مدینے کی
 
Flag Counter